تلاش
( اپنے پیارے دوست رضا کے والد جناب انور خان کی نظم کا اردو ترجمہ )

یہاں کل رات
پورا چاند تھا
ایسا ہی روشن چاند
جیسے وہ تمہاری کوئٹہ وادی میں ہوتا ہے
جہاں اس کی
سنہری نرم کرنوں کو
تم اپنے جسم سے اٹھکیلیاں کرتے ہوئے محسوس کرتی ہو
تمہارے گھر کے پائیں باغ کے گوشے سےپھولوں کی مہک آکر تمہیں حیران کرتی ہو
کہ یہ مسحور کُن خوشبو
کہاں سے آرہی ہے اور
یونہی تُم سے ملاقاتوں کے منظر یاد آئے تو
میں اُن میٹھی ملاقاتوں کے نشے میں
کچھ ایسا کھو گیا جیسے
سہانی رات کے پچھلے پہر
سنسان سڑکوں پر
اکیلا گھومتا ہوں میں
بس اپنے چاند کو پانے کی خواہش میں

Search

Last night
It was the full moon
Big and bright as in
Your Quetta Valley
Where you can feel the tender moonbeams
Tickling your skin
And the fragrance of a thousand hidden flowers
Challenge you to find which rose bush
They come from!
And remembering
Our last meeting
I felt like getting drunk in a boutique
And zigzagging on the lonely streets
In search of my own
Moon!
(By Anwar Khan)
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

ایک دفعہ پھر بہت سی داد خلیل بھائی! بہت عمدہ ترجمہ کیا ہے!! کیا ہی اچھا ہو اگر اس چھوٹی سی خوبصورت نظم کو محفل کا کوئی مصور اچھا سا تصویری جامہ پہناسکے!
 
ایک دفعہ پھر بہت سی داد خلیل بھائی! بہت عمدہ ترجمہ کیا ہے!! کیا ہی اچھا ہو اگر اس چھوٹی سی خوبصورت نظم کو محفل کا کوئی مصور اچھا سا تصویری جامہ پہناسکے!

لیجیے ہم نے خود ہی ایک ٹوٹی پھوٹی کوشش کرڈالی ہے

photo.php

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
لیجیے ہم نے خود ہی ایک ٹوٹی پھوٹی کوشش کرڈالی ہے

واہ واہ خلیل بھائی ! یہ تو قندِ مکرر ہوگیا ۔ ایک دفعہ پھر کمال کردیا آپ نے !! اچھا ڈیزائن کیا ہے ۔ اور تصویر بھی ایسی خوبصورت منتخب کی ہے کہ جو نظم کی بنیادی کیفیت اور فضا کی عکاس ہے! اس حسنِ انتخاب کی داد الگ سے قبول کیجئے!! اللہ آپ کو سلامت رکھے !

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوبصورت نظم ہے خلیل الرحمٰن بھائی!

بہت اچھا ترجمہ کیا ہے آپ نے۔ ساتھ ساتھ تصویر کاری بھی لاجواب ہے۔

بہت سی داد اس حقیر فقیر کی طرف سے۔
 
Top