خواتین کی ڈرائیونگ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

arifkarim

معطل
ہاہاہاہاہا!!!
جب تکا نہ چل سکا تو بے تکی ہانکنی شروع کردی۔۔۔
یہ ہے شیوہ اہل مغرب کا!!!
آپ خبریں نہیں پڑھتے؟ فلاں ملا نے دین کے نام پر عصمت دری کر دی، فلاں ملا نے سپارہ پڑھانے کے نام پر جنسی استحصال کیا وغیرہ وغیرہ۔ یہ سب پرانی باتیں ہوگئی ہیں کوئی نئی بات کریں۔
 
سید عمران

محفلین
آپ خبریں نہیں پڑھتے؟ فلاں ملا نے دین کے نام پر عصمت دری کر دی، فلاں ملا نے سپارہ پڑھانے کے نام پر جنسی استحصال کیا وغیرہ وغیرہ۔ یہ سب پرانی باتیں ہوگئی ہیں کوئی نئی بات کریں۔
کیا یہ سب غیر ملا نہیں کرتے؟؟؟
دوسرے اس میں غیر ملا کے مقابلے میں کتنے فیصد رول ہے؟؟؟
تیسرے انفرادی لغزش تو ہے لیکن ان کو انڈسٹری بنا کر نہیں چلاتے۔۔۔
 
La Alma

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں کہ مرد و زن کے حوالے سے قرانی احکامات آفاقی نوعیت کے ہیں اور ان میں ردو بدل کی کوئی گنجائش نہیں لیکن جس طرح ان کی تشریح کی جاتی ہے اور معاملات ِ زندگی میں ان کا اطلاق کیا جاتا وہ نہایت جانبدارانہ ہے . اور افسوسناک پہلو یہ ہے کہ پڑھے لکھے اور باشعور لوگ اسلام کے نام پر عورت کا استحصال کرتے پائے جاتے ہیں .
 
مذہبی جنونی تو اپنے جنون میں بہت سی باتوں کی پردہ داری کرلیتے ہیں۔۔۔
لیکن مذہبی بیزار ایک ایک کرکے پردہ دری کرتے ہیں ۔۔۔
یہاں تک کہ عورتوں کو پردہ دری کی اسی حالت میں ساحل سمندر پر لٹا دیتے ہیں ۔۔۔
اور اس پر فخر کرتے ہیں۔۔۔
یہ ہے ان کی کامن سینس کا معیار۔۔۔
ہم تو اس معیار سے غیر معیاری ہی بھلے۔۔۔
بخشو بی بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا!!!
(n)(n)(n)(n)(n)
عمران صاحب بہت خوشی ہوئی۔۔۔اس مراسلہ کو پڑھ کر ۔۔اللہ آپکو جزاء دے ۔۔
 
arifkarim

معطل
شرم کریں کچھ عثمان صاحب ۔۔۔میں اک حقیقت بیان کرکے ۔۔فتنے کے خاتمے کے لیے خواتین سے پردے کی گزارش کر رہا ہوں۔۔۔۔اور آپ اسلام کے انداز فکر کو گھٹیا کہہ رہے ہیں۔۔۔جس بات کی سمجھ نا آئے اسے پوچھ لیاکرتے ہیں ۔۔کہ کہنے والے نے کس نکتہ نظر سے بات کی ہے ۔۔۔امید آپ برا محسوس نہیں کریں گے ۔۔۔میرا دل نہیں مانتاکہ میرے گھر کی خواتین یوں بے پردہ باہر جائیں۔۔اور لوگوں کے لیے فتنہ کا باعث ہی نہیں عذاب الہی کی پکڑمیں بھی آئیں۔۔۔آپ کا دل یہ پسند کرے گا؟؟؟
نہیں نا ۔۔۔تو اس انداز فکر کو گھٹیا کیوں کہہ رہے ہیں۔۔عزت صرف اپنی ماں،بہن،بیوی،بیٹی کی نہیں ہوتی ۔۔۔دوسروں کی مائیں ،بہنیں،بیویاں،بیٹیاں بھی قابل عزت ہیں۔۔۔اپنی عزت کی خاطر لڑنے مرنےکو تیار ہو جاتے ہیں۔۔۔مگر دوسروں کی عزت کی پامالی کرتے ذرابھی نہیں شرماتے ۔۔۔یہ تانکاجھانکی ۔۔انکی عزتوں پے حملہ نہیں تو اور کیا ہے ۔۔یہی تو میں بیاں کیا ہے ۔۔اور آپکو لگا یہ ۔۔۔گھٹیا انداز فکر ہے ۔۔۔برادر کبیر۔۔۔میں غصہ نہیں۔۔بس اتنا ضرور کہوں گا۔۔۔کہ فتنوں سے بچانےکے اسلام کے مقررکردہ انداز فکر اگر گھٹیا ہیں تو کیا ہیں وہ ضابطے اور قوانین جو آپکے خیال میں ہونے چاہیں۔۔۔یا آپ کچھ کمی محسوس کرتے ہیں۔۔۔میرا ذاتی خیال ہے آپ کو ان حیا سوز مناطر سے واسطہ نہیں پڑا۔۔اس لیے جلدی سے اس فکرکو گھٹیا قرار دے دیا۔۔۔۔تو کچھ کہیں گے آپ ؟؟؟ ہمارے اذہان و قلوب کو اپنے علم سے جلا بخشیں۔۔۔
بجائے خواتین کو زبردستی باپردہ کرنے کے مرد حضرات کو باپردہ کرنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے؟ یہاں آپکی اسلامی فکر و سوچ کہاں غائب ہو جاتی ہے؟ یاد رہے کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بچتی ہے۔ خالی بے پردہ عورتوں کو فتنہ کہہ کر مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
nKQDyFj.jpg
 
