جملہ 1.5 کے اردو پیکج کی تیاری ۔ تبصرے اور سوالات

باسم

محفلین
مناسب ہوگا کہ اردو پیکج کیلیے Joomla! 1.5.2 کو منتخب کیا جائے ۔
فی الحال تو 1.5.1 کا ترجمہ استعمال کیا جاسکتا ہے مگر میں ساتھ ہی ساتھ اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا انشاءاللہ جلد ہی مکمل ہوجائے گا۔
اس میں سی ایس ایس کے اعتبار سے تبدیلیاں ہوئی ہیں دائیں سے بائیں میں کچھ مسائل ہیں
دیکھتا ہوں عربی جملہ والوں نے اسے کس حد تک سدھارا ہے۔ اگر بہتر ہوا تو وہی مناسب رہے گا
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹھیک ہے باسم۔
مجھے شروع میں ہی چند مسائل کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ میں نے نیا کمپیوٹر لیا ہے جس پر وسٹا انسٹال ہوئی ہوئی ہے۔ کسی ایک سیٹنگ کی وجہ سے یونیفارم سرور سٹارٹ نہیں ہو رہا ہے۔ اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو میں کسی اور ویب سرور پیکج کو استعمال کروں گا۔
 
نبیل بھائی میں آپ کو ویمپ (WAMP) سرور کی صلاح دونگا۔ بہت ہی اسٹیبل اور اپڈیٹد ہوتا ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس کا جدید ترین ورژن خالص ونڈوز وسٹا کو نگاہ میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ پر ایکس پی پر بھی بغیر کسی دقت کے چلتا ہے۔

جیسا کہ نام سے ہی واضح ہے کہ یہ ونڈوز کے لئے اپاچے، مائی ایس کیو ایل اور پی ایچ پی مائی ایڈمن کا پیکیج ہے۔ باقی آپ بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابن سعید۔ میرا ونڈوز وسٹا والا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ دراصل وسٹا میں کچھ پروگرام بطور ایڈمنسٹریٹر رن کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس کے علاوہ لوکل ہوسٹ پر بھی کچھ سیکیورٹی کی قدغن ہوتی ہے جسے دور کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے بعد یونیفارم سرور ٹھیک چلتاہے۔

جہاں تک ویب سرور پیکجز کا تعلق ہے تو میں عام طور پر خود سے پی ایچ پی ، اپاچی اور مائی ایس کیو ایل انسٹال کرنے کو ترجیح دیتا ہوں کیونکہ اس طرح میں اپنی مرضی کی کنفگریشن سیٹ اپ کر سکتا ہوں۔ یونیفارم سرور اور اسی کے ایک derivative اردو ویب سرور کے استعمال کو میں اس لیے پسند کرتا ہوں کیونکہ ان میں کمپوننٹس کے وہی ورژن شامل ہیں جو کہ اردو ویب کے ویب ہوسٹ پر دستیاب ہیں۔ یونیفارم سرور میں php5 شامل ہے جبکہ اردو ویب سرور میں php4 شامل ہے۔ یونیفارم سرور کی ایک اور خاصیت جو مجھے پسند ہے وہ یہ کہ اسے بآسانی کاپی کیا جا سکتا ہے۔ اسے علیحدہ سے انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، اسے کسی فولڈر میں ان زپ کرکے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 

باسم

محفلین
نبیل بھائی میں آپ کو ویمپ (WAMP) سرور کی صلاح دونگا۔ بہت ہی اسٹیبل اور اپڈیٹد ہوتا ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس کا جدید ترین ورژن خالص ونڈوز وسٹا کو نگاہ میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ پر ایکس پی پر بھی بغیر کسی دقت کے چلتا ہے۔

جیسا کہ نام سے ہی واضح ہے کہ یہ ونڈوز کے لئے اپاچے، مائی ایس کیو ایل اور پی ایچ پی مائی ایڈمن کا پیکیج ہے۔ باقی آپ بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔

میں بھی شروع سے ویمپ سرور ہی استعمال کررہا ہوں
اور نئے صارف کو بھی اسی کا مشورہ دوں گا اس کا استعمال بھی بہت آسان ہے اور اس کی تنصیب کے ساتھ کوئی بھی ایپلیکیشن نصب کرنے کا طریقہ بھی
ماہر کی تو بات ہی الگ ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جملہ 1.5 کی بنیادی انسٹالیشن میں اس کا اردو ترجمہ شامل کرنے تک کے مراحل مکمل ہو گئے ہیں۔ اب میں اس کے سیمپل ڈیٹا کو اردو میں بدلنا چاہتا ہوں۔ یہ کام تکنیکی طور پر کوئی چیلنج نہیں ہے، لیکن یہ وقت طلب ضرور ہے۔ جملہ کی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں کئی درجن آرٹیکل شامل کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ نیویگیشن وغیرہ کو بھی اردو میں ترجمہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

جو دوست اس پیکج کی تیاری کا کام ساتھ ساتھ کر رہے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنی پیشرفت سے یہاں آگاہ کرتے رہیں۔
 

