جمہوریت کی کہانی (نئی کتاب)

شاکرالقادری

لائبریرین
جمہوریت کی کہانی

القلم لائبریری میں نئی کتاب کا اصافہ
جمہوریت کی کہانی
یہ کتاب القلم کے معزز رکن عظیم احمد نے القلم کے قارئین کے لیے ترتیب دی ہے اور انہوں نے اس کتاب میں موجود مواد مختلف مستند کتابوں سے کشید کیا ہے اس کتاب کا خصوصی موضوع آج کے دور کا مقبول ترین نظامِ حکومت یعنی جمہوریت ہے ۔ یہ کتاب خاص طور پر القلم کے قارئین کے لیے مرتب کی گئی ہے ۔یوں اس کتاب کی اولین طباعت و اشاعت القلم ہی کے زیر اہتمام ہو رہی ہے۔



اظہار تشکر:۔
عظیم احمد صاحب نے اپنی علم دوستی اور ترویج ادب سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے القلم لائبریری کے لیے اپنی تمام کتب کی سافٹ کاپی اور جملہ حقوق فراہم کی ہے۔القلم ریسرچ لائبریری ان کی اس علمی معاونت پر ان کے از حد شکرگزار ہے اور ان کے لیے دعا گو ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ انہیں دنیا و آخرت میں فلاح و کامیابی عطا فرمائے۔ اور ان کے علم کو جملہ قارئین اور طلباء کے لیے نافع بنائے۔
 

فاتح

لائبریرین
یہ کتاب القلم کے معزز رکن عظیم احمد نے القلم کے قارئین کے لیے ترتیب دی ہے
یہ کتاب خاص طور پر القلم کے قارئین کے لیے مرتب کی گئی ہے۔
شکر ہے ہماری تو القلم کی بھی آئی ڈی موجود ہے اور یوں ہم القلم کے قارئین میں شمار ہوتے ہیں ورنہ اسے پڑھنا ہماری جانب سے غیر اخلاقی حرکت شمار ہوتی۔ :)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
فاتح برادر اچھا مزاح کر لیتے ہو ۔۔۔۔۔خاص طور پر القلم کے قارئین کے لیے ہے تو عام طور پر کوئی بھی استعمال کر سکتا ہے ویسے میں نے جب محفل والوں کے لیے پیش کر دی اور القلم اپنے آپ کو محفل سے الگ نہیں جانتی تو اس قسم کے طنزیہ جملے لکھنے سے محض آپ کے ذوق کی تسکین تو ہو سکتی ہے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا
 

فاتح

لائبریرین
فاتح برادر اچھا مزاح کر لیتے ہو ۔۔۔
شاکر بھائی! آپ کے پہلے جملے سے متفق ہوں جبکہ ذیل کے حصے سے قطعی غیر متفق۔ :)
اس قسم کے طنزیہ جملے لکھنے سے محض آپ کے ذوق کی تسکین تو ہو سکتی ہے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ہم نے تو آپ سے اپنے دیرینہ اور پختہ تعلق کی بنا پر شائستہ مذاق کرنے کی کوشش کی تھی جس میں طنز کا عنصر یقیناً کہیں نہ تھا۔ آپ کی جانب سے اسے طنز کے طور پر لیا جانا دل آزاری کا باعث بنا۔
 
Top