توجہ پلیز : شمشاد

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
جی شگفتہ بہن صفحے مل گئے ہیں، پہلے تو سمجھ نہیں آ رہی تھی، پھر قیصرانی بھائی نے وضاحت کر دی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
جو بھی صفحات میرے ذمے لگانے ہیں، وہ مجھے ای میل کر دیئے جائیں تو بہت بہتر ہو گا۔

السلام علیکم

شمشاد بھائی ، آپ خود یا ٹیم سے کوئی بھی رکن صفحات منتخب کر لیں تو میں صفحات آپ کو ایمیل کر دیتی ہوں ۔

شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ، جو صفحات آپ کو ایمیل کیے ہیں وہ درج ذیل ہیں زھراء کی نشاندہی کے مطابق یعنی صفحہ 21 - 25 :


زھرا علوی نے کہا:
میرے خیال میں اب کام اکیسویں صفحے سے ہونا ہے۔۔۔۔تو پھر 21 تا 25 ہم لے لیتے ہیں۔۔۔اگر ابھی کسی نے نہیں لیے تو۔۔۔؟
 

جیہ

لائبریرین
افغانستان کے ایک علاقے کے بارے میں سنا ہے کہ جب کوئی لڑکا شادی کی عمر کو پہنچتا ہے تو وہ شادی کے پیسے اکھٹے کرنے کے لیے نوکری یا روزگار کے تلاش میں نکل پڑتا ہے۔ رخصت ہوتے وقت اس کی کزن (چچا کی بیٹی) اس سے کہتی ہے۔ جا! خوب روپیہ کما کر آ، اور اپنی پسند کے لڑکی سے شادی کر۔ اگر کوئی لڑکی نہیں ملی۔۔۔۔۔ تو میں تو کہیں گئی نہیں :)

یہ اپنے شمشاد بھائی ہیں نا! ان کی مثال بھی اس کزن کی سی ہے۔ جب کسی کو کسی کام کے لیے کوئی نہیں ملتا تو شمشاد بھائی تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے ناں

اللہ شمشاد بھائی کو ہمیشہ سلامت رکھے، مجھے ان پر اس وقت بہت پیار آ رہا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اور مجھے بھی جب کوئی پروف ریڈنگ کے لیے نہیں ملتا ناں تو میں بھی یہی کہتا ہوں کہ جیہ تو ہے ناں۔ یہاں بھی وہی مثال پوری آتی ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اسی ایک صفحے پر نہیں، اور بھی بہت صفحات میں یہ دیونا گری الفاظ درج ہیں۔

جی شمشاد بھائی ، کئی جگہوں پر ہیں اور کچھ جگہوں پر ٹیکسٹ مٹا ہوا یا دھندلا بھی لگ رہا ہے یا ممکن ہے رسم الخط نہ جاننے کی سبب مجھے مغالطہ ہو رہا ہو ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top