جولائی ایلیا کی موشگافیاں

x boy

محفلین
بہت اعلی

کیا شاعروں کے نام بھی مہینوں کے ہوسکتے ہیں فرنگی زبان میں اکتوبر نام سنا ہے ، اگسٹ سننے میں آیا ہے اس کے علاوہ اور مہینوں کا مجھے نہیں معلوم،،،
اب جاکے جولائی بھی سامنے آگیا 9 مہینے باقی ہیں
مشرقی مسلمانوں میں رمضان، رجب یہ دونام مہینوں کے نام میں سے ہے رکھے جاتے ہیں،،
 
محمد وارث

لائبریرین

اگر آپ انگریزی مہینوں کے ناموں پر کفر کا فتویٰ نہ لگا دیں تو عرض کروں کہ زیادہ تر مہینوں کے نام دیوی دیوتاؤں کے ناموں پر ہیں۔

مزید یہ کہ انگریزی مہینوں کے نام پر شاعروں کے نام نہیں بلکہ بادشاہوں کے نام پر مہینوں کے نام ہیں، جولائی کا مہینہ جولیس سیزر اور اگست کا مہینہ آگسٹس سیزر کے نام پر ہے۔ :)
 
جناب محترم
آپ کا ہنس مک چہرا دیکھ کر فتوی کا گمان نہیں کرونگا،
ہمیں کیا لینا دینا،،، دیوی دیوتاؤں سے کبھی وہ بھی انسان ہی ہوا کرتے تھے یہ تولوگوں نے بنادیاہے
جیسے گائے ،، گاؤ ماتا، بندر،، ہنومان، ہاتھی کا بچہ گنیش،، سانپ یا کالاناگ،، وغیرہ وغیرہ،
انجوائے کیجئے اور اللہ کو یاد کیجئے،،، اسی طرح مسکراتے رہیئے، آمین
 
x boy

محفلین
حوریں خود کشوں میں بٹ چکی ہوں گی
باغِ رضواں میں اب رکھا کیا ہے
(جولائی ایلیا)

واہ کیا بات ہے
واقعی یہ تصور بھی کتنا عجیب ہے کہ اپنے بیوی بچوں کو محلے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر خود چلہ تین چلے کے لئے نکل جائیں،،
اور جن کی تربیت ایسے محلے والے کریں جہاں گھر کے باہر رکھا ہوا ڈسبین بھی چوری ہوجاتا تو اور کیا ہی بات ہو،،، واہ واہ کیا عکاسی کی
ہے۔ اصلی حوروں کو گھر میں دوسرے درندوں کے حوالے کرکے خود سرابی حوریں ڈھونڈنے نکلتے ہیں۔۔۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
خالہ زادِ زلف ہیں زنجیر سے بھاگیں گے کیوں
ہیں گرفتارِ قضا شادی سے گھبرائیں گے کیا
(جولائی ایلیا)
نوٹ: دوست اپنی آسانی کے لیے "ماموں زاد" یا "چاچا زاد" کی تبدیلی کر سکتے ہیں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
مجھے محسوس ہوتا ہے کہ مجھ سے
یقیناً اک شرارت ہو گئی ہے
تمہیں کوئی شکایت تو نہ ہو گی
مجھے پھر سے محبت ہو گئی ہے
(جولائی ایلیا)
 
یہ شعر وزن میں نہیں۔ براہِ کرم کوئی بے وزن شعر یہاں درج نہ کریں۔ شکریہ!

معذرت چاہتا ہوں ، در اصل میں اس سلسلے کو درست طور سے سمجھ نہیں سکا تھا ، میرا خیال تھا کہ جو کچھ "ای شاعری" میں ہو رہا ہے ، اس میں سے جو ن ایلیا کا حصہ یہاں جمع کیا جارہا ہے ۔
بہرحال شعر کا وزن درست کر دیا ہے ۔ زحمت کی ایک بار پھر معذرت۔
 
حضور جون ایلیا کا اس لڑی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ اگر ہے بھی تو اتنا کہ جولائی ایلیا، جون ایلیا کے اشعار پر اصلاح دے رہا ہے۔ :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
سبق پھر پڑھ عداوت کا، کدورت کا ، تفاوت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی تباہی کا
(جولائی ایلیا)
 
Top