غلط۔۔۔
حالاتِ عالم کو دیکھ کر بتائیں کہ۔۔۔
زنا کاری کو رائج کرنے اور اس میں ملوث ہونے میں کس کا کردار ہے۔۔۔
ملا کا یا غیر ملا کا۔۔۔۔
دنیا بھر میں کتنے چکلے ملا چلا رہا ہے اور کتنے غیر ملا؟؟؟
بکنی ڈیزائن کرنے اور اسے پہن کر کیٹ واک کرنے کی انڈسٹری میں کتنے ملاؤں کا ہاتھ ہے۔۔۔
دنیا بھر میں عورتوں کے ساتھ کتنے ملا زنا بالجبر کرتے ہیں؟؟؟
فلم، ٹی وی ، تھیٹر میں چھوٹے لباس میں ملبوس عورتوں کو نچوانے والے ڈائیریکٹر، پروڈیوسر اور فنانسر کتنے ملا ہیں۔۔۔
اخباروں میں عورتوں کی حیا سوز نیم عریاں تصاویر کھینچنے ، چھاپنے اور اس کی نشر و اشاعت کرنے والے افراد اور اداروں میں ملاؤں کا کتنا عمل دخل ہے؟؟؟
پورنو گرافی کی انڈسٹری میں کتنے ملا اور ان کی لائی ہوئی عورتیں ہیں؟؟؟
کتنے ملا ہیں جو لڑکیوں کو گھروں سے بھگا کر لے جاتے ہیں؟؟؟
آج کے لیے اتنا ہی۔۔۔۔۔۔
باقی باقی!!!
دل خوش ہو گیا۔۔۔زبردست۔۔
 
La Alma

لائبریرین
اگر صحیح معنی میں وسعت علم کے حامل اور شعور و فراست سے مزین ہوتے تو کبھی ایسا نہ کرتے۔۔۔
صحیح معنوں میں وسعتِ علم کے حامل لوگ کون ہیں ؟ یقیباً وہی جو عورت کو فتنہ قرار نہیں دیتے . ان کے پردے کی فکر سے زیادہ اپنی نگاہ کی حفاظت کی فکر کرتے ہیں .
 
سید عمران

محفلین
بجائے خواتین کو زبردستی باپردہ کرنے کے مرد حضرات کو باپردہ کرنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے؟ یہاں آپکی اسلامی فکر و سوچ کہاں غائب ہو جاتی ہے؟ یاد رہے کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بچتی ہے۔ خالی بے پردہ عورتوں کو فتنہ کہہ کر مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
nKQDyFj.jpg
آنکھوں پر یہ مصنوعی پٹی باندھنے کی ضرورت نہیں۔۔۔
ہم کو ہمارے خدا نے آنکھوں پر قدرتی پردہ دیا ہے ۔۔۔
اور موقع پر اسے استعمال کرے کا حکم بھی۔۔۔
قل للمومنین یغضوا من ابصارھم۔۔۔۔
اے نبی مومن مردوں سے کہیے بعض مواقع پر اپنی نگاہوں کو نیچا کرلیں۔۔۔۔
یہان من تبعیضیہ ہے یعنی سب کچھ دیکھو لیکن بعض نگاہیں بچاؤ۔۔۔
اور۔۔۔
قل للمومنات یغضضن من ابصارھن
اور عورتوں سے بھی کہیے کہ اپنی بعض مواقع پر اپنی نگاہیں جھکالیں۔۔۔
یہ نہیں کہ عورتوں کے لیے بدنظری جائز ہے!!!
 
