تم جو کہو مناسب، تم جو بتاؤ سو ہو

با ادب

محفلین
مدت کے بعد ان سے باتیں ہوئیں بھی تو کیا
ہم بے وفا تھے؟ اچھا! تم با وفا تھے؟ اوہو
اوہو ۔
واہ ۔ کیا بر جستگی ہے ۔ لطف آگیا
 
با ادب

محفلین
جان کا خطرہ اور نیت کے مابین ربط مفقود ہے. جرات کہتے تو بات بنتی .
جرات ملاحظہ ہو ، ہم نے کہا "چلو ہو "
مجھے نہیں لگتا ایسا ہے ۔ جان گنوانے کے لئیے جراءت سے زیادہ نیت کی ضرورت ہوتی ہے ۔
اگر نیت ہو تو جراءت آ ہی جاتی ہے ۔
 
با ادب

محفلین
" نیّت ملاحظہ ہو" ، یعنی قاری کیا ملاحظہ کرے ؟ ، مقصود عنقا ہے .
" نیت بھی تو یہی تھی ، ہم نے کہا چلو ہو" ، کچھ اس سے ملتا جلتا بیانیہ ہوتا تو مفہوم زیادہ واضح ہوتا
یہ محض ایک رائے تھی .
قاری عاشق کی نیت ملاحظہ کرے ۔ کہ عشق میں جان گنوانے کی نیت ہے بھی یا ۔ ۔ ۔
 
شکریہ، لالہ۔ :):):)
مزے دار مزے دار۔بہت داد قبول فرمائیے۔
چشمِ ما روشن، دلِ ما شاد۔ بہت دنوں کے بعد نظر آئے۔ :in-love::in-love::in-love:
عنایت، بھیا۔ :):):)
میرا نہیں خیال کہ معذرت کی ضرورت ہے، پبلک میں پیش کی ہوئی تحریر پر رائے (حق میں یا مخالف) سب کا حق ہے۔
بے شک۔ رائے کی حد تک کسے اعتراض ہو سکتا ہے؟ بلکہ اعتراض پر بھی اعتراض نہیں۔ مگر بن مانگی اصلاح دینا شاید مناسب نہیں۔
خیر، وہ ابھی بچی ہیں۔ کوئی بات نہیں۔ :):):)
مدت کے بعد ان سے باتیں ہوئیں بھی تو کیا
ہم بے وفا تھے؟ اچھا! تم با وفا تھے؟ اوہو
اوہو ۔
واہ ۔ کیا بر جستگی ہے ۔ لطف آگیا
آداب، دادو!
اچھی غزل ہے راحیل بھائی ! کیا کلاسیکی رنگ لائے ہیں !
غزل کے نیچے جو تاریخ لکھی ہے اس میں ٹائپو درست کرلیجئے ۔
:eek::eek::eek:
بندہ پرور، ہم نے تو بہت سر کھپایا ہے۔ تاریخ درست ہی معلوم ہوتی ہے۔ توضیحِ ارشاد کی تمنا ہے۔ :question::question::question:
داد پر شکرگزار ہوں۔ :):):)
 
عمر سیف

محفلین
شکریہ، لالہ۔ :):):)

چشمِ ما روشن، دلِ ما شاد۔ بہت دنوں کے بعد نظر آئے۔ :in-love::in-love::in-love:

عنایت، بھیا۔ :):):)

بے شک۔ رائے کی حد تک کسے اعتراض ہو سکتا ہے؟ بلکہ اعتراض پر بھی اعتراض نہیں۔ مگر بن مانگی اصلاح دینا شاید مناسب نہیں۔
خیر، وہ ابھی بچی ہیں۔ کوئی بات نہیں۔ :):):)

آداب، دادو!

