تبصرے: ہندی(دیوناگری) لکھنا پڑھنا سیکھیں-ٹیوٹوریل از شکیب احمد

شکیب

محفلین
شکریہ تو آپ کا ادا کرنا ہے ہمیں ۔۔۔
اللہ آپ کو جزاء دے ابھی تو آسان لگ رہی ہے آگے دیکھیں کیا بنتا ہے ۔۔۔
سربکف کا انتظار ہے ۔۔۔
اور میں پی ڈی ایف ورڈ سے ہی بنا لیتا ہوں ذرا پڑھنے میں آسانی ہو جاتی ہے ۔۔۔ورڈ سے سیو ایز کرکے پی ڈی ایف بنائی جاسکتی ہے ۔۔
آمین۔ جی سر بکف شائع ہو گئی ہے۔
پی ڈی ایف در اصل ایم ایس 13 میں ان بلٹ کنورٹر سے نہیں بن پاتی(اردو ڈاکیومنٹس میں) کہ ورڈ کریش ہو جاتا ہے۔ یہ مسئلہ میں نے کافی پہلے عارف بھائی سے”م س ورڈ کے مسائل“ نامی لڑی میں پوچھا تھا، لیکن اب تک سمجھ نہیں پایا کہ مسئلہ کیا ہے۔
ابھی یوں ہی ٹیکسٹ میں پوسٹ کرتا ہوں۔ ٹیوٹوریل کے تمام اسباق مکمل کر کے اسے کتابی شکل دے دی جائے گی ان شاء اللہ۔
 
شکیب

محفلین
بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ کچھ سال پہلے میں بھی ہندی حروف تہجی سیکھنا شروع کئے تھے مگر پھر دیگر مصروفیات کی وجہ سے اس پر مزید توجہ نہ دے سکا۔ اب یہاں پر کچھ مشق بھی ہو جایا کرے گی اور غلطیوں کا ازالہ بھی ۔
شکیب بھائي کے لیے ڈھیروں دعائیں۔
بہت خوب اشتیاق بھائی۔ آپ کے لیے تو اور آسان رہے گا۔
دعاؤں کے لیے ممنون ہوں۔
 
شکیب

محفلین
بالآخر مشق کر ہی لی. میری اردو کی رائٹنگ بھی اچھی نہیں ہے. لہٰذا ہندی کی بھی اچھی نہیں ہو سکتی. برداشت کیجئے گا. :)
20161214_163632_HDR-02_zpsdt3oywd1.jpeg
بہت خوب۔ بھئی ہندی کی ہینڈ رائٹنگ تو پیاری لگ رہی ہے۔ زیادہ کسرِ نفسی سے کام نہ لیں۔
دو باتیں آپ کی مشق کی مناسبت سے۔ پہلی تو یہ کہ ہندی L to Rیعنی بائیں سے دائیں والی زبان ہے۔ چنانچہ مشق کرتے وقت ترتیب کا خیال رکھیے۔ مثلا مشق کے سوال 2 کے حل میں میں نے پڑھنا (ن) سے شروع کیا تھا۔
دوسری یہ کہ (دھ) بناتے وقت، اوپر کا 'دائرہ' ضرور واضح کریں، ورنہ یہ ایک دوسرا حرف (گھ) بن جاتا ہے۔
مشق میں کوئی غلطی نہیں ہے۔ :)
 
شکیب

محفلین
استاد شکیب جی سبق نمبر ایک کی مشق حاضر ہے۔ غلطیوں کی اصلاح بھی فرما دیجئے۔
25unvvk.jpg
خوب۔ نیچے لکھے ہوئے لفظ ”ہندی“ اور ”مشق“ اور آپ کے انداز سے ایسا لگتا ہے کہ آپ پہلے سے ایکسپرٹ ہیں۔ آپ نے بھی تابش بھائی کی طرح "دھ" کے شروع میں چھوٹا دائرہ واضح نہیں کیا، جس کی وجہ سے یہ "گھ" ہو گیا ہے۔ "گھ" کو ہم سبق 3 میں پڑھیں گے۔
 
آمین۔ جی سر بکف شائع ہو گئی ہے۔
پی ڈی ایف در اصل ایم ایس 13 میں ان بلٹ کنورٹر سے نہیں بن پاتی(اردو ڈاکیومنٹس میں) کہ ورڈ کریش ہو جاتا ہے۔ یہ مسئلہ میں نے کافی پہلے عارف بھائی سے”م س ورڈ کے مسائل“ نامی لڑی میں پوچھا تھا، لیکن اب تک سمجھ نہیں پایا کہ مسئلہ کیا ہے۔
ابھی یوں ہی ٹیکسٹ میں پوسٹ کرتا ہوں۔ ٹیوٹوریل کے تمام اسباق مکمل کر کے اسے کتابی شکل دے دی جائے گی ان شاء اللہ۔
جزاک اللہ ۔۔۔بہت مشکور
 
شکیب

محفلین
یہاں گڑبڑ ہو گئی
इत्ना
لکھنا چاہیے تھا ۔اس مثال کو بدل دیجیے

ऊब्ना
یہ مثال بھی بدل دیجیے
جی دونوں درست ہیں۔
آپ ذاتی پیغام میں اس پر بات کرلیجیے تاکہ مبتدی حضرات کو کنفیوژن نہ ہو۔
ویسے یہ آدھے حروف کے متعلق اگلے سبق میں تفصیل سے بتایا جائے گا۔
اگلے سبق میں ہم دو حروفِ علت، چار حروفِ صحیح اور ہندی میں جزم و تشدید لگانا سیکھیں گے۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
خوب۔ نیچے لکھے ہوئے لفظ ”ہندی“ اور ”مشق“ اور آپ کے انداز سے ایسا لگتا ہے کہ آپ پہلے سے ایکسپرٹ ہیں۔ آپ نے بھی تابش بھائی کی طرح "دھ" کے شروع میں چھوٹا دائرہ واضح نہیں کیا، جس کی وجہ سے یہ "گھ" ہو گیا ہے۔ "گھ" کو ہم سبق 3 میں پڑھیں گے۔
شکیب بھائی ! ہم اتنے بھی ایکسپرٹ نہیں۔ ;) باقی آپ ماشاء اللہ بہت اچھا سکھا رہے ہیں۔ انشاء اللہ مزید بہتری آئے گی۔ آپ کے لیے ڈھیروں دعائیں۔
میں سبق نمبر 1 میں دھ کی مشق دوبارہ کروں گا۔ اور پھر مشق نمبر 2 بھی ارسال کروں گا۔ انشاء اللہ
 
ہم تو لکھنا سیکھ رہے ہیں ابھی۔۔۔۔۔
اس جملے کو لکھا ہے کیا یہ ٹھیک ہے ؟؟؟
لبید بھائی پہلے بھی توجہ دلائی تھی کہ یہاں اسباق پر ہی بات ہو تو بہتر ہے۔
آپ کے استعمال شدہ حروف ابھی نہیں پڑھائے گئے۔
امید ہے کہ بات سمجھ گئے ہوں گے۔ :)
 
Top