باسم

محفلین
عربی جملہ والوں نے کچھ نیا نہیں کیا بس ترجمہ ڈال دیا ہے۔
تنصیب میں اردو منتخب کرنے پر صفحہ میں کچھ گربڑ ہوجاتی ہے اس کی سی ایس ایس میں ایک معمولی تبدیلی کی ہے جس سے وہ ٹھیک ہوگیا ہے۔
Joomla 1.5.2\installation\template\css فولڈر کی template.css مسل میں
#content-box کے تحت
float: left; کو حذف کردیں
اور بہتر ہوگا کہ جن مسلوں میں ہم تبدیلیوں کریں انہیں الگ فولڈر میں جمع کرتے جائیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ندیم کے Wamp کی انسٹالیشن سے متعلق پیغامات یہاں منتقل کر دیے ہیں۔
اس تھریڈ پر صرف جملہ 1.5 کے اردو پیکج کی تیاری سے متعلق بات کی جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عربی جملہ والوں نے کچھ نیا نہیں کیا بس ترجمہ ڈال دیا ہے۔
تنصیب میں اردو منتخب کرنے پر صفحہ میں کچھ گربڑ ہوجاتی ہے اس کی سی ایس ایس میں ایک معمولی تبدیلی کی ہے جس سے وہ ٹھیک ہوگیا ہے۔
Joomla 1.5.2installationtemplatecss فولڈر کی template.css مسل میں
#content-box کے تحت
float: left; کو حذف کردیں
اور بہتر ہوگا کہ جن مسلوں میں ہم تبدیلیوں کریں انہیں الگ فولڈر میں جمع کرتے جائیں

باسم، میں عام طور پر کسی سوفٹویر کا اردو پیکج بناتے ہقئے صرف اس کا اردو ترجمہ شامل کرنے پر اکتفا نہیں کرتا۔ میں عام طور پر اس پیکج کو اس حد تک ضرور ڈیویلپ کرنے کی کوشش کرتا ہوں کہ اس کے ذریعے آؤٹ آف دی باکس اردو ویب سائٹ تیار کی جا سکے۔ اس کی ایک مثال اردو پریس ہے۔

جہاں تک ترمیم شدہ فائلوں کو منظم کرنے کا تعلق ہے تو میں نے اپنے سسٹم پر سبورژن ورژن کنٹرول سسٹم کا استعمال شروع کیا ہے۔ سبورژن فائلوں اور فولڈرز میں تبدیلیوں کا ٹریک رکھنے کے لیے نہایت کارآمد ہے۔ TortoiseSVN کے ذریعے سبورژن کا استعمال بھی بہت آسان ہو جاتا ہے۔
 

باسم

محفلین
جی ہاں پہلی بات مجھے معلوم ہے اور دوسری بات کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی
ایک بات یہ بتائیے گا کہ لینگوج فائلوں میں اردو تلاش کرنے کیلیے کوئی ٹول آپ جانتے ہیں؟
ونڈوز سرچ تو صرف انگریزی ڈھونڈتی ہے اردو نہیں
 

باسم

محفلین
نصیر حیدر صاحب نے اسے اپنی سائٹ پر لگا رکھا ہے ان سے پوچھنا ہوگا کیا انہوں نے اسے اردو میں تبدیل کر تو نہیں دیا؟
ٹیک نیوز
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں گزشتہ دنوں میں مصروفیت کے باعث اس کام کو آگے نہیں بڑھا پایا ہوں۔ میں اس وقت اپنی لوکل جملہ انسٹالیشن میں انگریزی مواد کا اردو میں ترجمہ کر رہا ہوں۔ لیکن فی الحال میں صرف انہی‌ مضامین کا اردو ترجمہ کرنے پر اکتفا کروں گا جو کہ صفحہ اول پر ظاہر ہو رہے ہیں۔ باقی مضامین کا ترجمہ آہستہ آہستہ ہوتا رہے گا۔

ایک اور مشکل جس کا مجھے سامنا کرنا پڑا ہے وہ ہے جملہ کے ایڈمن سیکشن میں اردو اوپن پیڈ کی انٹگریشن میں دشواری۔ دراصل جملہ 1.5 کے ایڈمن سیکشن میں جاوا سکرپٹ کی MooTools لائبریری کا استعمال کیا گیا ہے اور اوپن پیڈ کی انٹگریشن سادہ طریقے سے ممکن نہیں ہے۔ اس کے لیے MooTools کا کوئی پلگ ان لکھنا پڑھے گا۔ اس لیے میں فی الحال اوپن پیڈ انٹگریشن کا کام بعد کے لیے موخر کر رہا ہوں۔
 

خرم

محفلین
باسم بھائی یہ تو انسٹال نہیں ہوئی۔ کہ رہا ہے کہ xml setup file نہیں ملی اسے۔

نبیل بھائی اگر گستاخی نہ ہو تو ایڈیٹر پر کب تک نظرِ کرم ہوگی؟
 

باسم

محفلین
خرم بھائی ابھی میں نے اردو لینگوج پیک دیکھا ہے
اس میں تو فائل موجود ہے
کہیں آپ اسے جملہ کے پرانے شمارہ میں تو نہیں ڈال رہے
آپ ایرر یہاں لکھ سکتے ہیں
 
Top