طمیم

محفلین
کیا جاوا یا کسی اور فنکشن کو استعمال کرتے ہوئے HTML یا کسی دوسرے فارمیٹ میں کوئی ایسی فائل تیار ہوسکتی ہے جو کہ کمپیوٹر پر یا سمارٹ فون پر تلاش کا کام کرسکے۔ یا کوئی ایسی ایپ موجود ہے جس سے یہ کام لیا جاسکے۔
میرے پاس ڈیٹا اس طرح موجود ہے۔انگلش کومہ ناموں کو علیحدہ رکھتا ہے۔ ایک ہی نام مختلف لائنوں میں موجود ہوسکتا ہے۔
bilal, karim, ahmad, Saleem, waleed
ahmad, mustafa, amjad
tariq, kamran, tayyab, ahmad
nabeel, waheed, amjad
rafique-ud-din, ahmad, wajeeh-ullah, shafique
تلاش کرنے کے فنکشن میں یہ باتیں مدنظر رہیں کہ
ناموں کی ترتیب تلاش کرنے والے کو معلوم نہیں ، یعنی نام لائن کے اندر کسی بھی جگہ پر ہوسکتا ہے۔
ناموں کے اسپیلنگ تلاش کرنے والے کو معلوم نہیں یعنی تلاش کرتے وقت اگر نام کا پہلا حرف ٹائپ کیا جائے تو مشورہ کے طور پر لسٹ میں موجود ناموں کی فہرست نیچے کہیں نظر آنے لگے تاکہ منتخب کرنے یا ٹائپ کرنے میں میں آسانی ہو ۔
 
آخری تدوین:

سروش

محفلین
جی ایچ ٹی ایم ایل کا کوڈ آپ کو ارسال کردیا ہے ۔
اسکے علاوہ جے کیوری کے کئی پلگ ان بھی ہیں لیکن وہ آن لائن کام کریں گے ۔
سادہ ترین حل حاضر ہے ۔ جے سون کو بھی سی ایس وی کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں ۔
کوڈ:
<input type="text" list="names" />
<datalist id="names">
  <option value="Ahmed"></option>
  <option value="Sameer"></option>
  <option value="Raees"></option>
  <option value="Waleed"></option>
  <option value="Kaleem"></option>
  <option value="Fatima"></option>
  <option value="Arif"></option>
  <option value="Tabish"></option>
</datalist>
 

طمیم

محفلین
جزاکم اللہ ۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ جس لائن میں یہ نام ہو وہ نیچے نظر آرہی ہو۔
مثلا ahmad اگر تلاش کیا جائے تو جس لائن میں موجود ہو وہ نیچے کچھ فاصلہ پر نظر آجائے۔
جیسا کہ ذیل میں درج ہے
bilal, karim, ahmad, Saleem, waleed
ahmad, mustafa, amjad, tariq
tariq, kamran, tayyab, ahmad
اسی طرح کیا زیادہ نام لکھ کر تلاش کرنا ممکن ہے یعنی نام اگر لائن میں مختلف مقام پر بھی ہوں تو تلاش کیا جاسکے
جیسا کہ ذیل میں درج ہے
ahmad, tariq تلاش کرنے پر درج ذیل نتیجہ مل سکے۔
ahmad, mustafa, amjad, tariq
tariq, kamran, tayyab, ahmad
 

سروش

محفلین
جی ایسے ہی ہوتا ہے :
ملاحظہ کریں :
Screenshot_4cde.jpg

Screenshot_55848.jpg
 

طمیم

محفلین
جی ایسے ہی ہوتا ہے :
جزاکم اللہ۔ کیا آپ پکا ہوا حلوا یعنی کوڈ کی بجائے وہ فائل ارسال کرسکتے ہیں جس سے آپ نے اسکرین شاٹ لگایا ہے۔
مجھے HTML کا کچھ معلوم نہیں۔ میں نے آپ کے کوڈ کو ٹیکسٹ فائل میں کاپی کرکے test.html کے نام سے محفوظ کیا تھا اس میں اپنا ڈیٹا کیسے اور کہاں محفوظ کرنا ہے؟
 

سروش

محفلین
ابھی تو میں راستے میں ہوں گھر پہنچ کر بتاتا ہوں۔ ڈیٹا اسی فائل میں آئے گا ۔
 
آخری تدوین:
Top