سید عمران

محفلین
صحیح معنوں میں وسعتِ علم کے حامل لوگ کون ہیں ؟ یقیباً وہی جو عورت کو فتنہ قرار نہیں دیتے . ان کے پردے کی فکر سے زیادہ اپنی نگاہ کی حفاظت کی فکر کرتے ہیں .
عورت بذاتِ خود فتنہ نہیں ہے ۔ وہی فتنہ ہے جو فتنہ بننا چاہے۔۔۔۔
عورت کے پردے کی فکر کسی اور کو نہیں خود عورت کو کرنی چاہیے۔۔۔
مسلمان ہونے کی حیثیت سے یہ اس کی ذمہ داری ہے۔۔۔
اسی طرح مرد کی ذمہ داری ہے کہ جو پردہ نہیں کرتی اس سے نظر کی حفاظت کرے۔۔۔
ہر ایک کی اپنی اپنی ذمے داریاں ہیں۔۔۔
جو نبھائے کامیاب ۔۔۔
ورنہ!!!
 
درست . ہر کوئی اپبے اعمال کا ذمہ دار ہے اگر یہی روش اپنا لی جائے جیسا کے آپ فرما رہے ہیں تو پھر کیا ہی بات ہے . لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے . مرد اپنی کارستانیوں کا سارا ملبہ عورت پر ڈال کر خود بری الذمہ ہو جاتا ہے .
 
La Alma

لائبریرین
میرا ذاتی تجربہ ہے ۔۔کسی وین میں سفر کریں تو ڈرائیور کی توجہ اتنی ڈرائیونگ پہ نہیں ہوتی ۔۔جتنی فرنٹ پے بیٹھی خاتون و لڑکی پے ہوتی ہے ۔۔۔خانمہ خراب ۔۔کبھی بال درست کرتا ہے تو کبھی بیک ویو مرر کو ادھر ادھر گھماتا ہے کہ کہاں سے ٹھیک نظر آرہی ہے ۔۔۔بس اسی چکر میں ۔۔لگ جاتی ہے ۔۔تو قصوار کون ہوا؟؟ یہ بے پردہ اور فیشن کی پروردہ خاتون۔۔اسلام اسی لیے تو اسے چھپ کر رہنے کا درس دیتا ہے ۔۔کہ فتنے پیدہ نا ہوں۔۔فساد نا ہو۔۔
یہ دیکھئے . کتنی آسانی سے ایک مرد کے فعل کا ذمہ دار ایک عورت کو ٹھہرا دیا گیا . یہ ہمارے معاشرے کا ایک عمومی مزاج بن چکا ہے . اور ایسے رویوں کے اوپر اسلام کی مہر لگا کر نظر ثانی کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں .
 
La Alma

لائبریرین
مردوں کے معاشرہ میں یہ معمول کی بات ہے۔ یہاں ایسا نہیں ہوتا۔ ایسے کیسز میں مردوں کو قصور وار ٹھہرایا جاتا ہے۔
ویسے تو اسلام میں بھی ایسا نہیں ہوتا، ناانصافی کی گنجائش تو مذہب اسلام میں سرے سے ہے ہی نہیں. بس دائرہ کار اور حدود متعین کر دی گئی ہیں . لیکن بدقسمتی سے کچھ مسلمان ایسا کرتے ہیں .
 
