تھوڑی سی ریفریشمنٹ ہو جائے تو

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی پھر آپ ہی ہاتھ ہولا رکھ لیں، معطلی کسی بھی مسئلے کا مستقل حل نہیں ہے،دلی تمنا ہے اللہ تعالی پرانے اور نئے محفلین کو ہدایت دے،

مشورے کا شکریہ۔ فیک آئی ڈیز کی فورم پر جگہ نہیں ہے۔ جس رکن کو عارضی معطل کیا گیا ہے، اسے اتنی دیر صبر کرنا چاہیے۔ اور جو مستقل بین ہیں، وہ اپنے طرز عمل کے خود ذمہ دار ہیں۔
 
عثمان

محفلین
اچھا یعنی آپ سب سینئر ممبران نئے اراکین کو سناتے رہیں اور مجھ جیسے لوگ اس خوش گمانی میں مبتلا رہیں کہ ان "عجیب" حرکات کرنے والوں میں میرا شمار تو ہو ہی نہیں سکتا؟؟؟
ہم تو آپ کو بھی غیرسرکاری سنئیر رکن سمجھتے ہیں۔ نئے اراکین سے آپ کا موازنہ کیسے کر سکتے ہیں۔ :)
آپ کا رویہ ابتدا سے ہی مثبت اور صاف گو تھا۔ ایسا کبھی نہیں محسوس ہوا کہ ماسوائے سوشل نیٹ ورکنگ کے محفل میں آپ کا کوئی ایجنڈا ہو۔ اس لیے میرا نہیں خیال کہ کسی نے آپ کی طرف بدگمانی کا اظہار کیا ہو۔
لاریب مرزا بھی کوئی بہت پرانی رکن نہیں۔ غالباً ڈیڑھ برس ہی ہوا ہے۔ لیکن آتے ہی کچھ ہی دیر میں مقبول ہوگئیں۔ یعنی معاملہ نئے اور پرانے کے مابین نہیں ہے۔
باقی "عجیب" حرکات کیا ہیں ان کی صراحت سے تفصیل کچھ مشکل ہے۔ ایک دن آپ کو بھی کسی نئے آنے والے کا رویہ عجیب محسوس ہوگا۔ اس دن آپ خود کو بہت پرانی محسوس کریں گی۔ :)
 
سین خے

بہت شکریہ عثمان بھائی۔ خیر کچھ اراکین کی طرف سے شروع سے لے کر اب تک ڈائیریکٹلی بد گمانی کا اظہار کیا تو گیا ہے لیکن میں نے جانے دیا ہے۔ :) اتنی برداشت تو مجھ میں ہے۔

ابھی جب محفل کا ماحول بہت زیادہ کھنچا ہوا تھا تو اس وقت کافی اراکین نے نئے ممبران کی کافی باتوں پر اعتراض کیا۔ جب بات جنرل کی جا رہی ہو تو اپنا آپ بھی اعتراض کی زد میں ہی محسوس ہوتا ہے۔ مجھے کچھ بہت زیادہ کوفت محسوس ہوئی تو میں نے بول دیا۔

باقی خیر جس کی جو مرضی سوچے اور کرے، میں کسی پر پابندی تو نہیں لگا سکتی۔ میں نے تو اپنی دانست میں ایمانداری سے بتا دیا تھا کہ میں چھ سال سے قاری ہوں۔ دو تین دن پہلے پچھتاوا ہوا کہ ناحق ہی کہا پر مجھ سے ایکٹنگ تو ہوتی نہیں ہے تو اگر نہیں بتاتی تو میری حرکات سے جھوٹ ہی جھلکتا۔ خیر کوئی جو بھی کہے، کیا کیا جا سکتا ہے۔ یوں ہے تو یوں ہی سہی۔ :)
 
آخری تدوین:
Top