تمہید، انتباہ ، ترغیب ، استدعا

میر انیس

لائبریرین
آپ کو جیسا لگ رہا ہے وہی حقیقت ہے ۔ اور یہ بھی کیسا لطیفہ ہے کہ جو دھاگہ یہ بتانے کیلیئے شروع کیا گیا تھا کہ اب فضول ابحاث کو جگہ نہیں دی جائے گی وہ خود ہی اسکا شکار ہوگیا
 

طالوت

محفلین
متفق !
اگرچہ آپ ہی کے پیغام میں ایک ایسی مثال دی گئی ہے جس پر بات ہو سکتی ہے بلکہ اگر کہوں‌کے عقیدے کی بنیاد پر بات ہو سکتی ہے تو زیادہ مناسب ہے۔ میں کئی ایک محفلوں کا رکن رہا اور چھوڑنا پڑا ایک دفعہ نکالا بھی گیا ۔ وجہ ؟ صرف یہی کہ عموما محفلوں میں یا تو جمہوریت ہوتی ہے یا ڈکٹیٹر شپ اور بد قسمتی سے دونوں میں ایک ایک بنیادی خرابی ہے جس کا فائدہ کسی مخصوص گروہ یا چند اشخاص کو پہنچتا ہے اور ہماری بات بین بجانا ثابت ہوتی ہے۔ مگر اردو محفل کو ہمیشہ سے یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ اس میں بڑی حد تک غیر جانبدرانہ طریقے سے معاملات چلتے ہیں ۔ مجھے اس اعلان کو سن کر بے حد خوشی ہوئی کہ کسی ایسے دھاگے مراسلے کی اجازت نہ ہو گی جس سے بحث برائے بحث یا مسلکی سیاسی کدورتوں اور نفرتوں میں اضافہ ہو ۔ کم از کم اب دل تو نہ جلے گا اور حتی الامکان کوشش ہو گی کہ میں بھی کسی کی دل آزاری باعث نہ بنوں‌۔ حالانکہ میں خود بھی ایک آدھ بار اس کا اظہار کر چکا ہوں کہ ایسا کوئی بھی مواد جس سے کسی کے خلاف نفرت کا اظہار ہوتا ہو ممنوع ہو مگر بد قسمتی اس ملت کی کہ یہاں نفرتیں عقاید بن چکی ہیں ۔ بہرحال مزید مثبت تبدیلی کی امید جاگی ہے ۔
وسلام
 

عسکری

معطل
اس دھاگے میں جو کچھ لکھا گیا تھا اس پر عمل درامد کب سے ہو گا بزرگو محفل تو ابھی تک سٹریٹ فائٹر 2 بنی ہوئی ہے۔
 

طالوت

محفلین
اب ایسا بھی نہ ہو کہ پتہ بھی جو ہلے تو سرسراہٹ سنائی دے ۔ رائے کی آزادی تو بہرحال ہے ہی اور بحث کا ہونا بھی یقینی ہے معاملہ وہاں بگڑے گا جب کسی پر بے بنیاد کیچڑ اچھالا جائے گا یا عقائد کے حوالے سے نفرت انگیز ملامت کی جائے گی ۔
وسلام
 

ظفری

لائبریرین
آپ کو جیسا لگ رہا ہے وہی حقیقت ہے ۔ اور یہ بھی کیسا لطیفہ ہے کہ جو دھاگہ یہ بتانے کیلیئے شروع کیا گیا تھا کہ اب فضول ابحاث کو جگہ نہیں دی جائے گی وہ خود ہی اسکا شکار ہوگیا
اس دھاگے کا عنوان دیکھیئے ۔۔۔۔۔ پھر یہ فیصلہ کیجیئے اس دھاگے کا مقصد کیا ہے ۔ جی ہاں ۔۔۔ یہاں اپ اپنے دل کی بھڑاس نکال سکتے ہیں ۔ چونکہ پالیسی مرتب ہو رہیں تھیں ۔ اس لیئے فوری طور پر پالسیوں کا اجراء ممکن نہیں ہوسکا ۔ میرے دائرہ اختیار میں جو فورمز ہیں ۔ میں ان پر ہی کسی کاروائی کا اختیار رکھتا ہوں ۔ اس دھاگے کے حوالے سے آپ یہاں کسی بھی نکتہ ِنظر پر بحث کرسکتے ہیں ۔ اس پر آپ پر پابندی نہیں ہے ۔ مگر بحث کیا ہونی چاہیئے ۔ میرا خیال ہے کہ یہ فیصلہ آپ سب کو خود ہی کرنا ہےکہ اردو محفل کو آپ بازیچہِ اطفال بنانا چاہتے ہیں یا پھر یہاں سلجھی اور باشعور سوچ کی اشاعت چاہتے ہیں ۔ میں اچانک ہی بہت بزی گیا ہوں ۔ ورنہ بہت سے تحاریر میرے فورمز پر اپنی جگہ ہرگز نہیں بناسکتی تھیں ۔
آپ لوگ ایک دوسرے خیالات اور سوچ پر تبصرہ جات کا سلسلہ جاری رکھیں ۔
 

