تھیلیسمیا سے بیمار بچوں کے لیے امید

پاکستان میں چند ڈاکٹروں نے تھیلیسمیا کے مریض بچوں کے ایک گروپ پر تحقیق کی ہے، جس کے بعد ان بچوں کو اب خون کی منتقلی کی ضرورت نہیں رہی۔ اسی نوعیت کی ایک تحقیق پہلے فرانس میں بھی کی جاچکی ہے مگر پاکستان میں یہ تحقیق تھیلیسمیا میجر کے مریض بچوں پر کی گئی ہے۔​
بشکریہ:بی بی سی اردو
 
زبیر مرزا

محفلین
بہت شکریہ حسیب نذیر گِل بہت اچھی خبر ہے کچھ دن قبل مختصر سی یہ خبرنظرسے گذری تھی
آپ نے تفصیل سے شئیرکردی- یہ بہت بڑی امید اورخوش خبری ہے ان معصوم بچوں اوران کے والدین کے لیے
 
پپو

محفلین
میرے پاس ایک مریضہ تین سال سے آرہی ہے جب وہ ابھی پانچ چھ ماہ کی تھی تھیلسمیا کی مریضہ ہے اس کا باپ رکشہ ڈارئیور ہے مگر ہر ماہ وہ خون کا انتظام کر ہی لیتا ہے
ایک مریضہ بعمر 7 سال کچھ عر صہ پہلے فوت ہوگئی ہے اس کا باپ بنک مینجر تھا لیکن میں دیکھتا ہوں وہ اس رکشہ ڈارئیور کی نسبت زیادہ پریشان ہوتا تھا اور اسے بہت کو شش کرکے خون کا بندوبست کرنا پڑتا تھا
اس کے علاوہ بھی بہت سے مریض یاد جو ماضی میں آتے رہے پھر کبھی دیر بعد پتہ چلا ان میں اکثریت فوت ہوگئی کوئی دو سال کوئی پانچ سال اسی طرح
 
زبیر مرزا

محفلین
شکریہ سر ، اس مرض میں مبتلا بچوں کی تکلیف اور اس کے ساتھ ان کے والدین کے لیے مالی مشکلات کو کچھ کم کرنے
کی کوشش تو ہے کراچی میں عمیرثناءفاؤنڈیشن صاحب ثروت لوگوں کو ایک بچے کے ماہانے اخراجات جوکہ 100$ کے لگ بھگ ہیں
اُٹھانے اور ان بچوں کو ایڈاپٹ(مالی طورپر) کی ترغیب دیتا ہے- الحمدللہ کچھ فنڈز اکٹھے ہوگئے ہیں اور کچھ دوست ان بچوں
کو ایڈاپٹ کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں - اللہ کریم ہمیں اس کارخیر میں حصہ لینے اور ان معصوم بچوں کے لیے کچھ کرنے کی توفیق عطا فرمائے
 
نایاب

لائبریرین
میرے پاس ایک مریضہ تین سال سے آرہی ہے جب وہ ابھی پانچ چھ ماہ کی تھی تھیلسمیا کی مریضہ ہے اس کا باپ رکشہ ڈارئیور ہے مگر ہر ماہ وہ خون کا انتظام کر ہی لیتا ہے
ایک مریضہ بعمر 7 سال کچھ عر صہ پہلے فوت ہوگئی ہے اس کا باپ بنک مینجر تھا لیکن میں دیکھتا ہوں وہ اس رکشہ ڈارئیور کی نسبت زیادہ پریشان ہوتا تھا اور اسے بہت کو شش کرکے خون کا بندوبست کرنا پڑتا تھا
اس کے علاوہ بھی بہت سے مریض یاد جو ماضی میں آتے رہے پھر کبھی دیر بعد پتہ چلا ان میں اکثریت فوت ہوگئی کوئی دو سال کوئی پانچ سال اسی طرح
محترم پپو بھائی
کیا آپ کوئی کلینک چلاتے ہیں ؟
اور کیا آپ کے علاقے میں تھیلیسیمیا بارے کوئی امدادی رفاہی تنظیم کام کر رہی ہے ۔ ؟
کچھ آگہی دیجیئے گا ۔ مہربانی
 