زیک

مسافر
شرم کریں کچھ عثمان صاحب ۔۔۔میں اک حقیقت بیان کرکے ۔۔فتنے کے خاتمے کے لیے خواتین سے پردے کی گزارش کر رہا ہوں۔۔۔۔اور آپ اسلام کے انداز فکر کو گھٹیا کہہ رہے ہیں۔۔۔جس بات کی سمجھ نا آئے اسے پوچھ لیاکرتے ہیں ۔۔کہ کہنے والے نے کس نکتہ نظر سے بات کی ہے ۔۔۔امید آپ برا محسوس نہیں کریں گے ۔۔۔میرا دل نہیں مانتاکہ میرے گھر کی خواتین یوں بے پردہ باہر جائیں۔۔اور لوگوں کے لیے فتنہ کا باعث ہی نہیں عذاب الہی کی پکڑمیں بھی آئیں۔۔۔آپ کا دل یہ پسند کرے گا؟؟؟
نہیں نا ۔۔۔تو اس انداز فکر کو گھٹیا کیوں کہہ رہے ہیں۔۔عزت صرف اپنی ماں،بہن،بیوی،بیٹی کی نہیں ہوتی ۔۔۔دوسروں کی مائیں ،بہنیں،بیویاں،بیٹیاں بھی قابل عزت ہیں۔۔۔اپنی عزت کی خاطر لڑنے مرنےکو تیار ہو جاتے ہیں۔۔۔مگر دوسروں کی عزت کی پامالی کرتے ذرابھی نہیں شرماتے ۔۔۔یہ تانکاجھانکی ۔۔انکی عزتوں پے حملہ نہیں تو اور کیا ہے ۔۔یہی تو میں بیاں کیا ہے ۔۔اور آپکو لگا یہ ۔۔۔گھٹیا انداز فکر ہے ۔۔۔برادر کبیر۔۔۔میں غصہ نہیں۔۔بس اتنا ضرور کہوں گا۔۔۔کہ فتنوں سے بچانےکے اسلام کے مقررکردہ انداز فکر اگر گھٹیا ہیں تو کیا ہیں وہ ضابطے اور قوانین جو آپکے خیال میں ہونے چاہیں۔۔۔یا آپ کچھ کمی محسوس کرتے ہیں۔۔۔میرا ذاتی خیال ہے آپ کو ان حیا سوز مناطر سے واسطہ نہیں پڑا۔۔اس لیے جلدی سے اس فکرکو گھٹیا قرار دے دیا۔۔۔۔تو کچھ کہیں گے آپ ؟؟؟ ہمارے اذہان و قلوب کو اپنے علم سے جلا بخشیں۔۔۔
اس میں خواتین کا عزت و احترام کہاں ہے؟ کیا آپ یہ عزت پردے کی کرتے ہیں یا خاتون کی؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت مزہ آیا پڑھ کر . سب کو پتہ ہے کہ یہ مزاحیہ تحریر ہے . پھر سیریس کیوں ہورہے ہیں . موقع محل دیکھ کر دکھ بھری داستانیں لکھا کریں . ہر لڑی کو بدمزہ کرنے میں کیا مزا آتا ہے بھائی .
کسی پر کوئی زبردستی نہیں ہے۔
دکھ بھری داستانیں مت پڑھیں اور دوسروں کی تضحیک کرتے تبصروں کے مزے کریں۔

تحریر کے مزاحیہ ہونے پر کسی نے اعتراض نہیں کیا لیکن اگر کوئی یہاں ہونے والے چند تبصرہ جات کو معیاری مزاح سمجھتا ہے تو معذرت کہ ابھی کچھ لوگ اس معاملے میں انتہائی کور ذوق ہیں۔
 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
کیونکہ یہ الجھاؤ ۔۔۔دوران ڈرائیونگ ساتھ ہوتا ہے (بیویاں،خواتین)تو مرد بے چارہ کبھی بیوی پے توجہ دیتے تو اور کبھی الجھاؤ کو سلجھاتے کہیں نا کہیں ٹھوک دیتا ہے ۔۔۔تو ذمہ دار کون ہوا؟؟؟۔۔۔یہی خوبصورت بلائیں۔۔کیا خیال ہے ۔۔۔
میرا ذاتی تجربہ ہے ۔۔کسی وین میں سفر کریں تو ڈرائیور کی توجہ اتنی ڈرائیونگ پہ نہیں ہوتی ۔۔جتنی فرنٹ پے بیٹھی خاتون و لڑکی پے ہوتی ہے ۔۔۔خانمہ خراب ۔۔کبھی بال درست کرتا ہے تو کبھی بیک ویو مرر کو ادھر ادھر گھماتا ہے کہ کہاں سے ٹھیک نظر آرہی ہے ۔۔۔بس اسی چکر میں ۔۔لگ جاتی ہے ۔۔تو قصوار کون ہوا؟؟ یہ بے پردہ اور فیشن کی پروردہ خاتون۔۔اسلام اسی لیے تو اسے چھپ کر رہنے کا درس دیتا ہے ۔۔کہ فتنے پیدہ نا ہوں۔۔فساد نا ہو۔۔
یہ کون سا علاقہ ہے جہاں پبلک ٹرانسپورٹ پر عورتیں بے پردگی اور فیشن پریڈ میں شامل ہوتی ہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top