تحریک انصا ف کی حکومت کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی

تحریک انصا ف کی حکومت کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی جانب سے لاہور کی18بڑی شاہراوں پر احتجاج کی اجازت لی گئی تھی لیکن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تحریک انصاف نے شہر کی 26بڑی شاہراﺅں کو ٹائر جلاکر بند کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ تحریری معاہد ہ کیا تھا جس کے مطابق تحریق انصاف نے 18مقامات پراحتجاج کرنا تھا لیکن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنوں نے 26مقامات کر بند کر رکھا ہے ۔

تحریک انصاف کا احتجاج لاہور، کئی شاہراہیں اور بڑے چوک بند، دفاتر اور سکولوں میں آنے جانیوالوں کو مشکلات
26بڑی شاہراﺅں کو بند کرنے سے شہریوں کو شہرمیں داخلے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور شہرکی بڑی شاہراﺅں پر شدید ٹریفک جام ہونے کی وجہ ایمبولنسوں کو بھی ٹریفک میں مشکلات کا سامنا ہے اور ان کو بھی گزرن کا راستہ نہیں دیا جا رہا ہے ۔

تحریک انصاف کارکن قتل کیس کا مرکزی ملزم تاندلیانوالہ سے گرفتار
مال روڈ پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے زبر دستی لوگوں کو سکول اور دفاتر جانے سے روک رہے ہیں اور ایک بھائی اپنے بھائیوں کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں زبرد ستی اس شخص کی گاڑی روکی اور اسے جانے سے منع کیا ۔اس شخص کے انکار پر تحریک انصا ف کے کارکن بد تمیزی اور ہاتھا پائی پر اتر آئے اور شہری کی گاڑی کی چابی بھی نکال لی تاکہ وہ اپنے بھائیوںکو سکول نہ پہنچا سکے ۔
دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات پر ویز رشید کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ زبردستی سکول ،کالجوں اور دفاتر جانے والے لوگوں کو زبردستی روک رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فیصل آباد میں زبردستی کی پالیس اپنائی ہوئی تھی اور لاہوں میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنا ن ڈنڈے اورلاٹھیوں کا استعمال کر رہے ہیں ۔
 
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے اعلانات کے برعکس کئی مقامات پر کارکنان نے زبردستی دکانیں بند کرادیں ، درختوں کو آگ لگاکر سڑک بلاک کردی جبکہ تاجروں کو اپنی حفاظت کے لیے پولیس طلب کرناپڑی ۔
مقامی میڈیا کے مطابق اندرون شاہ عالم مارکیٹ صبح سے ہی دکانیں کھل گئیں لیکن مین روڈ کی طرف کارکنان نے تاجروں کو دکانیں کھولنے سے روکدیااور چوک شاہ عالم میں موجود کارکن موقع پر پہنچ گئے جس پر تاجروں نے تلخ کلامی کے بعد پولیس طلب کرلی ۔
اُدھر بیڈن روڈ پربھی تاجروں سے ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس پہنچ گئی جبکہ تحریک انصاف کے کارکنان نے درخت کو آگ لگا کر شالیمار روڈ بند کردیا۔ بھاٹی چوک اور جی پی او چوک میں بھی تحریک انصاف کے کارکنان نے شہریوں سے ہاتھاپائی کی جبکہ علی الصبح بچوں کو سکول چھوڑنے کے لیے جانیوالے شہری سے بھی ہاتھاپائی کی جس کی ویڈیو فوٹیج بھی میڈیا پر نشر ہوچکی ہے ۔
اُدھر چوک یتیم خانہ میں موجود مسلح شخص کو تحریک انصاف کے کارکنان نے پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔
یادرہے کہ اس سے قبل عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کئی مرتبہ اعلان کرچکی ہے کہ کسی سے زبردستی نہیں کریں گے ، اگر کوئی دکاندار یا شہری ہڑتال کی حمایت کرتاہے تو خوش آئندعمل ہے لیکن کسی کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں جبکہ حکومت کئی مرتبہ کہہ چکی ہے کہ عمران خان کی سیاست تشدد کی سیاست ہے اور وہ حالات خراب کرناچاہتے ہیں ۔
 
