دانش کدہ - نئی علمی اور ادبی محفل

تفسیر

محفلین
پاکستانی نے کہا:
ایک بہترین ادبی فورم کے قیام پر میری طرف سے تفسیر بھیا کو بہت بہت مبارک باد
ارے پاکستانی بھائ شکریہ۔ آپ کا مسیج آج پھرسے پڑھا۔ مجھے خوشی ہوئ کہ آپ یہاں نمبر 2 ہیں لیکن محفل سے باہر مبارک باد دینے میں نمبر 1 تھے۔ لیکن یہاں جواب دینا ذہین سے نکل گیا۔ :oops:
یار بھول ہوئ۔ :oops:
 
تفسیر

محفلین
بدتمیز نے کہا:
ہاہاہہا کیا مزے کی بات ہے۔ بس اب قدیر صاحب محفل کو داغ مفارقت دے گئے ہیں۔ یہاں کافی گھٹن ہے اور عجیب سے روئیے ہیں۔ خیر کیا ہو سکتا ہے۔
اب کمپیوٹر سائنس کا پروفیسر سائیٹ کی تعمیر کرے اور ایک ٹیم بنائے اور اس ٹیم کو شعر سنا سنا کر داد و تحسیں پائے اور اپنے ادبی پارے چھاپ چھاپ کر وہاں مواد بڑھائے
:D
 
تفسیر

محفلین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

آج مجھے ایک نئی علمی اور ادبی ڈسکشن فورم دانشکدہ کو دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔ تفسیر نے خاموشی سے اتنی اچھی سائٹ‌ سیٹ اپ بھی کر لی۔ :p یہ غالباً پہلا موقعہ ہے کہ میں کٹیگری موڈ اور آئی ایم پورٹل کو کسی دوسری اردو فورم پر صحیح انداز میں چلتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ ویسے تو برادرم شاکر القادری نے بھی کٹیگری موڈ والی فورم انسٹال کی تھی، لیکن وہ امتداد زمانہ کا شکار ہو گئی۔ :(

دانش کدہ ابھی ابتدائی مراحل میں لگتا ہے لیکن اس میں ایک بھرپور علمی اور ادبی سائٹ کے نمو پانے کا بھرپور پوٹینشل موجود ہے۔ میری کافی عرصے سے خواہش رہی ہے کہ یونیکوڈ اردو پر مبنی کوئی ادبی اور علمی موضوعات کی سائٹ وجود میں آئے اور اب دانشکدہ کے قیام سے یہ خواہش پوری ہوتی نظر آ رہی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ تفسیر جیسی باصلاحیت شخصیت کے زیرسایہ دانش کدہ علم اور ادب سے محبت رکھنے والوں کا مرکز بن سکتا ہے۔ میں تفسیر کو ایک مرتبہ پھر دانشکدہ کے قیام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس کی کامیابی کے دعاگو رہوں گا۔

والسلام
 
شمشاد

لائبریرین
تفسیر نے کہا:
شمشاد نے کہا:
تفسیر نے کہا:
شمشاد نے کہا:
تفسیر بھائی “ دانشکدہ “ بہت بہت مبارک ہو۔
بہت خوشی ہوئی دیکھ کر۔(میں صفحہ اول سے ہو آیا ہوں، املا میں کئی ایک غلطیاں دیکھی ہیں)
شکریہ۔ اب تک سب کے سامنے شرمندہ کرنے کی عادت نہیں گی۔ :oops:
ویسے ایک بات بتاؤں ۔چلو جانے دو ۔
اور بھی غم ہیں زمانے ہیں ۔۔۔

تفسیر بھائی واللہ میرا مقصد یہ نہ تھا، صرف اس لیے کہا تھا کہ دوست ہی دوست کو بتاتا ہے۔ اگر برا لگا تو میں اپنے خط کو مدون کر دیتا ہوں۔
دیکھا آپ نے پھر وہی کیا جس کا مجھ ڈر تھا۔ دوست جی پی۔ ایم بھی تو ہے نا؟ :oops:
اگر میں آپ کی جگہ ہوتا تو میں دوست کی غلطیوں کی اصلاح کر کے اُسے ایک پی۔ ایم میں بھیج دیتا اور کسی کو بھی یہ پتہ نہیں چلنے دیتا کہ جو دوست جو لوگوں سے دعویٰ کرتا ہے کہ وہ اردو کا ایک شاعر اور ادیب ہے اس دوست کو اردو بھی نہیں آتی۔ :D

