خوابوں کے شہر تبریز کی مجازی سیر کیجئے

حسان خان

لائبریرین
اتنی ترقی بغیر انگریزی زبان سیکھے کیسے کرلی؟؟؟؟
اچھا سوال ہے۔ اس کے جواب میں سرِ دست یہی کہا جا سکتا ہے کہ ایرانی اس بات کو شاید ہم سے کہیں بہتر سمجھتے ہیں کہ ترقی کسی خاص یورپی زبان کی محتاج نہیں، صرف علم کی محتاج ہے۔ :)
 

زبیر مرزا

محفلین
555729_451301948237762_994736278_n.jpg


یہ دیکھنا کہ لکھا ہے ؟
ہاتھ کنگن کو آرسی کیا ہے
پڑھے لکھے کو فارسی کیا ہے
 

حسان خان

لائبریرین
555729_451301948237762_994736278_n.jpg


یہ دیکھنا کہ لکھا ہے ؟
ہاتھ کنگن کو آرسی کیا ہے
پڑھے لکھے کو فارسی کیا ہے


بزرگ شہر (میٹروپولیٹن) تبریز​
اسلامی جمہوریۂ ایران کا​
زیبا ترین اور ترقی یافتہ ترین شہر​
اقوامِ متحدہ (کے برقی رسالے) کی جانب سے تبریز کے اسلامی جمہوریۂ ایران کے زیبا ترین اور ترقی یافتہ ترین شہر منتخب ہونے پر ہم تمام عزیز شہریوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔​
بلدیۂ تبریز​

پس نوشت: ویسے میری نظر میں ایران کا ترقی یافتہ ترین شہر تہران ہے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
خیرمبارک جناب آپ کو بھی مبارک بلکہ اس دھاگے کے تمام باسیوں کو مبار ک
تلاشِ تبریز میں ایک سائیٹ پرجا نکلا آپ کے کام کی معلوم ہوتی ہے ویسے فارسی کے ساتھ اس میں اُردوبھی ہے
http://www.president.ir/ur/
 

عثمان

محفلین
اچھا سوال ہے۔ اس کے جواب میں سرِ دست یہی کہا جا سکتا ہے کہ ایرانی اس بات کو شاید ہم سے کہیں بہتر سمجھتے ہیں کہ ترقی کسی خاص یورپی زبان کی محتاج نہیں، صرف علم کی محتاج ہے۔ :)

کیا واقعی ایرانیوں کو انگریزی کی حاجت نہیں ؟
عربوں کے متعلق بھی یہی سنا تھا۔ ایک سابق عرب کولیگ ہی کی بابت معلوم ہوا کہ دمشق میں چہل قدمی کرتے وقت اسے دکانوں پر لگے بینرز پڑھنا دشوار ہو رہا تھا کہ عربی انگریزی کی اتنی ملاوٹ تھی۔
 

حسان خان

لائبریرین
کیا واقعی ایرانیوں کو انگریزی کی حاجت نہیں ؟

لسانی معاملوں میں ایران اور ترکی پر آپ جاپان کا قیاس کر سکتے ہیں۔ یعنی ان دونوں ملکوں میں اعلیٰ جامعاتی تعلیم اور کاروبار کا ذریعہ بھی ملکی زبانیں ہی ہے۔ ایسے میں اُنہیں اپنے ملک کے اندر رہتے ہوئے انگریزی کی حاجت نہیں پڑتی۔ ایران میں اصطلاح سازی کا ایک بڑا فعال ادارہ فرہنگستانِ زبان و ادب کے نام سے ہے جو مغربی زبانوں کی سائنسی اور علمی اصطلاحات کو فارسی میں منتقل کرتا رہتا ہے۔ اور ایسا بالکل نہیں ہے کہ وہ اصطلاحات پھر استعمال نہیں ہوتیں، بلکہ اس کے برعکس وہ اصطلاحات عام اخبارات سے لے کر درسی کتب تک ہر جگہ استعمال ہوتی ہیں۔

ایران میں بہت کم لوگ ایسے ملیں گے جو انگریزی بولنے پر قادر ہوں گے۔ البتہ انگریزی سمجھ لینے والوں کی تعداد کافی ہے۔
 

باباجی

محفلین
واہ بہت ہی زبردست تصاویرہیں حسان
بہت شکریہ شیئر کرنے کا
اور زبیر مرزا بھائی
آپ کابھی بہت شکریہ اپنے ساتھ ہمسفری کا موقع دینے کا
 

حسان خان

لائبریرین
حسان خان میرے بھائی نے اپنے ایران کے ٹرپ کی تصاویرتوبھیج دیں لیکن مقامات کے نام لکھے نہیں
اب ان کو کیسے شئیرکروں :)

آپ اُنہیں ایک دھاگے میں شیئر کر دیجئے۔ یہاں ایسے احباب بھی موجود ہیں جو ایران ہو کر آ چکے ہیں، وہ مقامات کے نام بتا دیں گے۔ مجھے جن جگہوں کے نام معلوم ہوں گے، وہ میں بتا دوں گا۔ :)
 
Top