تحریک انصاف کا احتجاج ، نامعلوم شخص نے کارکنان سے ”انصاف “ لے لیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج جاری ہے اور اس موقع پر کارکنان نے مختلف شاہراہیں بند کررکھی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کومشکلات کا سامنا رہالیکن مال روڈ پر جی پی او چوک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار سڑک پر لیٹے کارکن کی ٹانگوں سے گزرگیا اور راستہ روکے کارکنان موٹرسائیکل سوار کو دیکھتے رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جی پی او چوک کے قریب تحریک انصاف کے کارکنان نے کرسیاں لگا کر سڑک بند کررکھی تھی اور جگہ خالی بچنے پر ایک کارکن سڑک پر ہی لیٹ گیا،کئی موٹرسائیکل سواروں کو روک لیاگیااور تکرار کے بعد اکثر واپسی کا راستہ پکڑنے پر مجبور ہوگئے لیکن ایک شخص نے تھوڑی پیچھے ہٹ کر دوبارہ موٹرسائیکل بھگادی اور سڑک پر لیٹے کارکن کی ٹانگوں سے گزر کر چلاگیا۔
موٹرسائیکل سوار نے ہیلمٹ پہن رکھی تھی اور پرانے موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی تھی ۔
 
ان کے سارے کارکنان تو شر پسند نہیں ہیں مگر جو جلاؤ گھیراؤ میں مصروف ہیں وہ یقیناً شر پسند ہیں۔
میں یہ سمجھتا ہوں کہ ان کے وہ لوگ جنھیں باقاعدہ کارکن کہا جاتا ہے وہ شرپسند ہی ہیں۔۔۔ بس۔۔۔فیلڈ اپنی اپنی ہے۔ مثلاً کوئی جلاؤ گھیراؤ کا ماہر، کوئی سوشل میڈیا پر لڑائی جھگڑے کا ماہر لیکن شرپسند۔۔۔:p
البتہ جو کارکن نہیں صرف ہمدرد ہیں وہ امن پسند لوگ ہیں۔ :)
 
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں جاری احتجاج کے دوران بد نظمی عروج پر رہی۔چند نوجوانوں نے صحافیوں کے بعد جماعت کی خواتین کو بھی نہ بخشا۔ ایک ٹولے نے جماعت کی خواتین سے بد تمیزی کی اور جب انہوں نے بھاگنے کی کوشش کی تو پیچھے سے آوازیں کسنا شروع کر دیں۔

تحریک انصاف کا ٹھوکر نیاز بیگ پر احتجاج ختم،ٹریفک بحال،جاننے کے لئے کلک کریں

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کی خواتین نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنی حفاظت کے پیش نظر ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا لیے لیکن اس کے بعد اس رویے سے دلبرداشتہ ہو کر عمران خان کی تقریر سنے بغیر ہی واپس چلی گئیں۔

  • news-1418653203-6374.png


اس رویے پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حرکت کرنے والے ہمارے کارکنان نہیں ہیں بلکہ حکومت نےہمارے جھنڈے پکڑا کر گلو بٹوں کو ہمارے جلسے میں بھیجا ہے،ہم خواتین سے معذرت کرتے ہیں اور جلد ان بد تمیزی کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔

  • news-1418653187-6744.png
تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اسلام آبادمیں بھی دھرنے دئیے گئے لیکن کبھی اس طرح کی بد تمیزی نہیں دیکھی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور والے بہت مہذب اور اچھے لوگ ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ کبھی ایسا نہیں کریں گے بلکہ یہ ایک اور سیاسی پارٹی کا کام ہے۔





  • news-1418653178-2067.png
  • news-1418653184-8911.png
  • news-1418653196-8179.jpg
  • news-1418653193-6118.png
 

x boy

محفلین
تباہ کن تحریک پاکستان
ایک تو کراچی کم تھا جس میں جینا حرام کررکھا مافیا نے اب ان لوگوں نے بھی وہی گھٹیا کام شروع کردیا۔
 
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران خواتین سے بد تمیزی کرنے والے نوجوان کوئی اور نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے کارکنان ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران خواتین کے ساتھ شدید بد تمیزی کی گئی جس کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت نے بد تمیزی کرنے والے نوجوانوں کو مسلم لیگ ن کا گلو بٹ قرار دے دیا تھا۔پی ٹی آئی کی رہنماءعندلیب عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمارے جلسے میں سازش کے تحت گلو بٹوں کا ٹولہ بھیجا ہے جبکہ ہمارے کارکنان پر امن اور تہذیب یافتہ ہیں جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے ذرائع اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ طوفان بد تمیزی برپاءکرنے والے دونوں نوجوان تحریک انصاف کے ہی کارکن ہیں اور ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف کے سٹوڈنٹ ونگ آئی ایس ایف سے ہے۔ذرائع اس بات کا بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ دونوں نوجوانوں کا تعلق لاہور کے علاقے گڑھی شاہو اور شاہدرہ سے ہے۔
 
Top