یعنی کہ مزید غلطی کر گیا۔ معافی چاہتا ہوں تفسیر بھائی۔
 
تفسیر

محفلین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

آج مجھے ایک نئی علمی اور ادبی ڈسکشن فورم دانشکدہ کو دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔ تفسیر نے خاموشی سے اتنی اچھی سائٹ‌ سیٹ اپ بھی کر لی۔ :p یہ غالباً پہلا موقعہ ہے کہ میں کٹیگری موڈ اور آئی ایم پورٹل کو کسی دوسری اردو فورم پر صحیح انداز میں چلتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ ویسے تو برادرم شاکر القادری نے بھی کٹیگری موڈ والی فورم انسٹال کی تھی، لیکن وہ امتداد زمانہ کا شکار ہو گئی۔ :(

دانش کدہ ابھی ابتدائی مراحل میں لگتا ہے لیکن اس میں ایک بھرپور علمی اور ادبی سائٹ کے نمو پانے کا بھرپور پوٹینشل موجود ہے۔ میری کافی عرصے سے خواہش رہی ہے کہ یونیکوڈ اردو پر مبنی کوئی ادبی اور علمی موضوعات کی سائٹ وجود میں آئے اور اب دانشکدہ کے قیام سے یہ خواہش پوری ہوتی نظر آ رہی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ تفسیر جیسی باصلاحیت شخصیت کے زیرسایہ دانش کدہ علم اور ادب سے محبت رکھنے والوں کا مرکز بن سکتا ہے۔ میں تفسیر کو ایک مرتبہ پھر دانشکدہ کے قیام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس کی کامیابی کے دعاگو رہوں گا۔

والسلام
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم بڑے بھیا

آپ کے ذپ کے لئے بہت شکریہ، بہت خوشی کی بات ہے البتہ محفل سے جانے کی اجازت نہیں ہے آپ کو، یہ میں پہلے ہی بتا دوں کہیں آپ یہاں سے جانے کا سوچ بیٹھیں ۔ ابھی رُک جائیں نہ ذرا آپ میں وہاں تفصیل سے دیکھ کے پوری تفسیر کے ساتھ آپ کی غلطیاں نکالنی ہیں :)
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن غلطیوں کی نشاندہی ذ پ میں کیجیئے گا۔ میں ایک دفعہ غلطی کر چکا ہوں۔
 
تفسیر

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم بڑے بھیا

آپ کے ذپ کے لئے بہت شکریہ، بہت خوشی کی بات ہے البتہ محفل سے جانے کی اجازت نہیں ہے آپ کو، یہ میں پہلے ہی بتا دوں کہیں آپ یہاں سے جانے کا سوچ بیٹھیں ۔ ابھی رُک جائیں نہ ذرا آپ میں وہاں تفصیل سے دیکھ کے پوری تفسیر کے ساتھ آپ کی غلطیاں نکالنی ہیں :)

السلام علیکم - سیدہ شگفتہ بہن
اس زمرے میں آنا نہیں ہوا۔ سوری :cry:
آپ کی طبیعت کیسی ہے؟ اللہ تعالیٰ سےدُعا ہےکہ وہ آپ کوجلد مکمل صحت یاب کرے۔ مجھے بہت خوشی ہوگی کہ جب آپ صحت مند ہو کر واپس لوٹیں گی۔
دانش کدہ آپ کا بھی ہے۔ آپ دانشکدہ دیکھ کرمجھےاپنی رائےسے نوازیں اور جہاں تک غلطیوں کا سوال ہے مجھے کوئی فکر نہیں آپ ہیں نا، نکال کرخود ہی ٹھیک کردیں گی۔ :D
آپ کا
تفسیر بھیا
 
Top