جو تمہاری مان لیں ناصحا ۔۔۔۔

محمداحمد

لائبریرین
کہتے ہیں کہ نصیحت ایسی چیز ہے جس کی عقلمندوں کو ضرورت نہیں ہوتی اور یہ "ہم جیسوں" پر اثر نہیں کرتی لیکن پھر بھی نصیحت کرنے والے ان چھوٹی چھوٹی باتوں کی پرواہ نہیں کرتے ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اُن کے مخاطبین بڑی بڑی باتوں کی بھی پرواہ نہیں کرتے۔ سو اس طرح سب کے معاملات چلتے رہتے ہیں۔ :)

آپ نے اکثر لوگوں کو شکوہ کرتے سُنا ہوگا کہ نصیحت کی بات کسی کو سمجھ نہیں آتی۔ ہم نے بھی سُنا تو تھا لیکن اُس وقت تک یہ بات ہمیں ہضم نہیں ہوئی جب تک ہمارے بہت ہی پیارے مغل بھائی کی درج ذیل نصیحت "باصرہ نواز" نہ ہوئی۔ :notworthy:
"احباب سے التماس گزار ہوں لڑی کو اکھاڑہ بنانے سے اجتناب کیا جائے ۔ امید ہے دوست احباب خارجی و داخلی پرداخت کے لیے مہذب طریقِ گفتگو اختیار کریں گے ۔ الخ"
سچ پوچھیے تو ہمیں یہ نصیحت بالکل سمجھ نہیں آئی اور اس طرح اُن کی بات سچ ثابت ہوئی جو کہتے ہیں کہ نصیحت کسی کی سمجھ نہیں آتی۔ چلیے ہمیں سمجھ میں نہ آنے کی وجہ تو ہم تحریر کے شروع میں بھی بیان کرچکے ہیں لیکن خاکسار کا خیال ہے کہ اس قسم کی نصیحت دیکھ کر تو وہ آہوانِ دشت بھی رم کرتے نظر آئیں گے جو سالہا سال نصیحت کے حصول کے لئے صدیوں پرانے قصے سنتے ہیں اور کبھی حکیم لقمان اور کبھی شاہ بلیغ الدین کے حقّوں میں چلم بھرتے نظر آتے ہیں۔

ایک ہمارے سعود بھائی ہیں کہ جن کا "انتہائی انتباہ" بھی کچھ ایسا لگتا ہے جیسے کہہ رہے ہوں کہ اگر آپ نے ہوم ورک نہیں کیا تو آپ کو ٹافی نہیں ملے گی۔ اب ظاہر ہے ایسی باتوں پر لوگ ذرا دھیمے سُروں میں مسکراتے ہیں اور پھر باقی ماندہ "کام" نمٹانے لگتے ہیں۔ :chill:
بہر حال ہمیں نصیحت وغیرہ سے کیا کام ۔ ہم تو بقول فیض یہی کہتے نظر آتے ہیں کہ:
جو تمہاری مان لیں ناصحا تو رہے گا دامنِ دل میں کیا
نہ کسی عدو کی عداوتیں نہ کسی صنم کی مُروّتیں
اور اگر اتنا سننے کے باوجود بھی وہ نہ مانیں تو دل کو بہلانے کے لئے دل ہی دل میں گنگناتے رہتے ہیں کہ :
میری جان آج کا غم نہ کر، کہ نہ جانے کاتبِ وقت نے
کسی اپنے کل میں بھی بھول کر، کہیں لکھ رکھی ہوں مُسرّتیں
اگر آپ بھی یہ نسخہ استعمال کریں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ یہ "اس مرض" کے لئے "اکثیر" ہے۔