بھائی میں ایک ہسپتال میں لیب انچارچ ہوں کیونکہ خون کے انتقال کے سلسلہ میں مریضوں کا واسطہ لیب سے پڑتا ہے اس لئے معلومات ہیں ہمارے علاقے میں تھیلسمیا کے متعلق کوئی تنظیم نہیں ہے لوگ علاج کے لئے لاہور کے ہسپتالوں سے رجوع کرتے ہیں ہاں البتہ فوری نوعیت کے مشورہ کے لئے
ڈاکٹرز موجود ہیں اور بلڈ ڈونرز تنظیمیں کا م کرر ہی ہیں
 
ابن توقیر

محفلین
اللہ تعالی اپنا کرم فرمائے اور تھیلسیمیا کے مریضوں کے لئے مکمل شفاء کی صورت پیدا ہو۔امین
ہر بیماری آزمائش اور تکلیف دہ ہوتی ہے لیکن تھیلسیمیا کے مریضوں اور ان کے عزیز اقارب کی بے بسی پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔
ہمارے یہاں ایک حافظ صاحب آتے ہیں اپنے چھوٹے بھائی کے لئے خون کی بوتل کا انتظام کرنے۔اگر بندوبست نہ ہوپائے تو ان کی آنکھوں میں بے بسی دل کو چیرتی ہے۔
ایک بار خون لگوانے کے بعد خون دینے والے کے پاس "شکریے" کے لئے بھائی کو بھی ساتھ لائے تھے تب سے اس معصوم کا چہرہ اندر نقش ہوگیا ہے۔
کبھی کبھار استپال والے اپنی طرف سے خون لگوا دیتے ہیں مگر اکثر وہ یہاں وہاں فریش خون کی تلاش میں رہتے ہیں۔
ملک بھر میں ان جیسے کئی ہوں گے جو اپنے پیاروں کے لئے وسیلہ کررہے ہوں گے۔اللہ سے یہی دعا ہے کہ اللہ سب کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔امین
 
آخری تدوین:

Golden eyes

محفلین
خاندانی ہے تو پھر مائنر ہوگا ٹیسٹ کے ذریعے شادی کی جائے گی تاکہ مائنرز کی آپس میں شادی نا ہو ورنہ میجر اولاد پیدا ہوگی
میجر بچوں میں خون کی شدید کمی ہوتی ہے ان کو بار بار خون چڑھایا جاتا ہے۔ یہ سب میری معلومات ہیں۔
اصل بات یہ ہے کہ مائنرز کو ٹھیک کیا جائے۔ وہ طریقہ معلوم کرنا چاہتی ہوں۔
 
کس شہر میں ہیں حافظ صاحب؟ کیا آپ ان کا رابطہ نمبر ان باکس کرسکتے ہیں؟
 
زبیر مرزا

محفلین
خاندانی ہے تو پھر مائنر ہوگا ٹیسٹ کے ذریعے شادی کی جائے گی تاکہ مائنرز کی آپس میں شادی نا ہو ورنہ میجر اولاد پیدا ہوگی
میجر بچوں میں خون کی شدید کمی ہوتی ہے ان کو بار بار خون چڑھایا جاتا ہے۔ یہ سب میری معلومات ہیں۔
اصل بات یہ ہے کہ مائنرز کو ٹھیک کیا جائے۔ وہ طریقہ معلوم کرنا چاہتی ہوں۔
والدین میں سے ایک مائینر ہو تو مسئلہ نہیں ہوتا - میں کچھ لوگوں سے ذاتی طورپرواقف ہوں جن میں ایک خاندان میں والد مائینر ہیں اور ایک میں والدہ ان کے بچے ماشاءاللہ صحت مند ہیں -
 
Top