خواب

تیشہ

محفلین
اوپر والے میرے پیغام کے مطابق یہ تو بتائیں کہ یہ موڈ ہوا کس وجہ سے:rolleyes:

یعنی غ کی وجہ سے یا ر کی وجہ سے:grin:



:rollingonthefloor:
یہ میں پہلے ہی لکھ بتا چکی ہوں :battingeyelashes:

میں آج بہت خوشگوار موُڈ سے ہوں ۔۔ لوگ عموما دکھُ اور غم میں شاعری کی طرف رخ کرتے ہیں جبکہ میرا ذرا الٹا ہے ۔۔ میں رومنٹک موڈ میں شاعری کی طرف آتی ہوں ۔۔:battingeyelashes:
یہ الگ بات ہے کہ شاعری میں تو پھر د ُکھی ، غمگین ، رومنٹک ہر طرح کی شاعری شامل ہوتی ہے :battingeyelashes:
 

خوشی

محفلین
غم میں لوگ غزل کہتے ھیں بوچھی جی پڑھتے نہیں ھیں شاعری پڑھی اچھے موڈ میں ہی جاتی ہے
 

تیشہ

محفلین
غم نا بھی ہو تو بھی شاعری پسند کرنے والا، پڑھنے ،لکھنے والے باذوق ہوا کرتے ہیں :battingeyelashes:
ضروری نہیں ہوتا کہ بندہ دکھیُ ہو غم وں کا مارہ ہی ہو تو غزل کہے لکھے ۔

میں ہر سال کی ڈائری لکھتی ہوں ۔۔ شاعری سے بھری پڑی ہوئی ہیں ۔۔ ہر سال کی نئی ڈائری ہوتی ہے میرے پاس ،
اور شاعری کی کتابیں میں بے حسابی خریدتی رہتی ہوں ۔۔
، مگر اب میں نا تو غم زدہ ہوں نا ہی دکھیُ :battingeyelashes:
البتہ یہ میرا شوق بھی ہے ، اور ذوق بھی ، جیسا کہ میوزک کا بھی ہے مجھے ۔ :party:
 

خوشی

محفلین
آپ تو سنجیدہ ہو گئیں ، ویسے ایک بات تو سچ ہے کہ باذوق لوگ ہی باذوق شاعری کو پسند کرتے ھیں
 

شمشاد

لائبریرین
دشت ِ افسردہ میں اک پھول کھلا ہے سو کہاں
وہ کسی خواب ِگریزاں میں ملا ہے سو کہاں
(احمد فراز)
 

تیشہ

محفلین
ہونٹوں پہ محبت کے فسانے نہیں آتے
ساحل پہ سمندر کے خزانے نہیں آتے

پلکیں بھی چمک اٹھتی ہیں سوتے میں ہماری
آنکھوں کو ابھی خواب چھپانے نہیں آتے

یارو نئے موسم نے یہ احسان کئے ہیں
اب یاد مجھے درد پرانے نہیں آتے ۔۔
 

راجہ صاحب

محفلین
کوئی بھی آدمی پورا نہیں ہے
کہیں آنکھیں، کہیں چہرا نہیں ہے

یہاں سے کیوں کوئی بیگانہ گزرے
یہ میرے خواب ہیں رستہ نہیں ہے
 

شمشاد

لائبریرین
کل رات تنہا چاند کو دیکھا تھا میں نے خواب میں
محسن مجھے راس آئے گی شاید سدا "آوارگی"
(محسن نقوی)
 

کاشفی

محفلین
یہ حیاتِ عالم خواب ہے، نہ گناہ ہے نہ ثواب ہے،
وہی کفر و دیں میں خراب ہے، جسے علمِ راز جہاں نہیں

(چکبست)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ بھی غبارِ خواب تھا، ہم بھی غبارِ خواب تھے
وہ بھی کہیں بکھر گیا، ہم بھی کہیں بکھر گئے
(عدیم ہاشمی)
 

شمشاد

لائبریرین
رفاقتوں کا نیا تم نے خواب کیوں دیکھا
نئے جہان کا روشن سراب کیوں دیکھا
(نزہت عباسی)
 

کاشفی

محفلین
اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا
زندگی کاہے کو ہے خواب ہے دیوانے کا

(فانی بدایونی)
 

کاشفی

محفلین
چمن میں کھُل گئیں نرگس کی آنکھیں
بیانِ خواب میں جھنکار بھی ہے

(ضیا ء الدین شکیب)
 
Top