ارے ہاں کام کی بات تو رہ ہی گئی جو ہم کہنے آئے تھے اور وہ یہ کہ تمام اہلِ محفل اگر کوشش کریں کہ ایک موضوع کے تحت اُبھرنے والے اشتعال کو "کیری فارورڈ" نہ کریں یعنی اگر کسی کی کوئی بات کسی خاص موضوع میں اچھی نہیں لگی تو اُسے اس موضوع میں ہی نمٹا دیں اور اگر خاطر خواہ جواب دینے سے پہلے ہی لڑی مقفل ہوجائے تو آپ بھی مذکورہ ڈیٹا ڈسکارڈ کردیں۔ ہاں اگر واقعی آپ کو "کیری فارورڈ" کرنے کا شوق ہے تو پھر وہ باتیں ضرور کریں جن سے محبتوں کو فروغ ملے۔ ایک بات اور بھی کہ ضروری نہیں کہ سب ویسا ہی سوچیں جیسا ہم سوچتے ہیں پھر بھی ہمیں دوستوں کی ضرورت تو ہوتی ہی ہے نا۔۔۔! دوستی کے لئے چند قدرِ مشترک کا ہونا ہی کافی ہوتا ہے کہ مشترک باتیں لوگوں کو قریب لاتی ہیں اور اختلافی مباحث تلخیاں پیدا کرتے ہیں۔ سو ہم اگر محفل کے دوستوں اور خود میں میں قدرِ مشترک تلاش کریں تو اتنی بہت سی مل جائیں گی کہ عمر ختم ہو جائے گی دوستی ختم نہیں ہوگی۔ :)
ارے بھائی چلے کہاں ؟ یہ نصیحت ہر گز نہیں ہے۔ یہ تو بس یوں ہی۔ ;)
ہاں اگر یہ آپ کو واقعی نصیحت لگ رہی ہے تو پھر آپ بھی "ہم جیسوں " کی "کلاس" میں شامل ہوجائیں۔ بہت فائدے میں رہیں گے۔ :D
 
شمشاد

لائبریرین
احمد بھائی یہ سورج آج کدھر سے چڑھا؟

اتنے اچھے لکھاری ہیں اور اتنی کنجوسی سے لکھتے ہیں، یہ تو ناانصافی ہوئی ناں۔
 
بہت شکریہ شمشاد بھائی۔۔۔!

ہوتا ہے کبھی کبھی ایسا بھی ۔ :D ویسے بھی ہم کچھ زیادہ ہی موڈی ہیں سو ہمارے مزاج بہت کم ہی ملتے ہیں شاید اسی لئے ہمارا بلاگ بھی ایک مہینے میں ایک انچ آگے بڑھتا ہے۔ :lol:

سچی بات تو یہی ہے کہ ہم کڑوی گولی ذرا شوگر کوٹ کرکے دینا چاہ رہے تھے لیکن ہمارے دوست بھی ہمارے جیسے ہی ہیں جبھی تو اس موضوع میں کوئی جھانک بھی نہیں رہا کہ کہیں غلطی سے کوئی بٹن دب گیا تو اُسے رسید نہ گردانا جائے۔ ایک دوسری وجہ موضوع کا شاعرانہ عنوان بھی ہے کہ بہت سے دوست تو اسے شاعری کی ہی کوئی لڑی سمجھ رہے ہوں گے لیکن کیا کریں کہ یہاں بھی ہم عادت سے مجبور ہیں۔ :D
 
مغزل

محفلین
پیارے رسید حاضر ہے ۔ کل پڑھ چکا تھا مگر مصروفیت کی وجہ کر مراسلے کی نوبت نہ آسکی ، انشا اللہ حاضر رہوں گا، مناسب سمجھیں تو ٹیگ کردیا کیجے ۔ دعا کا طالب ہوں۔۔:)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
محمد احمد آپ کی تحریر پڑھ کر ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔ :)
اور ایک نصیحت مغزل بھائی کو یہ بھی کریں کہ وہ جہاں جہاں 'رسید قبول کیجئے' لکھ کر پھر واپس آ کر مزید لکھنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ اس وعدے کو پورا بھی کیا کریں :smile2:
 
خوش رہیے بھائی، ٹیگ کسی کو اس لئے نہیں کیا کہ کسی کو ایسا نہ لگے کہ ہمارے مخاطب بالخصوص "وہی" ہیں۔ :cool:
 
محمداحمد

لائبریرین
محمد احمد آپ کی تحریر پڑھ کر ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔ :)
اور ایک نصیحت مغزل بھائی کو یہ بھی کریں کہ وہ جہاں جہاں 'رسید قبول کیجئے' لکھ کر پھر واپس آ کر مزید لکھنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ اس وعدے کو پورا بھی کیا کریں :smile2:

بہت شکریہ فرحت صاحبہ،

مغل بھائی نے ایک بٹن آپ کی اس تحریر پر بھی دبا دیا ہے سو تھوڑے کو بہت سمجھیے۔ :D
 
ایسا شاز و نادر ہی ہوتا ہے کہ محمداحمد بھائی کا کوئی مراسلہ ہم سے پڑھنے سے رہ جائے، پھر خواہ وہ "شعر و شاعری" ہی کیوں نہ ہو۔ لیکن اتفاق ایسا ہے کہ ان دنوں ہم اپنے سیمسٹر امتحانات سے نمٹ رہے ہیں اس لئے عنوان نظر آیا تھا لیکن پڑھنے کی توفیق نہیں ہو سکی تھی۔ :) :) :)

