تریا چتر

ہماری طرف اِسے خصم نہیں "کھصم" بولا جاتا ہے۔
بولنے اور لکھنے میں تھوڑا بہت فرق جو مقامی لہجوں کی وجہ سے آ جاتا ہے ، وہاں میرا مؤقف یہ ہے کہ لکھئے وہ جس میں وسعت اور احاطہ زیادہ ہے، بولنا آپ پر منحصر ہے۔
اس پر میری تفصیلی گزارشات "پنجابی املاء دے رَولے" میں موجود ہیں۔ مناسب جانئیے تو دیکھ لیجئے۔
 
عزیزانِ گرامی؛ آپ نے میری گزارش پر غور فرمایا؟

ناعلمی میرے لئے بہر حال ایک نیا لفظ ہے۔ ایک تو لاعلمی ہوتی ہے کہ ایک بات کا پتہ نہیں، ایک کم علمی ہوتی ہے کہ پتہ تو ہے مگر پورا نہیں۔
ممکنہ طور پر یہ لفظ "ناعلمی" ہندوستان سے آیا ہے۔ میں اس کے غلط یا درست ہونے کا فیصلہ نہیں دے رہا؛ ایک مطالعے کی بات کر رہا ہوں۔
۔۔۔ بہت شکریہ!
 
نا آگاہ........ کا مطلب تو سیدھا سا مطلب ہے.... یہ ناواقف کو بولا جاتا ہے ہے
اور ناپُرساں کا مطلب ہے.... بےپرواہ...کو بھی بولا جاتا ہے اور.... ناپوچھنے والا...... کو بھی بولا جاتا ہے

درست!
ویسے یہ بولتا کون ہے؟:grin:
 
آخری تدوین:
لگتا ہے نئی زبان کا جنم دن قریب آ رہا ہے۔ :D ویسے نئی زبان کی اِس اقتباسی عبارت کی سمجھ نہیں آئی۔ تھوڑا اردو میں لکھ دیں۔ مہربانی :)
:cry2::cry2::cry2:
میری اردو بھی نئی زبان لگتی ہے عامر بھائی
میرا لکھی ہوئی عبارت ہے
اگر آپ کو میری یہ کوشش نامطبوع لگی ہو تو میں معافی نہیں مانگنے والی
اگر آپ کو میری یہ کوشش نامطبوع ۔۔۔ ناگوار ۔۔ناپسندیدہ ۔۔۔خلاف طبع لگی ہو تو میں معافی نہیں مانگنے والی
 
آخری تدوین:
میرا مطلب تھا آپ کو یہ کون کہتا ہے؟
میری مراد گزشتہ سے پیوستہ ہے۔۔، عدنان تو نہیں کہتے؟
اللہ خیر کرئے بھائی عدناں بولیتے اردو ہی ہیں لیکن اتنی سلیس نہیں --
ہاں آلبتہ محفل پر آ کر میں نے بھی فیروزاللغت کا مطالعہ شروع کر دیا ہے :)
 
ایک خاتون کو ڈاکٹر نے بتایا کہ آپ کے دونوں گردے فیل ہو گئے ہیں وہ روتی پیٹتی گھر آئی تو سارے محلے کی عورتیں خیر خیریت پوچھنے کے جمع ہو گئیں...
جب عورتوں نے پوچھا بہن کیا ہوا کیا کہتا ہے ڈاکٹر نے کیا بتایا تمہیں کیا ہوا ہے تو کہنے لگی کیا بتاوں بہنو!!!
مجھے ایڈز ہو گئی ہے عورتیں جیتے جذبہ رحم کے ساتھ آئی تھی اتنی ہی کراہیت کے ساتھ اللہ توبہ کرتی ہوئی کھسک گئیں...
بیٹی، امی ڈاکٹروں نے تو آپ کو گردے فیل ہونے کا بتایا ہے لیکن آپ نے عوتوں کو ایڈز بتایا ایسا کیوں..
عورت نے کہا اب دیکھتی ہوں تمہارے باپ کے ساتھ کون شادی کرتی ہے :rollingonthefloor:
 
