جمیل نوری نستعلیق کشیدہ، میجر اپڈیٹ، ریلیز!

سویدا

محفلین
اس فونٹ کو کنٹرول پینل میں جاکر انسٹال کرلیں اور دیگر فونٹس کی طرح جہاں ضرورت ہو وہاں استعمال کرلیں جس لفظ کو کشید کرنا ہو اس کو سلیکٹ کرکے اٹالین آئی پر کلک کریں وہ لفظ کشید ہوجائے گا
 
9.jpg

جمیل نستعلیق اور جمیل نستعلیق کشیدہ فونٹ ڈاؤنلوڈ کریں
یہ لنک کام نہیں کر رہا
 

رانا

محفلین
ایک بات سمجھ میں آئی نہیں اور کسی نے سمجھائی نہیں۔ وہ یہ کہ جب میں XP میں کام کرتا تھا تو ونڈوز فونٹ ڈائریکٹری میں مجھے جمیل نوری نستعلیق اور کشیدہ الگ الگ نظر آتا تھا۔ لیکن جب سے ونڈوز 7 پر آیا ہوں تو اسکی فونٹ ڈائریکٹری میں صرف جمیل نوری نستعلیق کشیدہ ہی نظر آتا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ یہ مسئلہ اس وقت تنگ کرتا ہے جب میں ڈاٹ نیٹ میں کسی ٹیکسٹ باکس کا ڈیفالٹ فونٹ جمیل نوری نستعلیق رکھنا چاہتا ہوں تو فونٹ ونڈو میں مجھے صرف جمیل نوری نستعلیق کشیدہ نظر آتا ہے اور اسٹائل میں صرف اٹالک۔ اس کی وجہ سے مجھے کوڈنگ میں جاکر فونٹ سیٹ کرنا پڑتا ہے۔ یا پھر یہ مسئلہ اس وقت تنگ کرتا ہے جب کبھی میں سیٹ اپ کے اندر ہی جمیل نوری نستعلیق فونٹ بھی امبیڈ کرنا چاہوں تو نہیں کرسکتا کہ ونڈوز فونٹ ڈائریکٹری میں صرف کشیدہ ہی ملتا ہے۔ مجبورا مجھے ایکس پی کی ونڈوز سے کاپی کرنا پڑتا ہے۔

جمیل نستعلیق سے متعلق ہی ایک اور بات کہ ان پیج پی ڈی ایف والے کام کے دوران جمیل نستعلیق کے کچھ غلط ترسیمے سامنے آئے تھے تو یہیں شئیر کردیتا ہوں کہ جمیل نستعلیق کی ٹیم کو جب فرصت ملے وہ انہیں ٹھیک کردے۔ البتہ یہ غلط ترسیموں کی مکمل فہرست نہیں ہے۔ کیونکہ کوئی پچاس فیصد فائلز چیک کرنے کے بعد مجھے خیال آیا کہ انہیں ساتھ ساتھ نوٹ کرنا چاہئے تاکہ جمیل نستعلیق کی ٹیم کے کام آسکیں۔ اس بات کا بہرحال افسوس رہے گا کہ شروع میں ہی یہ خیال کیوں نہیں آگیا تھا۔

جمیل نوری نستعلیق میں غلط ترسیمے:

م+ت+ش+ا = متشا
ب+ل+ی+ا= بلیلا
ب+ھ+ی+ک+ن+ی = بھیکنی
ن+گ+ی+ت+ی=نگیتی
ک+ھ+ل+ک+ھ+ل+ا = کھلکھلا
ب+ی+ت+ے =بیٹے
چ+ت+ی+ل = چتیل
یتھنز ---اس کاگلف ان پیج سے فرق معلوم ہوتا ہے۔
یمز --- گلف کا ان پیج سے فرق ہے۔
گینز --- گلف کاان پیج سے فرق ہے۔
ججتیں --- گلف کاان پیج سے فرق ہے۔
لمکّرم --- یہ تشدید شائد ‘‘ر’’ پر ہونی چاہئے بجائے ‘‘ک’’ کے
دفعتًہ
قعتہً
بجھر

آخری والے کی وجہ بھول گیا ہوں کہ اس کا کیا مسئلہ تھا۔
 
آخری تدوین:
Top