تحریر کے بارے میں کچھ بھی کہا جائے وہ اسے کے سوا نہیں ہو سکتا جو کچھ احباب اب تک کہہ چکے ہیں۔ پھر بھی دہرا دیتے ہیں کہ بے حد خوبصورت تحریر ہے اور ایسی تحریریں اور تاثرات (بالفاظ دیگر، نصیحتیں) دیگر احباب کی جانب سے بھی گاہے بگاہے آتی رہیں تو اچھا ہے۔ :) :) :)

جس ٹافی والی دھمکی کا ذکر کیا ہے اس کا قصہ بھی کچھ یوں ہے کہ بظاہر ہم نے محفل کی تھوڑی سی خدمت اپنے نام کر لی ہے (یا ہمارے نام کر دی گئی ہے) لیکن ہیں تو ہم بھی دیگر محفلین کی طرح ایک عام رکن ہی، کوئی ماورائی مخلوق تو ہیں نہیں۔ ہم میں بھی غصہ، اشتعال، عدم برداشت، بدلے کی آگ، عزت نفس کی اکڑ، اپنی بات منوانے کی خواہش، شکست کا صدمہ اور فکری حصار غرض کہ سبھی کچھ پایا جاتا ہے۔ ہاں ان خصائل میں محفل میں آنے کے بعد کافی حد تک تبدیلی ضرور آئی ہے بلکہ یوں کہیں کہ بعض چیزیں خوابیدہ ہو گئی ہیں اور ابھر کر سامنے کم ہی آتی ہیں۔ تھوڑی سی رواداری سیکھ لی ہے اور نصب العین کو تھوڑا سا تبدیل کر لیا ہے تو بات ایسی بن گئی ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ ہماری کسی بات سے کسی رکن کی عزت نفس کو ٹھیس پہونچے اور وہ ہمارے "مخصوص اختیارات" کا طعنہ دیں۔ لہٰذا عموماً ایسی ہی بات کہتے ہیں جو دیگر محفلین کہہ سکیں۔ سبھی سمجھدار ہیں، سبھی سمجھتے ہیں کہ بعض دفعہ کچھ باتیں خواہش رکھتے ہوئے بھی نہ کہنا اور خاموش رہ جانا بہتر نتائج لاتا ہے۔ وقتی اشتعال بعض احباب سے وہ کچھ کہلواتا ہے جو وہ عام طور پر نہیں کہتے۔ لہٰذا ایسے موقع پر ٹافی نہ دینے کی میٹھی سی دھمکی ان کو مسکرانے پر مجبور کر دے تو ایک عدد دوست بنانے میں سعود میاں کا کیا جاتا ہے؟ حالانکہ ایسا نہیں ہے کہ ہم نے ہمیشہ شہد ہی ٹپکایا ہے، بعض دفعہ نہ چاہتے ہوئے تلخ بھی ہونا پڑا ہے لیکن اس کے لئے ہم عمومی فورم کا استعمال درست نہیں گردانتے۔ ایسی نصیحتیں زیادہ مؤثر ہوتی ہیں جو خلوت میں کی جائیں اور ناصح ان پر عمل پیرا بھی ہو۔ :) :) :)

اس خوبصورت تحریر کے لئے ڈھیر ساری محبتیں اور نیک خواہشات آپ کے نام۔ :) :) :)
 
ماشاءاللہ آپ اس محفل کے لئے بہت محنت کرتے ہیں۔ ساتھ ساتھ رواداری اور محبت سے بھی کام لیتے ہیں۔ یقین کیجے جب کہیں اچھے اخلاق کا ذکر ہوتا ہے تو مجھے آپ کا خیال بھی ضرور آتا ہے۔ اللہ آپ کو خوش رکھے اور آپ کی خوبیوں کو مزید جلا بخشے۔
 