:eek::eek::eek:

بندہ پرور، ہم نے تو بہت سر کھپایا ہے۔ تاریخ درست ہی معلوم ہوتی ہے۔ توضیحِ ارشاد کی تمنا ہے۔ :question::question::question:
داد پر شکرگزار ہوں۔ :):):)
لالہ ۔۔۔ یہ تو غدیر کہتی ہے مجھے آپ تک بھی ٹرانسفر ہو گیا
 
غدیر زھرا کا تو حق نہیں بنتا ویسے۔ سرائیکی اور میری زبان جھنگوچی میں بڑے بھائی کو لالہ کہا جاتا ہے۔ میرے دوستوں میں ایک کثیر تعداد "لالوں" کی ہے۔ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
اور تو اور، اردو محفل پر بھی آپ اکیلے نہیں، لالہ۔ ;););)
بہت سا شکریہ، لالہ!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بندہ پرور، ہم نے تو بہت سر کھپایا ہے۔ تاریخ درست ہی معلوم ہوتی ہے۔ توضیحِ ارشاد کی تمنا ہے۔ :question::question::question:
داد پر شکرگزار ہوں۔ :):):)

راحیل فاروق بھائی ٹائپو تو کوئی بھی نہیں ہے ۔بس میں نے یہ ایک چھوٹا سا مذاق کیا تھا آپ سے ۔ :):):) آدھی زندگی اس خرابے میں گزارنے کے بعد مقامیوں کی طرح مذاق بھی اب سنجیدہ چہرے کے ساتھ کرنے کی عادت پڑ گئی ہے ۔ کہنا یہ چاہا تھا کہ اس غزل کی فضا ۲۰۱۷ کی نہیں ۱۷۲۰ کی ہے ۔ یعنی ہم نے آپ کو ولی ، آرزو ، آبرو اور مرزا مظہر کے دور میں لا کھڑا کیا ۔ اسے بیداد نہیں بلکہ داد سمجھئے گا۔ :):) :)
کیا کروں یہ کمبخت رگِ ظرافت بعض دفعہ موقع محل دیکھے بغیر پھڑک اٹھتی ہے ۔ امید ہے اس مذاق کا برا نہ مانیں گے ۔ شاید ہم جیسے ’’سنجیدہ‘‘ مزاجوں کے بارے میں ہی کسی نے کہا تھا کہ: ابھی پچھلی شرارت کے نمونے پائے جاتے ہیں
خدا آپ کو سلامت رکھے ۔ شاد آباد رہیں ۔
 
مجھے گمان تھا۔ مگر میں ذرا گھبرا گیا کہ تاریخیں غلط ٹائپ کرنے کی بھی میری پرانی عادت ہے۔ :jokingly::jokingly::jokingly:
باقی رہی داد، تو یہ پھبتی جہاں نہ کسی جائے وہاں مجھے سخن فہموں کے فقدان کا شبہ ہونے لگتا ہے۔ :laughing::laughing::laughing:
 
عمر سیف

محفلین
غدیر زھرا کا تو حق نہیں بنتا ویسے۔ سرائیکی اور میری زبان جھنگوچی میں بڑے بھائی کو لالہ کہا جاتا ہے۔ میرے دوستوں میں ایک کثیر تعداد "لالوں" کی ہے۔ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
اور تو اور، اردو محفل پر بھی آپ اکیلے نہیں، لالہ۔ ;););)
مجھے لالہ کہنے والی اکیلی غدیر ہی ہیں محفل پہ اور اب آپ ۔۔۔
 
سنتے تھے عاشقی میں خطرہ ہے جان کا بھی
نیت ملاحظہ ہو، ہم نے کہا "چلو، ہو!"

مدت کے بعد ان سے باتیں ہوئیں بھی تو کیا
ہم بے وفا تھے؟ اچھا! تم با وفا تھے؟ اوہو!
جیو راحیل بھائی۔ کیا بےساختگی "قلم بند" کی ہے۔ واہ۔
زندہ باد!
 
فیضان قیصر

محفلین
مدت کے بعد ان سے باتیں ہوئیں بھی تو کیا
ہم بے وفا تھے؟ اچھا! تم با وفا تھے؟ اوہو!

واہ واہ صاحب ۔ کیا لکھتے ہیں آپ
 
Top