جو دل میں شعر آئے وہ لکھ دیجیے -- نیا سلسلہ

محمداحمد

لائبریرین
اک دیا ہم نے جلا کر اُن کو بھی ترغیب دی
وہ دیا تو کیا جلاتے خود ہوا ہونے لگے
عبید الرحمٰن عبید
 

نیلم

محفلین
شکوہ خدا سے کیسا ،مقدر میں کچھ نہ تھا
ہم جو غوطہ زن ہوے سمندر میں کچھ نا تھا
دور سے دیکھا تو سبھی لال و جواہر لگے تھے
قریب سے دیکھا تو اکثر میں کچھ نہ تھا
 

بےمروت

محفلین
السلام علیکم
روتے روتے سینے پر سر رکھ کہ سو گی ان کی یاد
کون پیا تھا کون پریمی بھید نہ پایا ساری رات

اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو( آمین )
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آخری شعر چونکہ سونے سے متعلق تھا تو ہم بھی سونے پر شعر لکھ دیتے ہیں۔
تیرے پہلو میں سو گئی ہوں میں​
اور سونے کی ہو گئی ہوں میں​
 

محمداحمد

لائبریرین
ہر فیصلے کے واسطے سوچا بھلے کرو
لیکن جو کرو فیصلہ لازم ہو وہ اٹل!
(شوبی)

آپ کے اور قائدِ اعظم کے خیالات بہت ملتے جلتے ہیں۔ :)

Think 100 times before you take a decision, But once that decision is taken, stand by it as one man. (M. A. Jinnah - In 1937, following elections held under the new government of India Act.)
 
دل میں جو شعر آئے وہ لکھ دیجئے
زباں پر جو بات آئے وہ کہہ دیجئے
مری نا تواں باتوں کوبھی سہہ لیجئے
ہمیں بھی محفل میں کچھ جگہ دیجئے
 

شمشاد

لائبریرین
آخری شعر چونکہ سونے سے متعلق تھا تو ہم بھی سونے پر شعر لکھ دیتے ہیں۔
تیرے پہلو میں سو گئی ہوں میں​
اور سونے کی ہو گئی ہوں میں​
اور اگر چاندی کی ہونا چاہے تو :

تیرے پہلو سے چُھو گئی ہوں میں
اور چاندی کی ہو گئی ہوں میں
 
دل میں جو شعر آئے وہ لکھ دیجئے
زباں پر جو بات آئے وہ کہہ دیجئے
مری نا تواں باتوں کوبھی سہہ لیجئے
ہمیں بھی محفل میں کچھ جگہ دیجئے

گر ہو جائے محبت تو آپ دل دیجئے
اقرار ہی کافی نہیں آپ زباں دیجئے
ہمارے مراسلوں کو بھی آپ ٹیگ کیجئے
ہمیں بھی محفل میں کچھ جگہ دیجئے
 
Top