تعارف تعریف

با ادب

محفلین
سلام ۔۔
معزرت کہ مصروفیت کے باعث تعارف نہ کروا سکا ۔۔
سید ہوں اور نام یاسر حسین ہے ۔۔۔ 17 سال اس دنیا میں آئے ہوئے ہوئے ہیں ۔۔ بہت سے لوگوں کی طرح اس خوش فہمی میں مبتلا ہوں کہ شاعر ہوں ۔۔ ایک غزل بھی ارسال کی لیکن تعارف نہ ہونے کے باعث عرم توجہ کی باعث بنی ۔۔ آپ سے پڑھنے کی درخواست ہے .. کچھ قوائد سے نا واقف ہوں مدد چاہتا ہوں ۔۔۔
سیاست میں دلچسبی ہے اور CSS کرنا چاہتا ہوں ۔۔۔ پڑھنے میں ٹھیک ہوں اور میڑک ہیں 1050 نمبرز حشصل کیے ۔۔۔ شاید اتنا تعارف ٹھیک ہے ۔۔ غزل کو پڑھنے کی اور رائے دینے کی درخواست ہے .,
فی امان اللہ۔۔۔
بیٹا ذرا لگے ہاتھوں بورڈ بھی بتا دو ..بس مردان بورڈ نہ کہنا.
 
با ادب

محفلین
بیٹا شکر ہے آپ کا تعارف دیر سے آیا ورنہ ہمیں بھی کئی سال پرانی میٹرک کی سند ڈھونڈنی پڑ جاتی. اور ہم.پھر ساری ڈگریاں گنوا کے دم لیتے :LOL:
 
حماد علی

محفلین
بیٹا شکر ہے آپ کا تعارف دیر سے آیا ورنہ ہمیں بھی کئی سال پرانی میٹرک کی سند ڈھونڈنی پڑ جاتی. اور ہم.پھر ساری ڈگریاں گنوا کے دم لیتے :LOL:
ہم نے تو ابھی تازہ تازہ میٹرک پاس کی ہے تو ڈھونڈنے کی کوفت سے محفوظ رہے !! خیر اب تو ۲۴ کو انٹر میڈیٹ اِن کامرس کے پہلے سال کے امتحانات شروع ہونے والے ہیں یعنی سال گزر گیا میٹرک کیے ہوے اور پتا ہی نہ لگا اب بھی یوں ہی محسوس ہوتا ہے جیسے کل ہی نتیجوں کا اعلان ہوا ہو :cool:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
عثمان آپ کو شائید یاد ہو کہ آپ نے کہا تھا ہم اس محفل کہ کم عمر ترین رکن ہیں اور میرا بھی غالب قیاس یہی ہے کے اب تک اس مسند پر ہمارا ہی قبضہ ہے ! :D:cool:
کیوں اے خان صاحب یاد ہے نا ہماری آمد پر ہی آپ کو بزرگی کے اعزاز سے نوازا گیا تھا !!

نہیں، ایسا نہیں ہے بلکہ آپ اور اے خان بھائی سے بھی کم عمر یہاں موجود ہیں۔ :happy:
 
اے خان

جی بھائی یاد ہے ہمیں!!
بہت دنوں بعد حاضری دی ہے جناب ☺
 
حماد علی

محفلین
نہیں، ایسا نہیں ہے بلکہ آپ اور اے خان بھائی سے بھی کم عمر یہاں موجود ہیں۔ :happy:
ممکنات میں سے ہے یہ بھی لیکن اب تک ہم نے کوئ ایسا رکن نہیں دیکھا جس کی عمر ہم سے بھی کم ہو ۔ اگر آپ کے علم میں ہے تو ادھر "مینشن" کریں محترمہ تا کہ ہمیں بھی یہ احساس ہو کے ہم بھی کسی سے سینئیر رکن ہیں:p:cool:
 
حماد علی

محفلین
آج کل تو یہ حال ہے محفل کے بزرگ ہمیں بزرگ نہیں سمجھتے اور جوان ہمیں بزرگوں کی صفوں میں کھڑا کر دیتے ہیں.
ہم جائیں تو کہاں جائیں :p
ہم کہنا تو نہیں چاہتے لیکن شائید یہ حال کچھ "دھوبی کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" ، آگے آپ خود سمجھدار ہیں!:sneaky::twisted:
 