آخری تدوین:
عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: اسْتَوْصُوْا بِالنِّسَآءِ فَإِنَّ الْمَرْأَۃَ خُلِقَتْ مِنْ ضِلَعٍ وَإِنَّ أَعْوَجَ شَیْءٍ فِی الضِّلَعِ أَعْلَاہُ فَإِنْ ذَہَبْتَ تُقِیْمُہُ کَسَرْتَہُ وَإِنْ تَرَکْتَہُ لَمْ یَزَلْ أَعْوَجَ فَاسْتَوْصُوْا بِالنِّسَاءِ. (بخاری، رقم۳۱۵۳)
’’حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں کے بارے میں نصیحت حاصل کرو۔ بے شک، عورت کو پسلی سے پیدا کیا گیا ہے اور پسلی کا اوپر کا حصہ سب سے زیادہ ٹیڑھا ہوتا ہے۔ اگر تم اسے سیدھا کرنا چاہو گے تو یہ ٹوٹ جائے گی اور اگر اسے ایسا ہی چھوڑ دو گے تو یہ ٹیڑھی رہے گی۔ چنانچہ عورتوں کے بارے میں نصیحت حاصل کرو۔‘‘
عادل بھائی لطیفہ صرف مزاح کے لیے ہے اس پر حدیث مبارکہ پیش کرنے کی ضرورت تھی :unsure:
 
زیک

مسافر

اگر اس پر وہ تبصرہ کیا جو اس کا حق بنتا ہے تو مسلمین کا خون کھول اٹھے گا اور مرنے مارنے پر اتر آئیں گے
 
ایک خاتون کو ڈاکٹر نے بتایا کہ آپ کے دونوں گردے فیل ہو گئے ہیں وہ روتی پیٹتی گھر آئی تو سارے محلے کی عورتیں خیر خیریت پوچھنے کے جمع ہو گئیں...
جب عورتوں نے پوچھا بہن کیا ہوا کیا کہتا ہے ڈاکٹر تمہیں کیا ہوا ہے تو کہنے لگی کیا بتاوں بہنو!!!
مجھے ایڈز ہو گئی ہے عورتیں جیتے جذبہ رحم کے ساتھ آئی تھی اتنی ہی کراہیت کے ساتھ اللہ توبہ کرتی ہوئی کھسک گئیں...
بیٹی، امی ڈاکٹروں نے تو آپ کو گردے فیل ہونے کا بتایا ہے لیکن آپ نے عوتوں کو ایڈز بتایا ایسا کیوں..
عورت نے کہا اب دیکھتی ہوں تمہارے باپ کے ساتھ کون شادی کرتی ہے :rollingonthefloor:
ہو گیا تریا چتر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھاھھاھھاھاھا
 
عادل اسحاق

محفلین
عادل بھائی لطیفہ صرف مزاح کے لیے ہے اس پر حدیث مبارکہ پیش کرنے کی ضرورت تھی :unsure:

میرا خیال تھا کہ محفل میں آذادانہ رائے دینا شخصی حق سمجھا جاتا ہے لیکن شائد وہ پرانے ، معزز اور پڑھے لکھے حضرات کے لیے ہے ۔
حمیرا آپ سے معذرت ۔
طریقہ معلوم نہیں ورنہ میں اپنا یہ مراسلہ حذف کر دیتا ۔ معذرت
 
نہیں نہیں عادل بھائی ایسی بات نہیں ہے یہ لڑی گپ شپ میں لطائف کے زمرے میں کھولی گئی ہے اور آپ نے اس پر حدیث مبارکہ پیش کر دی تو مجھے تھوڑا عجیب لگا ورنہ نہ تو آپ کے علم اور نہ ہی حدیثِ مبارکہ پر کوئی اعتراض ہے
 
Top