تقطیع کار سوفٹوئیر کی پلاننگ

یہ ٹاپک تو میں نے اتفاقاً دیکھ لیا۔
کیا ایسا ممکن ہے کہ جہاں کہیں کوئی نوٹ، تاگا، پیغام وغیرہ مجھ سے تعلق رکھتا ہو، مجھے ای میل کے ذریعے بتا دیا جائے؟
فقط محمد یعقوب آسی

ہم ایسے ایک فیچر کے بارے میں غور کر رہے ہیں جس میں متعلقہ محفلین کو ٹیگ کیا جا سکے اور اس طرح متعلقہ احباب کو ذاتی پیغامات کی طرح اس کی بھی اپڈیٹ مل جایا کرے۔ یہ آئڈیا فیس بک کے تصویروں اور نوٹس میں دوستوں کو ٹیگ کرنے جیسا ہے۔ لیکن اس کام کے لئے ابھی تک وی بی کا کوئی پلگ ان نظر نہیں آیا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
معذرت خواہ ہوں کہ قدرے تاخیر سے یہ دھاگا دیکھ پایا۔
محسن صاحب کے ساتھ مل کر عروض کو سافٹویئر میں سمونے سے متعلق اور بنیادی اصولوں پر طویل گفتگو رہی جس کے بعد محسن صاحب نے روبی آن ریلز میں ایک بنیادی پروٹو ٹائپ بھی لکھا تھا۔ لیکن بعد ازاں محسن صاحب کی حد درجہ مصروفیت کے باعث یہ منصوبہ التوا کا شکار ہو گیا۔
جن خطوط پر ہم نے کام کرنے کا سوچا تھا ان کے بارے میں کل کچھ تفصیل بیان کروں گا۔ انشاء اللہ
 
جناب محسن حجازی سے میری بھی بات ہوئی تھی، وہ ’’فاعلات‘‘ کا یونی کوڈ میں لکھا ہوا نسخہ چاہ رہے تھے، جو میرے پاس نہ تب تھا نہ اب ہے، بلکہ اب تو ان پیج والی فائل بھی گئی۔ بعد ازاں ان کی طرف سے کوئی بات نہیں آئی۔ تب وہ بتا رہے تھے کہ انہوں نے کچھ کام کیا ہے۔ ’نان ٹیکنیکل‘ بندہ ہوں اس سے زیادہ کچھ نہ سمجھ سکا ہوں نہ کہہ سکوں گا۔
 
محسن حجازی

محفلین
اسلام و علیکم۔
عروض سے متعلق خیال پر بحث قادری صاحب کے ساتھ بھی رہی کوئی لگ بھگ تین سال پہلے تاہم اس کے بعد میں نے فاتح بھائی کی رہنمائی میں یعقوب آسی صاحب کی کتاب پڑھتے ہوئے بنیادی اوزان کی شناخت کے لیے کچھ کام بھی کیا تاہم مصروفیت تلے دب کر رہ گيا۔
آسی صاحب ان پیج والی فائل مل گئی ہے تو وہی دیجیے اس کا کچھ کیے لیتے ہیں۔
 
محسن صاحب، ان پیج فائل ہی تو نہیں مل رہی۔ میرے کمپیوٹر میں تھی یا شاید ہو ابھی، وہ ریکور نہیں کر پا رہا ہوں کیونکہ بجلی ہی نہیں ہوتی۔ مجھے کسی نے بتایا ہے کہ ونڈوز نئے سرے سے انسٹال کر لوں تو فائلز مل جائیں گی۔ پر یہ بنت النار اس کا موقع بھی تو دے۔ دعا کیجئے۔
 
الف عین

آسی صاحب کی فائل مل گئی تھی، اور ’فاعلات‘ کتاب اب میری سائٹ پر دستیاب ہے کافی عرصے سے۔
 
متلاشی

محفلین
میں نے بھی کچھ عرصہ پہلے اس بابت سوچا تھا ۔۔۔ مگر اس میں بہت زیادہ مسائل اور کمپیوٹر پروگرامنگ کی کوئی خاص سدھ بدھ نہ ہونے کی وجہ سے اسے نظر انداز کرنا پڑا۔۔۔!
میرا نظریہ یہ ہے کہ اس بابت میں اگر یوزر ان پٹ کو شعری صورت میں لکھیں تو بہت مسئلہ ہوتا ہے اس لئے اس لئے یوزر ان پٹ کے لئے ایک نئی زبان یعنی الفاظ لکھنے کی ایک نئی ترکیب متعارف کروائی جانی چاہئے ۔۔۔۔ اور اس میں الفاظ کی بنیاد میں ان کی ادائیگی کو لیا جانا چاہئے ۔۔۔! اور ادائیگی کی بنیاد میں دو صوتی آوازیں ہیں ۔۔۔ ایک چھوٹی آواز۔۔جسے 1 کہا جاتا اور دوسری بڑی آواز جسے 2 گردانا جاتا ہے ۔۔۔!مثال کے طور پر اب اگر یوزر ان پٹ کرنا چاہے تو وہ ان صوتی آوازوں میں اگر شعر کو لکھے تو پھر بہت آسانی سے کمپیوٹر پروگرامنگ کی مدد سے بحر کا پتہ چلایا جا سکتا ہے ۔۔۔!
پتہ نہیں میں اپنی بات صحیح طریقے سے سمجھا بھی پایا ہوں کہ نہیں ۔۔۔؟
 
سید ذیشان

محفلین
یہ کافی دلچسپ دھاگہ ہے۔ میں کل اسی بارے میں سوچ رہا تھا اور خیال آیا کہ دیکھوں اس پر کتنا کام ہوا ہے اور مزید کیا کچھ کیا جا سکتا ہے۔
فارغ وقت میں کوئی چھوٹا موٹا سوفٹوئر بنانا ہی پڑے گا کیونکہ اب تک اس پر کوئی خاص کام نہیں ہوا۔
 
نمرہ

محفلین
ایک بنیادی انجن تو موجود ہے، استاد آسی کے نام سے۔
ہماری ( بے حد) ناقص رائے یہ ہے کہ اعراب وغیرہ شامل کیے جائیں تو کام کافی طویل ہو جائے گا، جو طریقہ ہماری سمجھ میں آتا ہے وہ یہ ہے کہ الفاظ اور ان کے وزن کا ایک ڈیٹا بیس بنا لیا جائے۔پھر جب اس میں کوئ شعر داخل کیا جائے تو پروگرام اشباع، اخفا اور الف کے وصال وغیرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے حساب لگائے کہ یہ کسی جانی پہچانی بحر میں ہے یا نہیں۔۔البتہ یہ ضرور ہے کہ ایسی فائل بنانے میں کافی محنت ہو گی۔
یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ پروگرام کو پہلے وزن نکالنا سکھایا جائے، اس طرح کہ ایک غزل دے دی جائے اور اس کا وزن بتا دیا جائے، پھر وہ پوری غزل کا وزن 'یاد' کر لے گا۔ یہ کام نسبتا آسان دکھائ دیتا ہے۔
 
محمد بلال اعظم

آپ کی رائے کس حد تک سود مند ہے یہ تو کوئی پروگرامر ہی بتائے گا۔
ہمیں تو انتظار ہے ایسے سوفٹوئیر کا۔
 
Top