جوملہ انگلش کو اردو میں تبدیل کیسے کیا جائے

ابو مصعب

محفلین
میں نے جوملہ کا انگلش ورژن اپلوڈ کیا ہوا ہے۔ لیکن اس میں مینیو وغیرہ میں لیفٹ ٹو رائٹ سیٹنگ ہے۔
آرٹیکلز کے لئے تو میں نے اپنے ٹیکسٹ ایڈیٹر کو اپڈیت کر کے رائٹ ٹو لیفٹ سیٹنگ کر لی، لیکن مینیوز اور دیگر سیٹنگز میں رائٹ ٹو لیفٹ کرنے کے لئے کیا کیا جائے؟
میں نے محفل کے ڈاؤن لوڈ سیکشن سے نبیل صاحب کا جوملہ اردو ورژن ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔ لیکن پورا جوملہ اپلوڈ کرنا مشکل ہے۔ میں چاہتا ہوں اس اردو ورژن کی وہ فائلزجو الائنمنٹ سیٹنگ سے متعلق ہیں، انہیں اپڈیٹ کر دوں۔
اور ہاں میں جوملہ کا کنٹرول پینل اردو میں تبدیل نہیں کرنا چاہتا۔
بیک اینڈ پر انگلش ہی صحیح ہے۔ صرف فرنٹ اینڈ پر رائٹ ٹو لیفٹ مینیوز آ جائیں۔ بس۔
کیا یہ ممکن ہے ؟
 

ابو مصعب

محفلین
اس کے بارے میں کسی کو کوئی جواب نہیں معلوم ؟

daydream-animated-animation-day-dream-smiley-emoticon-000404-large.gif

laptop-animated-busy-animation-smiley-emoticon-000418-large.gif
 

نبیل

تکنیکی معاون
جملہ کے ایڈمن سیکشن میں جا کر اس کے فرنٹ اینڈ اور بیک اینڈ کے لیے علیحدہ زبان سیٹ کی جا سکتی ہے۔ جملہ انگریزی کو خودکار طریقے سے اردو میں تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے۔ آپ کو کم از کم اردو لینگویج فائلیں اپلوڈ کرنا ہوں گی۔ اور اگر آپ اردو تھیم استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اردو سٹائل بھی اپلوڈ کرنا ہوں گے یا پھر خود سے موجودہ تھیمز کی کسٹمائزیشن کرنا ہوگی۔
 

ابو ثمامہ

محفلین
یہاں سے زپ فائل ڈاؤن لوڈ کیجئے اور لینگویج میں اپ لوڈ کر کے اوپر دی گئی ہدایات پر عمل کیجئے، ان شاء اللہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
 

ابو مصعب

محفلین
یہاں سے زپ فائل ڈاؤن لوڈ کیجئے اور لینگویج میں اپ لوڈ کر کے اوپر دی گئی ہدایات پر عمل کیجئے، ان شاء اللہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

فائل ان زپ کی تو اس میں دو فولڈر، دو زپ فائلز، ایک ہی ایچ پی فائل اور ایک ایکز ایم ایل فائل ملیں۔
فولدڑز میں سے ایک کا نام site اور دوسرے کا admin ہے۔ site فولڈر میں موجود تمام فائلز کو کاپی کر کے جوملہ کی روٹ ڈائریکٹری میں موجود language\en-GB فولڈر میں پیسٹ کر دیا۔اور بقیا فائلز کو language\pdf_fonts میں پیسٹ کر دیا۔
اب کنٹرول پینل کے لینگویج سیٹنگ آپشن میں اردو تو آرہا ہے اور وہ ڈیفالٹ بھی ہو رہا ہے۔ لیکن اسے ڈیفالٹ کرنے سے الائنمنٹ سیٹنگ تو وہی لیفٹ ٹو رائٹ ہے۔ اب مزید کیا کرنا ہوگا؟
نبیل صاحب نے اوپر لکھا ہے
اور اگر آپ اردو تھیم استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اردو سٹائل بھی اپلوڈ کرنا ہوں گے
یہ اسٹائلز کہاں ہوتے ہیں؟ اور انہیں کہاں کاپی کرنا ہے؟
میں جوملہ کا اردو پیکج محفل سے ڈاؤن لوڈ کر چکا ہوں۔ کیا اس کے کسی فولڈر میں ہیں یہ سٹائلز؟
 

ابو مصعب

محفلین
"جو کوشش کرتا ہے وہ پا لیتا ہے"
تلاش بسیار کے بعد مجھے حل مل ہی گیا۔

جوملہ سی ایم ایس پر بنی کسی بھی ویب سائٹ کا اردو ترجمہ اب بہت آسان ہے. بس چند مراحل کے بعد آپ کی جوملہ ویب سائٹ مکمل اردو زبان میں تبدیل ہو جائے گی اور ویب سائٹ کا بہاؤ بھی دائیں سے بائیں ہو جائے گا. اس کے لئے مندرجہ ذیل کام مرحلہ وار کرتے جائیں.

1- سب سے پہلے جوملہ اردو ترجمہ کی زپ فائل ڈاؤن لوڈ کریں. اس کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں.

لنک


2- اب اپنی ویب سائٹ کے بیک اینڈ کنٹرول پینل میں لاگ ان ہوں اور جوملہ 1.5 کے Extensions پر کلک کر کے install/uninstall پر کلک کریں، اور جوملہ 2.5 کے لئے Extensions پر جا کر Extensions Manager پر کلک کریں. پھر choos file پر کلک کر کے اردو ترجمہ کی فائل سلیکٹ کرکے upload & install پر کلک کریں.

3- انسٹال ہونے کے بعد دوبارہ Extensions پر جا کر Language Manager پر کلک کریں اور دی گئی لسٹ میں اردو سلیکٹ کر کے Default کا بٹن پریس کردیں.

لیں جی آپ کی ویب سائٹ کا فرنٹ اینڈ مکمل اردو ہو چکا ہے.

جوملہ کے بعض ٹیمپلیٹ تو ایسے ہیں کہ صرف یہ ترجمہ انسٹال کرنے سے ہی rtl (دائیں سے بائیں) ہو جاتے ہیں. لیکن بعض ٹیمپلیٹ rtl نہیں ہوتے. اگر یہ ترجمہ انسٹال کرنے کے بعد آپ کی ویب سائٹ دائیں سے بائیں نہیں ہوئی تو اس کے لئے ایک کام اور کرنا ہو گا.

4- مندرجی ذیل ویب سائٹ کھولیں

http://www.ahmadh.com/cssmirror/


یہاں choos file پر کلک کر کے اپنے ٹیمپلیٹ کی زپ فائل سلیکٹ کریں اور ارسال المولف کے بٹن پر کلک کر دیں. خود بہ خود ایک فائل ڈاؤن لوڈ ہو گی جو کہ آپ کے ٹیمپلیٹ کا عکس ہو گا.
اس ٹیمپلیٹ کو انسٹال کر کے ڈیفالٹ کر دیں ...
 

گرائیں

محفلین
ایسی ویب سائٹ جس میں دونوں انگریزی اور اردو زبانوں میں مواد شامل ہو، ان کے لئے بھی کیا یہی طریقہ مستعمل ہوگا؟
 
Top