جنات کی حقیقت کیا ہے؟

ایم اے راجا

محفلین
جنات کیا ہیں، انکی حقیقت کیا ہے، انکی خوراک، رہائش کیا ہے، وہ کیا کرتے ہیں، کیا جنات کو قبضے میں کیا جا سکتا ہے؟
اگر کوئی صاحب اس بارے میں مکمل اور ٹھوس معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم فراہم کرے، یہ معلومات ایسے لوگوں کے لیئے بھی نہایت مفید ہونگی جو کہ روز جھوٹے عاملوں سے لٹتے ہیں۔ شکریہ۔
 
تیشہ

آپ نے جنات قابو کرنے ہیں کیا ؟ :chatterbox:
 
کعنان

محفلین
جنات کیا ہیں، انکی حقیقت کیا ہے، انکی خوراک، رہائش کیا ہے، وہ کیا کرتے ہیں، کیا جنات کو قبضے میں کیا جا سکتا ہے؟
اگر کوئی صاحب اس بارے میں مکمل اور ٹھوس معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم فراہم کرے، یہ معلومات ایسے لوگوں کے لیئے بھی نہایت مفید ہونگی جو کہ روز جھوٹے عاملوں سے لٹتے ہیں۔ شکریہ۔

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

بھائی صاحب آپ کے فارم کا ایک لنک دے رہا ہوں اس میں ایک آرٹیکل ھے وہ پڑھیں شائد کچھ معلومات آپ کو مل جائیں۔

والسلام

لوکیشن نمبر17

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=6486
 
arifkarim

معطل
میرے محدود علم کے مطابق "جنات" کا وجود ہے جیسے فرشتوں کا وجود ثابت ہے تو اسکی مخالف قوت کا ہونا بھی ضروری ہے۔ نیوٹن کا تیسرا قانون!
باقی انکو قابو کرنا، تابع کرنا، انکے ذریعہ دوسروں کو نقصان پہنچانے سے متعلق بہت سی روایات، فرضی کہانیاں، فلمیں وغیرہ بن چکی ہیں (حال میں ریلیز ہونے والی ‌Drag Me To Hell ضرور دیکھئے)۔ انکو دیکھ کر بھی کافی معلومات مل سکتی ہیں۔
یہ بات قابل غور ہے کہ مختلف تہذیبوں و مذاہب میں جنات کے تصورات میں کافی تضاد موجود ہے!
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

نیوٹن کے قانون تک جو معلومات آپ نے مہیا کی ھے وہاں تک میں متفق ہوں
اس سے آگے آپ کی انفارمیشن کمزور ھے۔

والسلام
 
تیشہ

محفلین
کیا آپ کو وہ طریقہ آتا ہے :grin:
ویسے بوچھی مجھے لگتا ہے کہ آپ کو انہیں بھگانے کا طریقہ زیادہ اچھے سے معلوم ہوگا :tongue:

chips.gif

کہاں :( ،

کاش ایک جن میرے قابو میں بھی ہوتا تو گن گن ِ کے بدلے لیتی ،

جب قابو میں ہی نہیں تو بھاگاؤں کسے تعبیر :chatterbox:
راجا ص آپکو اگر قابو کرنے کا طریقہ آگیا تو مجھے بھی بتائیے گا :battingeyelashes:
 
فاتح

لائبریرین
جنات کیا ہیں، انکی حقیقت کیا ہے، انکی خوراک، رہائش کیا ہے، وہ کیا کرتے ہیں، کیا جنات کو قبضے میں کیا جا سکتا ہے؟
اگر کوئی صاحب اس بارے میں مکمل اور ٹھوس معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم فراہم کرے، یہ معلومات ایسے لوگوں کے لیئے بھی نہایت مفید ہونگی جو کہ روز جھوٹے عاملوں سے لٹتے ہیں۔ شکریہ۔

بستیاں چاند ستاروں پہ بسانے والو!
کرّۂ ارض پہ بجھتے چلے جاتے ہیں چراغ

حضور! آپ جنات کی بات کرتے ہیں۔۔۔ مجھے تو ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں کہ۔۔۔

انسان کیا ہیں؟ ان کی حقیقت کیا ہے؟ان کی خوراک و رہائش کیا ہے؟وہ کیا کرتے ہیں؟
اگر کوئی صاحب اس بارے میں مکمل اور ٹھوس معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم فراہم کرے۔
 
کعنان

محفلین

انسان کیا ہیں؟ ان کی حقیقت کیا ہے؟ان کی خوراک و رہائش کیا ہے؟وہ کیا کرتے ہیں؟
اگر کوئی صاحب اس بارے میں مکمل اور ٹھوس معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم فراہم کرے۔

