جہاد امت مسلمہ کی رہبانیت

عباس خان

محفلین
حضرت ابو ذرضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کوئی وصیت [ونصیحت]فرمائیے۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرما یا، میں تمہیں اللہ سے ڈرنے [یعنی تقوی اختیار کرنے]کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ یہ پورے دین کا سر [یعنی اصل] ہے۔ میں نے عرض کیا مجھے کچھ اور بتایئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم قر آن مجید کی تلاوت اور اللہ کے ذکر کو لازم پکڑو بے شک یہ تمہارے لئے زمین میں نور اور آسمانوں میں ذخیرہ بنے گا۔ میں نے عرض کیا مجھے کچھ اور بتایئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : زیادہ ہنسنے سے پرہیز کروکیونکہ یہ دل کو مردہ اور چہرےکو بے نور کر دیتا ہے ۔ میں نے عرض کیا مجھے کچھ اور بتایئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم جہاد کو لازم پکڑو کیونکہ یہ میری امت کی رہبانیت ہے ۔ میں نے عرض کیا مجھے کچھ اور بتایئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مسکینوں سے محبت کرو اور ان کہ ساتھ بیٹھا کرو میں عرض کیا مجھے کچھ اور بتایئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاتم اپنے سے [مال و صحت میں]نیچے والے کو دیکھو اور اپنے سے اوپر والے کو نہ دیکھو۔ (احمد۔طبرانی۔ابن حبان۔حاکم۔مواردالظمآن)
 
Top