مغزل

محفلین
پیارے محمد احمد ۔۔۔:p
سب سے پہلے تو گزارش کہ اپنی تحاریر کو شعبہ ادب میں شامل کیا کیجے ۔ آپ کی شاعری کا معترف ہونا الگ مگر نثر کا مرید ہونا میرے لیے فخر ہے ۔ سو ان ادب پاروں کو ادب کی ذیل میں شامل کیا کیجے ( میں شمشاد بھائی سے التماس گزار ہوں کہ انتقال کردیا جائے )۔ یہ جیسے آپ محض ٹھٹھول پر محمول کیے بیٹھے یہ مختصر مکمل انشائیہ ہے اور خوب ہے ۔ ایک ادیب کی نظر ہی ایسی بلیغ ہوتی ہے کہ وہ گرد و پیش کو یوں بہ احسنِ خوبی نثری اظہار کا جامہ پہنا سکتا ہے ۔ سب سے پہلے تو چابک دستی اور قدرتِ نثر پر صمیمِ قلب سے مبارکباد ، گر قبول افتد نہیں کہوں گا ۔ ۔ دوستانے میں زبردستی چلتی ہے سو قبول کرنے کے سوا تمھارے پاس کوئی ’’چارہ‘‘ ( ہری ہری سوجھنے لگی ہے مجھے ہاہاہاہہا) بھی سو ۔۔۔ یہ لو شاباش مبارکبادی ۔۔۔ :blushing:
پہلے پہل تو میں ( بقول عزم بہزاد مرحوم) ’’ مغل میاں !! ۔۔۔ مجال ہے کہ آپ نصیحت اللہ (مولا بخش) کے بغیر نصیحت قبول کریں ‘‘ گھبرا گیا کہ احمد میاں کے ہاتھوں آج وہ گت بنے گی جو عنابی ہوٹل سے واپسی پر ایک لٹیرے نے ہماری کی تھی ۔ نہ کریڈٹ کارڈ چھوڑے نہ سکّے ۔۔۔ موبائل تو خیر اسے درکار ہی تھے ۔۔۔:angel:
پیارے بہت عمدہ لکھتے ہو خوب خوب خوب لکھو سلامت رہو ۔۔۔ ویسے کان ادھر لاؤ ۔۔۔ ’’ یہ بھی تو نصیحت ہے ناں ‘‘ جو تم نے یوں لکھ ڈالی ہے۔۔:biggrin:;)

فرحت کیانی بہن ۔۔ لیجے ہم نے رسید کا معاملہ مکمل کردیا ۔۔:p
 
محمداحمد

لائبریرین
پیارے محمد احمد ۔۔۔ :p
سب سے پہلے تو گزارش کہ اپنی تحاریر کو شعبہ ادب میں شامل کیا کیجے ۔ آپ کی شاعری کا معترف ہونا الگ مگر نثر کا مرید ہونا میرے لیے فخر ہے ۔ سو ان ادب پاروں کو ادب کی ذیل میں شامل کیا کیجے ( میں شمشاد بھائی سے التماس گزار ہوں کہ انتقال کردیا جائے )۔ یہ جیسے آپ محض ٹھٹھول پر محمول کیے بیٹھے یہ مختصر مکمل انشائیہ ہے اور خوب ہے ۔ ایک ادیب کی نظر ہی ایسی بلیغ ہوتی ہے کہ وہ گرد و پیش کو یوں بہ احسنِ خوبی نثری اظہار کا جامہ پہنا سکتا ہے ۔ سب سے پہلے تو چابک دستی اور قدرتِ نثر پر صمیمِ قلب سے مبارکباد ، گر قبول افتد نہیں کہوں گا ۔ ۔ دوستانے میں زبردستی چلتی ہے سو قبول کرنے کے سوا تمھارے پاس کوئی ’’چارہ‘‘ ( ہری ہری سوجھنے لگی ہے مجھے ہاہاہاہہا) بھی سو ۔۔۔ یہ لو شاباش مبارکبادی ۔۔۔ :blushing:
پہلے پہل تو میں ( بقول عزم بہزاد مرحوم) ’’ مغل میاں !! ۔۔۔ مجال ہے کہ آپ نصیحت اللہ (مولا بخش) کے بغیر نصیحت قبول کریں ‘‘ گھبرا گیا کہ احمد میاں کے ہاتھوں آج وہ گت بنے گی جو عنابی ہوٹل سے واپسی پر ایک لٹیرے نے ہماری کی تھی ۔ نہ کریڈٹ کارڈ چھوڑے نہ سکّے ۔۔۔ موبائل تو خیر اسے درکار ہی تھے ۔۔۔ :angel:

بھائی یہ آپ کی محبت ہے کہ آپ نے نے ہماری "لغزشِ کی بورڈ" :) کو عرش پر پہنچا دیا۔ ورنہ من آنم کہ من ۔۔۔۔ ;)

