اے ٹی ایم کے ساتھ سے۔۔

34817038870_803cbbd99f_c.jpg
 
اگر آپ باڑ کے کافی قریب جائیں جو کہ پاس کے بائیں طرف کافی قریب ہے تو فوجی جوان سختی سے منع کرتے ہیں کہ صاحب کراس کر کے نوا کٹا نہ کھول دینا۔۔
35163524126_b911471416_c.jpg
 
گورا صاحب رومانیہ سے تھے۔پچھلے 9 ماہ سے حالت سفر میں تھے اور کئی ممالک کے سفر کے بعد براستہ واہگہ پاکستان داخل ہوئے تھے۔
ان سے کافی دلچسپ اور خوبصورت گفتگو ہوئی جس میں حضرت نے جی کھول کر پاکستان، پاکستانیوں اور انکی مہمان نوازی کی تعریف کی۔
یہاں سے اُس نے واپس لاہور جانا تھا اور وہاں سے پھر بلوچستان کے رستے ایران اور وہاں سے جاپان جانے کا ارادہ رکھتے تھی۔
گورے صاب کی ویب سائٹ گورے صاب کا ایف بی لنک
35038735292_7a0ac1a292_c.jpg
 
قومی جانور شریف کے متعلق یہ بتلانا بھول گئے کہ نیشنل پارک میں اسکے شکار پر پابندی ہے۔
اور اگر آپ ایسا کرتے پائے جاتے ہیں تو 2-3 لاکھ روپے کا بھری جرمانے ، ساتھ 3-6 ماہ کے لئے گلگتی جیل کی سیر بھی کرنی پڑ سکتی ہے۔

البتہ اگر آپ شکار کے رسیا ہیں اور خواہش رکھتے ہیں تو 60000 روپے اور ایک اُوپری کال کی مدد سے آپ اجازت لیکر شکار کر سکتے ہیں۔۔۔
وہ بھی چند اُصولوں کے تحت کہ کیسے شکار کرنا ہے، کس سے شکارکرنا وغیرہ لیکن ابھی میں بھول رہا ہوں۔ اگر آپ ارادہ رکھتے تو معلومات لے سکتے ہیں۔۔

قومی جانور نے شرف دیدار بخشا اور غالبآ خود کشی کے چکروں میں تھا۔۔۔

34228043693_efa8916510_c.jpg
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
زبردست تصاویر ہیں جناب۔
واپسی کے سفر کی تصاویر کا بھی انتظار جاری است۔

مجھے دو بار خنجراب جانے کا موقع ملا، لیکن دونوں بار جون کے مہینے میں گئے۔ میرے خیال میں مئی کے مہینے میں خنجراب اور اس کے راستے کی خوبصورتی اس سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔

ٹرپ پہ جاتے وقت جب آپ نے مشورہ طلب کیا اور ہم نے جواب میں عرض کیا تھا کہ اگر صرف ایک ہی جگہ دیکھنی ہے تو خنجراب کے علاوہ سب آپشنز بھول جائیں۔
اب خنجراب کی زیارت کر آنے کے بعد آپ اس بابت کیا کہتے ہیں؟
 

لاریب مرزا

محفلین
عبداللہ محمد تمام تصاویر بہت خوب ہیں۔ احوال بھی دلچسپ تھا۔ زبردست!!
آپ کا یہ ٹور کتنے دن پر مشتمل تھا؟؟ اور آپ کسی ٹور گروپ کے ساتھ گئے تھے یا خود سے ارینج کیا تھا یہ ٹور؟؟
 

عثمان

محفلین
زبردست تصاویر!! :)
یہ بتائیے کہ آپ سرحد پار کر کے چین داخل ہوئے کہ نہیں اور کیا اس پر کوئی پابندی تو نہیں ؟
 
Top