تعارف تعارف "بابائے ریٹنگ" کا

السلام علیکم دوستو
ڈھائی مہینوں تک آپ سب کے مراسلوں کو ریٹ کر کر کے آپ کے "اطلاع نامہ باکس" کو بھرنے پر انیس الرحمن بھائی سے "بابائے ریٹنگ" کا خطاب پانے اور "محفل کرکٹ" کا سکورر بننے کے بعد بلاآخر مجھ حقیر فقیر پر تقصیر ہیچ مداں بندہ ناداں کا تعارف حاضر ہے۔

نام:محسن وقار علی
آبائی شہر:ڈیرہ اسماعیل خان
حالیہ مقیم:شہرِ سیاسی دنگل المعروف بہ اسلام آباد:rolleyes:
مادری زبان:سرائیکی۔اردو اور انگریزی پر اتنا عبور حاصل ہے کہ جب بھی بولوں تو لگتا ہے کہ "عبور کرگیا";)
تعلیم:مجھ جیسے جاہل الجہلاء کا علم سے کیا واسطہ بھلا:rolleyes:
کام:اپنے کام سے کام:p
شاعری پسند ہے لیکن کبھی خصوصی طور پر نہیں پڑھی اور نہ ہی شعر یاد رہتے ہیں۔
16 اکتوبر 2012 کو ملالہ کے واقعے پر لوگوں کے ردعمل پر سرچ کر رہا تھا کہ اس دھاگے پر پہنچ گیا ملالہ کی ڈائریاں بی بی سی رپورٹر نے لکھیں ؟ ۔یہاں ہونے والی بحث اور خاص کر zeesh بھائی کے تبصرے بہت پسند آئے تو رجسٹر ہو گیا۔یہ رہا میرا پہلا تبصرہ
محفل مجھے اتنی بھائی کہ اب اس نے میری "فیس بک" تقریباَ چھڑا ہی دی ہے:cool:

نوٹ:میں تقریباَ ایک سال پہلے بھی محفل پر آیا تھا لیکن چونکہ میں زیادہ "چَیٹیا" نہیں ہوں اور اس وقت میں پی ڈی ایف میں اردو بکس کو تلاش کر رہا تھا اس لیے رجسٹر نہیں ہوا تھا:)
 
السلام علیکم دوستو
ڈھائی مہینوں تک آپ سب کے مراسلوں کو ریٹ کر کر کے آپ کے "اطلاع نامہ باکس" کو بھرنے پر انیس الرحمن بھائی سے "بابائے ریٹنگ" کا خطاب پانے اور "محفل کرکٹ" کا سکورر بننے کے بعد بلاآخر مجھ حقیر فقیر پر تقصیر ہیچ مداں بندہ ناداں کا تعارف حاضر ہے۔

نام:محسن وقار علی
آبائی شہر:ڈیرہ اسماعیل خان
حالیہ مقیم:شہرِ سیاسی دنگل المعروف بہ اسلام آباد:rolleyes:
مادری زبان:سرائیکی۔اردو اور انگریزی پر اتنا عبور حاصل ہے کہ جب بھی بولوں تو لگتا ہے کہ "عبور کرگیا";)
تعلیم:مجھ جیسے جاہل الجہلاء کا علم سے کیا واسطہ بھلا:rolleyes:
کام:اپنے کام سے کام:p
شاعری پسند ہے لیکن کبھی خصوصی طور پر نہیں پڑھی اور نہ ہی شعر یاد رہتے ہیں۔
16 اکتوبر 2012 کو ملالہ کے واقعے پر لوگوں کے ردعمل پر سرچ کر رہا تھا کہ اس دھاگے پر پہنچ گیا ملالہ کی ڈائریاں بی بی سی رپورٹر نے لکھیں ؟ ۔یہاں ہونے والی بحث اور خاص کر zeesh بھائی کے تبصرے بہت پسند آئے تو رجسٹر ہو گیا۔یہ رہا میرا پہلا تبصرہ
محفل مجھے اتنی بھائی کہ اب اس نے میری "فیس بک" تقریباََ چھڑا ہی دی ہے:cool:

نوٹ:میں تقریباََ ایک سال پہلے بھی محفل پر آیا تھا لیکن چونکہ میں زیادہ "چَیٹیا" نہیں ہوں اور اس وقت میں پی ڈی ایف میں اردو بکس کو تلاش کر رہا تھا اس لیے رجسٹر نہیں ہوا تھا:)
عادتیں تو ساری میرے والی ہیں۔۔:cool:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
خوش آمدید محسن۔۔۔ ۔اسلام آباد میں کہاں رہائش پذیر ہو۔ اور درس و تدریس سے منسلک ہو یا غم روزگار وجہ ہے اس شہر جمہوری میں قیام کی :)
 
KwULv.png
 
سید ذیشان

محفلین
خوش آمدید محسن!

یہ کافی flattering ہے کہ میرے مراسلے پسند آنے پر محفل جوائن کر لی۔ اور مزے کی بات کہ اتنے تھوڑے عرصے میں مجھ سے زیادہ پوسٹ کئے۔ :p
 
Top