حماد علی

محفلین
جی بھائی یاد ہے ہمیں!!
بہت دنوں بعد حاضری دی ہے جناب ☺
جی بس مصروفیات ہی ایسی ہوتی ہیں کہ وقت نہیں نکال پاتے !! لیکن جیسے ہی ہمیں وقت ملتا ہے فوراً سے بیشتر محفل کی طرف رجوع کرتے ہیں ، حاضری تو محفل پر اکثر بیشتر لگتی رہتی ہے لیکن آپ کے جناب میں حاضری کافی عرصے بعد لگی ہے:D
 
حماد علی

محفلین
ارے ارے سید عمران صاحب ہمیں شوق تو بالکل نہیں ہے اور نہ ہی ہم ماضی میں (جو کہ انتہائ مختصر ہے) اتنا پیچھے جانا چاہتے ہیں کے آپ کی خدمات حاصل کرنا پڑیں!! ویسے اگر ضرورت بھی پڑی ہمیں فیڈر کی تو ہم خود ہی مہیا کر لیں گے !!!
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ممکنات میں سے ہے یہ بھی لیکن اب تک ہم نے کوئ ایسا رکن نہیں دیکھا جس کی عمر ہم سے بھی کم ہو ۔ اگر آپ کے علم میں ہے تو ادھر "مینشن" کریں محترمہ تا کہ ہمیں بھی یہ احساس ہو کے ہم بھی کسی سے سینئیر رکن ہیں:p:cool:
آپ خود کو سینئر مان لیں حماد بھائی :happy:
کیونکہ دو اراکین یقینی طور پر آپ سے کم عمر ہیں۔
یہ اردو محفل کے سب سے پہلے کم عمر ترین رکن ہیں۔
اور
یہ اگر میں غلطی پر نہیں ہوں تو اس وقت اردو محفل پر سب سے کم عمر رکن ہیں۔
 
آذی صاحب کو تو محفل پر حاضری لگائے سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے غالباً اور حمزہ کاظمی کی رکنیت تو کافی پرانی ہے۲۰۰۶ کی جب ہمیں انٹرنیت کا "ا" بھی نہیں پتا تھا:p
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آذی صاحب کو تو محفل پر حاضری لگائے سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے غالباً اور حمزہ کاظمی کی رکنیت تو کافی پرانی ہے۲۰۰۶ کی جب ہمیں انٹرنیت کا "ا" بھی نہیں پتا تھا:p
ابن سعید بھائی نے آرکیڈ ہٹا دیا ہے شاید ورنہ بیشتر وقت یہیں پائے جائیں :happy:
ابھی بھی پوچھتے رہتے ہیں کہ آرکیڈ کہاں ہے؟
دوہزار چھ میں آپ کیا کر رہے تھے؟حمزہ اردو محفل پر پہلے کم عمر ترین رکن ہیں ، حمزہ کو مراسلے میں اسمایلیز بھرنا بہت پسند تھا اور پھر آرکیڈ سے دوستی ہو گئی تھی بعد میں جو ابھی تک برقرار ہے اور آرکیڈ کے بیشتر کھیلوں میں ٹاپ موسٹ پلیئررہے لیکن اب یہاں آرکیڈ دکھائی نہیں دیتا۔
 
ارکیڈ والا نظام بیٹا ٹیسٹنگ کی حالت میں تھا جب ہم نے اسے نصب کیا تھا۔ اس کے بعد اس کے ڈیویلپرز نے سالوں تک اس کی ڈیویلپمنٹ میں کوئی خاص توجہ نہیں دکھائی لہٰذا سیکیورٹی کے خطرات بڑھ گئے۔ اس لیے اسے محفل کے نظام سے ختم کر دیا گیا۔ :) :) :)
 
ابن سعید بھائی محفل بار بار بند ہونے کی کیا وجوہات تھیں؟
:):):)
 
Top