تلاش و جستجو

السلام علیکم کیسے ہیں سب ؟ امید ہے خیریت سے ہوں گے
تھوڑی سی مدد درکار ہے۔۔ چوں کہ یہاں شاعری کا اچھا ذوق رکھنے والے بہت سارے لوگ ہیں۔۔۔ تو مجھے چند اشعار کی تلاش ہے اگر ہو سکے تو ایسے اشعار بمعہ شاعر کے نام شئیر کریں۔۔۔
اشعار ایسے ہوں جن میں سوال و جواب کیے گئے ہوں۔۔۔ یا صرف سوال ہو اور جواب نہ ہو ۔۔۔ یا صرف جواب ہو مگر سوال نہیں۔۔۔ یا دونوں ہی موجود ہوں۔۔
یہ ایک دو مثالیں دیکھیں۔۔
؎ اُس نے جب پوچھا کہ تُو نے قتل عاشق کو کیا؟
غمزہ بولا وہ نزاکت تھی، ادا تھی، میں نہ تھا
؎ پوچھا جو میں نے آپ کا پردہ وہ کیا ہوا ؟
کہنے لگیں کہ عقل پہ مردوں کی پڑ گیا
فیض
یہ بھی ہیں ایسے کئی اور بھی مضموں ہوں گے
لیکن اس شوخ کے آہستہ سے کھلتے ہوئے ھونٹ
ھائے اس جسم کے کم بخت دل آویز خطوط
آپ ہی کہئے کہیں ایسے بھی افسوں ھوں گے؟
 
Top