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

ایک قرآن مجید بمہ ترجمہ کے ساتھ اور اپنے پسندیدہ عالم کی خدمات۔

والسلام
 
فاتح

لائبریرین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

ایک قرآن مجید بمہ ترجمہ کے ساتھ اور اپنے پسندیدہ عالم کی خدمات۔

والسلام

وَ عَلَیکُمُ السَّلَام وَ رَحمَۃُ اللہِ وَ بَرَکَاتُہُ
جی بہت شکریہ۔ میرے پاس موجود ہے۔ اور گاہے بگاہے پڑھنے کا اتفاق بھی ہو جاتا ہے لیکن آپ کس سلسلے میں یہ مشورہ دے رہے ہیں نیز میرے پسندیدہ عالم کی خدمات کس سلسلے میں؟
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

جناب جیسے کسی چیز کو اچھی طرح سمجھنے کے لئے ایک قابل استاد کی ضرورت ہوتی ھے تو جیسا آپ نے سوال کیا اسی نقطہ نظر سے آپ کے سوال کے ساتھ اور بھی بہت کچھ آپ ایک اچھے عالم فاضلے سے سمجھنے کے لئے بالکل اسی طرح جیسے دنیاوی تعلیم کے لئے اساتذہ محترم کی ضرورت ہوتی ھے
ویسے ہی دینی تعلیم کے لئے عالم دین ، اور پسندیدہ اسی لئے کہ مثلاً مجھے جس کی تعلیم اچھی لگتی ھے تو وہ میرا پسندیدہ عالم فاضل ہوگا۔

والسلام
 
arifkarim

معطل
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

نیوٹن کے قانون تک جو معلومات آپ نے مہیا کی ھے وہاں تک میں متفق ہوں
اس سے آگے آپ کی انفارمیشن کمزور ھے۔

والسلام

چلیں آپکی اس کمزور رائے کے مطابق آپکی مضبوط انفارمیشن بھی دیکھ لیتے ہیں جنات کے بارہ میں جو آپنے یقینا اپنے کسی ریڈی میڈ عالم سے لی ہوں گی!
 
arifkarim

معطل
بستیاں چاند ستاروں پہ بسانے والو!
کرّۂ ارض پہ بجھتے چلے جاتے ہیں چراغ

حضور! آپ جنات کی بات کرتے ہیں۔۔۔ مجھے تو ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں کہ۔۔۔

انسان کیا ہیں؟ ان کی حقیقت کیا ہے؟ان کی خوراک و رہائش کیا ہے؟وہ کیا کرتے ہیں؟
اگر کوئی صاحب اس بارے میں مکمل اور ٹھوس معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم فراہم کرے۔
جناب اسکے لئے "موت" کا نمبر ڈائل کریں۔ ساری انفارمیشن وہاں مفت دستیاب ہے! :grin:
 
فاتح

لائبریرین
سوال:
جنات کیا ہیں، انکی حقیقت کیا ہے، انکی خوراک، رہائش کیا ہے، وہ کیا کرتے ہیں، کیا جنات کو قبضے میں کیا جا سکتا ہے؟
اگر کوئی صاحب اس بارے میں مکمل اور ٹھوس معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم فراہم کرے۔

جواب:
بھائی صاحب آپ کے فارم کا ایک لنک دے رہا ہوں اس میں ایک آرٹیکل ھے وہ پڑھیں شائد کچھ معلومات آپ کو مل جائیں۔
لوکیشن نمبر17
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=6486

سوال:
انسان کیا ہیں؟ ان کی حقیقت کیا ہے؟ان کی خوراک و رہائش کیا ہے؟وہ کیا کرتے ہیں؟
اگر کوئی صاحب اس بارے میں مکمل اور ٹھوس معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم فراہم کرے۔

جواب:

ایک قرآن مجید بمہ ترجمہ کے ساتھ اور اپنے پسندیدہ عالم کی خدمات۔

ارے واہ! میری نظر سے آپ کا سابقہ مراسلہ نہیں گزرا تھا۔۔۔ آپ نے تو مسئلہ ہی حل کر دیا۔۔۔
یعنی انسانوں کے متعلق معلومات پر مستند ترین حوالہ "اللہ تعالیٰ" کا کلام
جب کہ جنات کے متعلق معلومات پر مستند ترین حوالہ "سگِ مدینہ" کا کلام (نعوذ باللہ من ذٰلک)
"سگِ مدینہ" کا لقب وہ تحریر لکھنے والے صاحب یا صاحبہ (جنہیں میں نے پہلے اشرف المخلوقات ہی سمجھا تھا) نے خود کو دیا ہے جب کہ ان کا اصل نام مذکورہ مراسلے میں کہیں درج نہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
جناب اسکے لئے "موت" کا نمبر ڈائل کریں۔ ساری انفارمیشن وہاں مفت دستیاب ہے! :grin:

جناب! "موت" کے نمبرز ہمیشہ سے صرف آؤٹ گوئنگ ہیں۔ بعض ان کمنگ کالز وصول تو ہو جاتی ہیں لیکن اس کرائم پر کالر گلٹی تک محسوس نہیں کر سکتا بعد میں۔;)
 
