خُدا کی مصلحت

!!!!!!!!
1f469.png
1f469.png

ایک دن طالبات نے اپنی ٹیچر مس روبینہ سے پوچھ ہی لیا مس ! آپ خوبصورت بھی ھے اور خوش اخلاق بھی پھر آپ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی ؟ ؟
مس روبینہ نے پرسکون انداز میں سب طالبات کو دیکھا اور ایک لمبی سانس لیکر بولی -----
ایک عورت تھی جسکی پانچ بیٹیاں تھیں ایک دن اسکے شوہر نے کہا اگرچھٹی بار بھی بیٹی ہوئی تو میں اسکو گھر میں نہیں بلکہ سڑک کے کنارے جاکے رکھ دونگا --
مصلحت خدا کی چھٹی بار بھی بیٹی پیدا ہوئی !! تو شوہر نے وہی کیا جوکہا تھا بیٹی کو اُٹھا کر رات کے اندھیرے میں سڑک کنارے رکھ آیا !! صبح ہوئی تو جاکر دیکھا بچی کو کسی نے نہیں اُٹھایا تھا !!!! دس دن یہی کرتا رہا رات کو سڑک کنارے رکھ آتا اور صبح واپس گھر لے آتا -- آخر تھک کے چپ ہوگیا !!! کچھ عرصہ بعد اُسکے ہاں دوبارہ پیدائش ہوئی مگر اس بار بیٹی نہیں بیٹا پیدا ہوا !!!! کچھ دن کے بعد بڑی بیٹی بیماری سے مر جاتی ھے چند عرصہ بعد ایک اور بیٹا پیدا ہوتا ھے چند دن بعد دوسری بیٹی بھی مر جا تی ھے اسطرح پانچ بیٹیاں ایک ایک کرکے مر جاتی ھے اُسکے بدلے پانچ بیٹے پیدا ہوتے ہیں صرف ایک بیٹی زندہ رہی جسکو سڑک کنارے رکھ آتا تھا اور وہ بیٹی میں ہوں
میری ماں اس دنیا سے چلی گئی ھے اور میرا باپ بیمار ہے --- اُسکی دیکھ بھال کے لیئے میں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ھے میرے پانچ بھائی مہینہ میں ایک بار آتے ہیں - دیکھنے کے لیئے --- !!!!!
میرے بابا روتے ہیں بچپن میں جوکچھ میرے ساتھ کیا تھا اسکے لیئے بہت شرمندگی کا اظہار کرتے ہیں اور میں ہر بار خدا کا شکر ادا کرتی ہو کہ اس نے مجھے اپنے بابا کی خدمت کے لیئے اپنے گھر میں زندہ رکھا !!!!!!!!!
پیغام ---- !!!! کبھی کبھار انسان کو کوئی چیز ناپسند یا اچھی نہیں لگتی مگر اللہ تعالی نے اُس میں اُسکی بھلائی پوشیدہ رکھی ہوتی ھے ----
فرمان ھے --- ---------- والله يعلم وأنتم لا تعلمون ( جو اللہ جانتا ھے تم نہیں جانتے )
1f469.png
 
Top