حضرتِ غالب سے معافی طلب کرنے کے بعد...

نوید ناظم

محفلین
ہم بھلا رمضان میں اس چاٹ کو کھائیں گے کیا
ریٹ پھل کے چاند دِکھتے ہی نہ بڑھ جائیں گے کیا

وہ بھی لینے کو سموسے جا رہے ہیں شوق سے
اب جو قیمت ہے وہاں پر دیکھیے لائیں گے کیا

"بے نیازی حد سے گزری بندہ پرور کب تلک"
ہم کہیں گے چاٹ دو اور آپ فرمائیں گے کیا

ہم تو پی جاتے ہیں بیگم کا اشارہ دیکھ کر
ہیں گرفتارِ وفا لسّی سے گھبرائیں گے کیا

ران کی بوٹی پڑی ہے جس میں وہ کیوں دور ہے
میرے بھائی یہ پلیٹ آگے بھی پکڑائیں گے کیا

دال لے آتا ہوں میں بازار سے یہ سوچ کر
اب مٹن مہنگا ہے افطاری میں پھر کھائیں گے کیا
 
واہ صاحب کیا رنگ جمایا ہے.
بہت خوب نوید بھائی

غالب اس کو دیکھتے ہی تلملا جائیں گے کیا
ہم بھلا رمضان میں اس چاٹ کو کھائیں گے کیا
ریٹ پھل کے چاند دِکھتے ہی نہ بڑھ جائیں گے کیا

وہ بھی لینے کو سموسے جا رہے ہیں شوق سے
اب جو قیمت ہے وہاں پر دیکھیے لائیں گے کیا

"بے نیازی حد سے گزری بندہ پرور کب تلک"
ہم کہیں گے چاٹ دو اور آپ فرمائیں گے کیا

ہم تو پی جاتے ہیں بیگم کا اشارہ دیکھ کر
ہیں گرفتارِ وفا لسّی سے گھبرائیں گے کیا

ران کی بوٹی پڑی ہے جس میں وہ کیوں دور ہے
میرے بھائی یہ پلیٹ آگے بھی پکڑائیں گے کیا

دال لے آتا ہوں میں بازار سے یہ سوچ کر
اب مٹن مہنگا ہے افطاری میں پھر کھائیں گے کیا
 
فاتح

لائبریرین
افطارِ صوم کی جسے کچھ دست گاہ ہو
اس کو ضرور ہے کہ وہ روزہ رکھا کرے
جس پاس روزہ کھول کے کھانے کو کچھ نہ ہو
روزہ اگر نہ کھائے تو ناچار کیا کرے
(غالب)
 
ہم بھلا رمضان میں اس چاٹ کو کھائیں گے کیا
ریٹ پھل کے چاند دِکھتے ہی نہ بڑھ جائیں گے کیا

وہ بھی لینے کو سموسے جا رہے ہیں شوق سے
اب جو قیمت ہے وہاں پر دیکھیے لائیں گے کیا

"بے نیازی حد سے گزری بندہ پرور کب تلک"
ہم کہیں گے چاٹ دو اور آپ فرمائیں گے کیا

ہم تو پی جاتے ہیں بیگم کا اشارہ دیکھ کر
ہیں گرفتارِ وفا لسّی سے گھبرائیں گے کیا

ران کی بوٹی پڑی ہے جس میں وہ کیوں دور ہے
میرے بھائی یہ پلیٹ آگے بھی پکڑائیں گے کیا

دال لے آتا ہوں میں بازار سے یہ سوچ کر
اب مٹن مہنگا ہے افطاری میں پھر کھائیں گے کیا
واہ واہ واہ، بہت خوب نوید ناظم بھیا۔ بھئی مزہ آگیا۔ بہت عمدہ کلام عطا فرمایا آپ نے۔ بہت بہت بہت داد قبول فرمائیں۔
ماشاءاللہ پورا کلام ہی کمال ہے، اور آپ کا یہ ایک مصرعہ تو پوری غزل کے برابر ہے
؎ ریٹ پھل کے، چاند دِکھتے ہی نہ بڑھ جائیں گے کیا
 
آپ سے داد پا کر خوشی ہوئی' ممنون ہوں امجد بھائی!!
 
Top