ساجد

محفلین
ظفری بھائی ، خدا لگتی کہوں تو مجھے کم ازکم 3 شخصیات کا ناظم اور موڈریٹر بننا اسی لئیے پسند نہیں آیا کہ ان کی توانائیاں جو کہ محفل میں حلاوت ، توازن اور خیالات کی وسعت کی ترجمانی کے لئیے استعمال ہوتی تھیں اب مانیٹری کی بھینٹ چڑھنے لگی ہیں۔ ان 3 شخصیات میں آپ بھی شامل ہیں۔ نبیل بھائی سمیت تمام منتطمین سے عرض کروں گا کہ جو لوگ ماحول کو خراب کرتے ہیں ان کو ایک وارننگ دیں اور باز نہ آئیں تو بلاک کر دیں۔ ہر کسی کے سامنے منتظمین کا اپنے کسی عمل کے بارے میں صفائی پیش کرنا کچھ اچھا نہیں لگتا۔ اور پھر اس کے بعد جو کرب دونوں اطراف کے ذہنوں میں پرورش پانے لگتا ہے وہ مزید خرابی کا سبب بنتا ہے۔ جن اراکین نے اس دھاگے میں اظہار خیال کیا ہے ان کی بعض شکایات بجا بھی ہیں لیکن احباب کو یہ بھی سمجھنا چاہئیے کہ انتظامیہ سبھی اراکین کو ایک ہی وقت میں خوش نہیں رکھ سکتی۔ میں خود بہ یک وقت تین تین سائٹس کا ماڈریٹر بھی رہ چکا ہوں لیکن تجربہ نے یہ ثابت کیا کہ جتنا آپ باریکی میں پڑتے جائیں گے سر دردی میں اضافہ ہو گا۔ ایک جنرل قانون موجود ہے تو سب کو اس کی پاسداری کرنی چاہئیے اور جو خلاف ورزی کرنے سے باز نہ آئے اس کے مراسلوں کو حذف کر دیا جائے یا بلاک کر دیا جائے اور کسی کو شکایت ہو تو ذاتی پیغام میں رابطہ کر کے اپنی وضاحت پیش کرنا چاہے تو کر لے کم از کم فورم پہ تو دھما چوکڑی نہ مچے۔
 

جاسمن

لائبریرین
ظفری بهائ. آپ ک ساری خیالات سی مکمل اتفاق کرتی هون. مین خود بهی یهی خیالات رکهتی هون. لیکن آپ گرافکس سی بات کرتی هوی تلخ هو رهی هین. یی رویه تو خود منفی هئ. همین مهبت کاشت کرنی هی. هماری نبی مکمل مهبت کا پیغام هین. گرافکس سە پیار سە بات کرین پلیز.
 

ظفری

لائبریرین
ظفری بهائ. آپ ک ساری خیالات سی مکمل اتفاق کرتی هون. مین خود بهی یهی خیالات رکهتی هون. لیکن آپ گرافکس سی بات کرتی هوی تلخ هو رهی هین. یی رویه تو خود منفی هئ. همین مهبت کاشت کرنی هی. هماری نبی مکمل مهبت کا پیغام هین. گرافکس سە پیار سە بات کرین پلیز.
بہت بہت شکریہ ۔ جو بھی آپ نے لکھا ۔ مگر اب اس کا ترجمہ بھی درکار ہے ۔ :)
 

الشفاء

لائبریرین
ارے یہ تو چار سال پرانا دھاگہ ہے۔ لیکن یقین کریں کہ پہلی پوسٹ پڑھتے ہوئے یہی لگا کہ جیسے ظفری بھائی نے ابھی ابھی "کرنٹ افیئرز" پر لکھا ہے۔۔۔
اس سے ثابت ہوا کہ محفل اور محفلین "سدا بہار" ہیں۔۔۔:)
 

ظفری

لائبریرین
ارے یہ تو چار سال پرانا دھاگہ ہے۔ لیکن یقین کریں کہ پہلی پوسٹ پڑھتے ہوئے یہی لگا کہ جیسے ظفری بھائی نے ابھی ابھی "کرنٹ افیئرز" پر لکھا ہے۔۔۔
اس سے ثابت ہوا کہ محفل اور محفلین "سدا بہار" ہیں۔۔۔ :)
یہاں ہر وقت ہر موضوع " کرنٹ " ہی رہتا ہے ۔ :)
 
Top