ایم اے راجا

محفلین
لگتا ہے بات موضوع سے ہٹ بلکہ کافی دور چلی گئی ہے۔ بقول بوچھی جی، نہ تو مجھے جنات سے دوستی رکھنی ہے اور نہ ہی جنات کو قبضے میں لینا ہے:)
اصل میں میرے علم میں نہیں تھا کہ فورم پر اس موضوع پر اور تھریڈز بھی ہیں، اصل میں یہ تھریڈ شروع کرنے کیضرورت مجھے اسوقت پیش آئی جب میرا نوکر 6 روز کی بلا اجازت چھٹیاں گذار کر واپس آیا وجہ معلوم کرنے پر اسنے مجھے بتایا۔۔۔
سائیں ( جناب) میرے ایک رشتہ دار کی کسی سے بنتی نہیں تھی کافی دشمنی تھی رشتوں کے معملات تھے تو اس شخص نے کسی عامل سے ( جسکے قبضے میں جنات تھے) ایک جن میرے رشتہ دار جو کہ اسکا سالا لگتا تھا کے پیچھے لگوا دیا اور اسنے اسکو بہت بیمار اور پاگل کر دیا پھر ہم ایک فقیر ( عامل) کے پاس گئے وہ سید تھا اور عامل نہیں بلکہ کامل تھا اسنے 15،000 روپے لیکر اور 3 کالے بکرے لیکر میرے سالے کا جن نکال دیا اور اسے اپنے پاس قید کر لیا، میرے استفسار پر اسنے بتایا کہ میرا سالا اب بالکل ٹھیک ہے، میں نے ایسے کئی قصے پہلے بھی سن رکھے تھے، لیکن میں جانتا ہوں کہ جنات ہیں اور وہ کبھی کبھار انسانوں سے شرارتیں بھی کرتے ہیں مگر میں نے سوچا کہ کیا جنات ایسے بھی کرتے ہیں جیسے میرے نوکر کے سالے کے ساتھ ہوا اور عمومن لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے اور پھر کو ئی خودساختہ عامل کامل اسکا جن نکال کر اسے ٹھیک کر دیتا ہے، یہ واقعات خواتین خصوصن کنواری لڑکیوں کے ساتھ بہت زیادہ ہوتے ہیں اور ان میں نہ صرف گاؤں کے انپڑھ بلکہ شہر کے پڑھے لکھے بھی شامل ہوتے ہیں اور ان کو عاملوں اور کاملوں کے ڈیروں پر لاتے ہیں، مزید آپ اس بارے میں اخبارات اور میڈیا میں پڑھ اور سن چکے ہونگے۔
میں نے سوچا کہ ہماری محفل میں بہت سے صاحبِ علم دوست موجود ہیں تو اس موضوع کو چھیڑ کر اس نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کی جائے کے کیا جنات واقعی وہ سب کچھ کرتے ہیں جو یہ خود ساختہ عامل اور کامل کہتے ہیں اور لوگوں سے پیسے بٹورنے کے ساتھ ساتھ انکی عزتوں سے بھی کھیلتے ہیں، میں اس پر سیر حاصل بحث چاہا رہا تھا تا کہ اس پر ایک مفصل آرٹیکل لکھ سکوں، مگر یہ دھاگہ مذاق کی نذر ہو گیا حالانکہ یہ ایک نہایت سنجیدہ موضوع ہے اور جنات کا انسانوں سے چمٹ جانا اور پھر انھیں انپڑھ اور جاہل فقیروں کے پاس لیجانا ایک المیہ ہے جس سے نمٹنے کے لیئے یقینن ایک جہاد کی ضرورت ہے کیونکہ یہ نہ صرف مالی نقصانات کا باعث ہے بلکہ شرک، بدعت اور توہم پرستی کا بڑا سبب ہے۔ شکریہ۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم،،
جو کچھ میرے علم میں ہے اس کے مطابق اس دنیا میں جیسے انسان موجو د ہیں ویسے ہی جنات بھی موجود ہیں ۔ قرآن میں بلاشبہ ان کا ذکر آیا ہے اور بہ حیثیت ایک مسلمان ہم قرآن مجید پہ یقین رکھتے ہیں۔ جیسے ہم انسانوں میں اچھے اور بُرے عمل کرنے والے انسان موجود ویسے ہی جنات میں بھی ہیں، جنات میں وہ جو نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پہ ایمان لائے وہ انسانیت کو تکلیف نہیں دیتے بلکہ ان کے کام آتے ہیں مگر وہ جنہوں نے آپ کو ماننے سے انکار کیا وہ ہماری سوچ سے بھی زیادہ ہمیں نقصان پہنچاتے ہیں۔اور اس دنیا میں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جنکے پاس ان کو روکنے کے عمل ہیں لیکن ہر کوئی نہیں جانتا،،
 
تیشہ

محفلین
بقول بوچھی جی، نہ تو مجھے جنات سے دوستی رکھنی ہے اور نہ ہی جنات کو قبضے میں لینا ہے

:(:(
آپ نے تو مایوس ہی کردیا ہے ۔ :sad2:

میں نے سوچا اسی بہانے شاید مجھے بھی کوئی جن قابو کرنے کا کوئی طریقہ ہی پتا چل جائے گا :sad2:

:brokenheart:
 
Top