عبداللہ محمد تمام تصاویر بہت خوب ہیں۔ احوال بھی دلچسپ تھا۔ زبردست!!
آپ کا یہ ٹور کتنے دن پر مشتمل تھا؟؟ اور آپ کسی ٹور گروپ کے ساتھ گئے تھے یا خود سے ارینج کیا تھا یہ ٹور؟؟

بہت شکریہ ۔
ٹور اگر اسلام آباد سے دیکھیں تو جمعرات کی شب سے اتوار کی شب تک یعنی 3 دن کا تھا۔
جی ٹور گروپ وغیرہ کے ساتھ جانے کا میں قائل نہیں اور ارینج بھی نہیں تھا۔۔ یہی تھا کہ گلگت پہنچ کر دیکھتے ہیں فئیری میڈوز دیکھنے یا خنجراب پاس جانا پھر یاز بھائی کے مشورے پر خنجراب کا انتخاب کیا۔۔
 
زبردست تصاویر!! :)
یہ بتائیے کہ آپ سرحد پار کر کے چین داخل ہوئے کہ نہیں اور کیا اس پر کوئی پابندی تو نہیں ؟
شکریہ بھائی :)
نہیں بارڈر کے اس پار نہیں جا سکتے پہلی تصویر میں آپ پاس سے پہلے ایک پٹی دیکھ سکتے ہیں وہ پر ابھی روک دیتے ہیں۔
اسکو لیکر میری فوجی جوان سے بحث بھی ہوئی تھی۔ میں نے اُن سے گزارش،ترلا،منت، سماجت سبھی کچھ کیا کہ بارڈر کے پاس جانے دیں لیکن انہوں نے صاف منع کر دیا کہ اب اجازت نہیں، پہلی تھی لیکن"ہمارے لوگوں" کی چند حرکتوں کی وجہ سے اب منع کر دی گئی ہے۔

کیا درہ خنجراب اور اطراف میں تارڑ صاحب کا کوئی سفرنامہ موجود ہے کہ نہیں ؟

میں نے ایک سفرنامہ میں ہنزہ اور قلعہ بلتت کے متعلق پڑھا تھا۔ مکمل نہیں پڑھا تھا شائد اسمیں بھی کچھ تفصیل ہو نام دیکھ کر بتا دوں گا۔
اور دوسرا یاز بھائی نے بھی ایک بتا دیا ہے۔۔
 
زبردست تصاویر ہیں جناب۔
واپسی کے سفر کی تصاویر کا بھی انتظار جاری است۔

مجھے دو بار خنجراب جانے کا موقع ملا، لیکن دونوں بار جون کے مہینے میں گئے۔ میرے خیال میں مئی کے مہینے میں خنجراب اور اس کے راستے کی خوبصورتی اس سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔

ٹرپ پہ جاتے وقت جب آپ نے مشورہ طلب کیا اور ہم نے جواب میں عرض کیا تھا کہ اگر صرف ایک ہی جگہ دیکھنی ہے تو خنجراب کے علاوہ سب آپشنز بھول جائیں۔
اب خنجراب کی زیارت کر آنے کے بعد آپ اس بابت کیا کہتے ہیں؟

بہت شکریہ حضور۔
مئی میں زیادہ خوبصورتی ہوتی یا جون، جولائی اگست میں یہ تو پھر کبھی جا کر ہی بتلائیں گے۔ بہرکیف یہ ضرور ہے ایک ہی جگہ کے مشورے سے ہمیں یہ معلوم تھا کہ ہماری منزل کیا ہے جس سے آسانی رہی۔ ورنہ تو فئیری میڈوز، ہنزہ، گلگت ، خنجراب پاس ٹائپ کھیل کھیلنے میں مصروف تھے۔ اور میں اس بات کا آئندہ بھی خیال رکھوں گا کہ حتمی منزل کا معلوم ہو یوں سفر میں آسانی رہتی ہے۔ بہرکیف یہ تو اس طرف کا پہلا ٹور تھا۔ اب جلد ہی کچھ مزید چکر لگاتے ہیں نلتر ، شمشال وغیرہ کی طرف نکلتے ہیں یا پھر کرومبر جھیل کی جانب رُخ کرکے نیت باندھتے ہیں۔۔
 
اب حاضر ہیں یاز کے خنجراب ٹور کی تصاویر۔ جو احباب سمجھتے ہیں یہ تصاویر پیاری ہیں وہ ان کو ملاحظہ فرمائیں۔
نوٹ یہ تصاویر 2007۔08 کی ہیں اور غالباً ڈیجیٹل کیمرے سے لی گئی ہیں۔ لیکن پھر بھی کمال است ہیں۔۔

Khunjerab1.jpg
 

لاریب مرزا

محفلین
بہت شکریہ ۔
ٹور اگر اسلام آباد سے دیکھیں تو جمعرات کی شب سے اتوار کی شب تک یعنی 3 دن کا تھا۔
جی ٹور گروپ وغیرہ کے ساتھ جانے کا میں قائل نہیں اور ارینج بھی نہیں تھا۔۔ یہی تھا کہ گلگت پہنچ کر دیکھتے ہیں فئیری میڈوز دیکھنے یا خنجراب پاس جانا پھر یاز بھائی کے مشورے پر خنجراب کا انتخاب کیا۔۔
آپ ٹور گروپ کے ساتھ جانے کے قائل کیوں نہیں ہیں؟؟ جبکہ ہمارے جاننے والے کچھ لوگ ان کے ساتھ جا چکے ہیں ان کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ بہت عمدہ رہائش، کھانا اور کنوینس ان کی طرف سے ہوتی ہے۔
کوئی خاص وجہ؟؟
 

ابن توقیر

محفلین
آپ کے ساتھ درہ خنجراب گھومنے کے بعد تو ارادہ بن رہا ہے کہ اس عید کی چھٹیوں میں خنجراب جایا جائے۔زبردست تصاویر کے ساتھ مزے دار سیر کروائی جناب۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
آپ ٹور گروپ کے ساتھ جانے کے قائل کیوں نہیں ہیں؟؟ جبکہ ہمارے جاننے والے کچھ لوگ ان کے ساتھ جا چکے ہیں ان کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ بہت عمدہ رہائش، کھانا اور کنوینس ان کی طرف سے ہوتی ہے۔
کوئی خاص وجہ؟؟
اگر اس گروپ کا نام بتادیں تو بہتوں کو فائدہ ہونے کا امکان ہے۔۔۔
 
Top