ہمیشہ شاد آباد رہیے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
پیارے محمد احمد ۔۔۔ :p
سب سے پہلے تو گزارش کہ اپنی تحاریر کو شعبہ ادب میں شامل کیا کیجے ۔ آپ کی شاعری کا معترف ہونا الگ مگر نثر کا مرید ہونا میرے لیے فخر ہے ۔ سو ان ادب پاروں کو ادب کی ذیل میں شامل کیا کیجے ( میں شمشاد بھائی سے التماس گزار ہوں کہ انتقال کردیا جائے )۔ یہ جیسے آپ محض ٹھٹھول پر محمول کیے بیٹھے یہ مختصر مکمل انشائیہ ہے اور خوب ہے ۔ ایک ادیب کی نظر ہی ایسی بلیغ ہوتی ہے کہ وہ گرد و پیش کو یوں بہ احسنِ خوبی نثری اظہار کا جامہ پہنا سکتا ہے ۔ سب سے پہلے تو چابک دستی اور قدرتِ نثر پر صمیمِ قلب سے مبارکباد ، گر قبول افتد نہیں کہوں گا ۔ ۔ دوستانے میں زبردستی چلتی ہے سو قبول کرنے کے سوا تمھارے پاس کوئی ’’چارہ‘‘ ( ہری ہری سوجھنے لگی ہے مجھے ہاہاہاہہا) بھی سو ۔۔۔ یہ لو شاباش مبارکبادی ۔۔۔ :blushing:
پہلے پہل تو میں ( بقول عزم بہزاد مرحوم) ’’ مغل میاں !! ۔۔۔ مجال ہے کہ آپ نصیحت اللہ (مولا بخش) کے بغیر نصیحت قبول کریں ‘‘ گھبرا گیا کہ احمد میاں کے ہاتھوں آج وہ گت بنے گی جو عنابی ہوٹل سے واپسی پر ایک لٹیرے نے ہماری کی تھی ۔ نہ کریڈٹ کارڈ چھوڑے نہ سکّے ۔۔۔ موبائل تو خیر اسے درکار ہی تھے ۔۔۔ :angel:
پیارے بہت عمدہ لکھتے ہو خوب خوب خوب لکھو سلامت رہو ۔۔۔ ویسے کان ادھر لاؤ ۔۔۔ ’’ یہ بھی تو نصیحت ہے ناں ‘‘ جو تم نے یوں لکھ ڈالی ہے۔۔:biggrin:;)

فرحت کیانی بہن ۔۔ لیجے ہم نے رسید کا معاملہ مکمل کردیا ۔۔:p
بہت شکریہ :) یہ تو ایک نیا ریکارڈ بن گیا۔
عزم بہزاد کا نام سنا ہوا لگتا ہے۔ ان کے بارے میں کچھ بتائیے جب بھی وقت ملے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت شکریہ :) یہ تو ایک نیا ریکارڈ بن گیا۔

:D

عزم بہزاد کا نام سنا ہوا لگتا ہے۔ ان کے بارے میں کچھ بتائیے جب بھی وقت ملے۔

مغل بھائی کی طرف سے میں آپ کو بتا دوں کہ عزم بہزاد بہت ہی اچھے شاعر تھے ("تھے" کہتے ہوئے اب بھی تکلیف ہوتی ہے۔) گذشتہ سال مارچ میں عزم بھائی خالقِ سے جا ملے۔ عزم بھائی میرے اور مغل بھائی کے اساتذہ میں سے ہیں۔ مغل بھائی کو اُن کی کافی عرصہ صحبت میسر رہی اور وہ اس معاملے میں مجھ سے کہیں زیادہ خوش نصیب رہے۔ محفل میں آپ نے اُن کا کلام ضرور پڑھا ہوگا۔

ان کی وفات کے موقع پر خاکسار نے یہ تحریر لکھی تھی ۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت شکریہ احمد! :)
میرا خیال ہے میں نے محفل پر ہی ان کا کلام پڑھا ہو گا۔ اور اب آپ کی پوسٹ میں پڑھا ہے۔ ماشاءاللہ بہت خوب لکھتے تھے۔
ان کی وفات کے بارے میں جان کر بہت افسوس ہوا۔ اچھے ساتھیوں کے بچھڑنے کا دکھ کبھی ختم نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت کی دعا ہے۔ آمین
 
مغزل

محفلین
بہت شکریہ :) یہ تو ایک نیا ریکارڈ بن گیا۔
عزم بہزاد کا نام سنا ہوا لگتا ہے۔ ان کے بارے میں کچھ بتائیے جب بھی وقت ملے۔

جی بہنا ۔۔ محمد احمد نے کمال توازن سے تفصیل بتا دی ہے ، مزید میں خود کو تہی دست پاتا ہوں کہ مجھے ایسا لکھنا مقدور نہیں ۔۔ سلامت رہیں
 
Top