تاج نستعلیق کی نستعلیقیت

الف نظامی

لائبریرین
ملاحظہ کیجیے ن اور ب کی خمیدگی اور نقطوں کا فطری نستعیلقی پن​

taj-nastaleeq-testing.jpg

taj-nastaleeq-testing11.jpg
 
الف نظامی

لائبریرین
غور کرنے کے مقامات:
چین میں چ اور ی کا جوڑ
جبین میں ج اور ب کاجوڑ ،ب اور ی کا جوڑ
منزہ میں "منز" کی نستعلیقیت
علائی میں ع کی شکل
صف میں ص اور ف کی شکل خصوصا ف کا اختتام
taj-nastaleeq-testing-3.jpg
 
arifkarim

معطل
بہت اعلیٰ۔ لیکن کیا لمبی تحریر میں تمام لگیچرز ایک ہی خط کا نمایاں پن قائم رکھ پائیں گے، جیسا کہ نوری نستعلیق 29 سال سے کرتا آیا ہے؟ یہ سچ ہے کہ تاج نستعلیق خطاطی کے اعتبار سے بہترین خط ہے، البتہ ٹائپوگرافی میں خط کا تسلسل برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔ انپیج 3 کا فیض نستعلیق بھی اسی لئے فلاپ ہوا ہے کیونکہ وہ کمزوری خطاطی کے علاوہ اپنے خط کی یکسانیت برقرار نہیں رکھ پاتا۔
 
شاکرالقادری

عارف میں سمجھا نہیں "خط کے تسلسل اور ایک ہی خط کے نمایاں پن" سے تمہاری کیا مراد ہے
اگر کچھ وضاحت کر سکو تو جواب دوں
 
arifkarim

معطل
عارف میں سمجھا نہیں "خط کے تسلسل اور ایک ہی خط کے نمایاں پن" سے تمہاری کیا مراد ہے
اگر کچھ وضاحت کر سکو تو جواب دوں
جیسے لمبی تحاریر اور پیراگرافس پڑھتے وقت ایسا محسوس ہونا چاہئے کہ یہ ایک ہی کاتب یا خطاط کی لکھائی ہے۔ انپیج 3 کے فیض نستعلیق میں یہ غلطی عام ہے۔البتہ نوری نستعلیق کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اسکی روانی ایک امتزاجی اسٹائل سے ہو رہی ہے۔ اور شاید یہ بھی اسکی مقبولیت کی وجہ بنا۔
 
ابو کاشان

محفلین
تاج نستعلیق لاجواب ہے۔
ہماری پوری زندگی جنگ میں نوری نستعلیق پڑھتے گزری ہے لاشعور میں بیٹھ گیا ہے۔ اب یہ فونٹ آئے گا تو ذہن میں جگہ بنانے میں کچھ وقت تو لے گا۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
لیکن کیا لمبی تحریر میں تمام لگیچرز ایک ہی خط کا نمایاں پن قائم رکھ پائیں گے، جیسا کہ نوری نستعلیق 29 سال سے کرتا آیا ہے؟ یہ سچ ہے کہ تاج نستعلیق خطاطی کے اعتبار سے بہترین خط ہے، البتہ ٹائپوگرافی میں خط کا تسلسل برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔

عارف میں سمجھا نہیں "خط کے تسلسل اور ایک ہی خط کے نمایاں پن" سے تمہاری کیا مراد ہے
اگر کچھ وضاحت کر سکو تو جواب دوں

جیسے لمبی تحاریر اور پیراگرافس پڑھتے وقت ایسا محسوس ہونا چاہئے کہ یہ ایک ہی کاتب یا خطاط کی لکھائی ہے۔ [۔۔۔] ۔البتہ نوری نستعلیق کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اسکی روانی ایک امتزاجی اسٹائل سے ہو رہی ہے۔ اور شاید یہ بھی اسکی مقبولیت کی وجہ بنا۔

میری ناقص رائے میں یہ معاملہ اس دھندلے سے فرق کا ہے جو خطاطی اور ٹائپوگرافی میں پایا جاتا ہے۔

خطاطی قلم یا برش کے ذریعے ہاتھ سے کی جاتی ہے (عموماً)، اور اس میں حروف اور الفاظ کی اشکال کی انفرادی جمالیاتی حیثیت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

ٹائپوگرافی مشینوں (یہاں مشین کی تعریف ابتدائی پرنٹنگ پریسز سے لے کر ڈیسکٹاپ پبلشنگ سوفٹویئر تک ہو سکتی ہے) کے ذریعے کیا جانے والا میکانیکی عمل ہے جو متن (ٹیکسٹ) کو ایک خاص ترتیب دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس میں متن کے اجزاء (سطریں، پیراگراف، وغیرہ) کے اجتماعی تاثر کا زیادہ خیال رکھا جاتا ہے۔

جہاں تک خطاطی کا تعلق ہے تو تاج نستعلیق ایک لاجواب ٹائپ فیس ہے۔ مختصر مقدار کے متن اور سرخیاں وغیرہ کے لیے میرے خیال میں یہ انتہائی موزوں ہے (جیسا کہ پچھلی پوسٹس میں موجود امیجز سے بھی ظاہر ہے)۔ لیکن ٹائپوگرافی، خصوصاً جہاں متن کی مقدار زیادہ ہو، وہاں فی الحال نوری نستعلیق ہی کا پلہ بھاری نظر آتا ہے۔ (یہ بات میں دل پہ پتھر رکھ کر کہہ رہا ہوں کیونکہ میں نوری نستعلیق سے کافی عاجز ہو چکا ہوں، :) اور حتّی الامکان نفیس نستعلیق کو استعمال کرتا ہوں۔) "خط کا تسلسل" نظر آنے کے لیے ٹائپ فیس کا تھوڑا سا میکانیکی تاثر رکھنا ضروری ہے کیونکہ متن کی اجتماعی خوبصورتی اسی وجہ سے ابھر کر سامنے آتی ہے ۔اور شاید یہی وجہ ہے کہ نستعلیق ٹائپوگرافی زیادہ بڑھ نہیں سکی، کیونکہ ٹائپوگرافی کی کچھ ضروریات نستعلیق کی نستعلیقیت اتار کر رکھ دیتی ہیں۔

ویسے میرے خیال میں ٹائپوگرافی کے حوالے سے نوری اور تاج نستعلیق کا آپس میں موازنہ کرنا تاج نستعلیق کے ساتھ تھوڑی سی زیادتی بھی ہے۔ نوری نستعلیق کا سب سے جاندار نکتہ یہ ہے کہ اس کو استعمال کرنے کے لیے ایک خاص سوفٹویئر یعنی انپیج موجود ہے، جس کی ڈیفالٹ سیٹنگز ہی کافی حد تک نوری نستعلیق کو اتنا سپورٹ کرتی ہیں کہ ٹائپ سیٹنگ کے لیے زیادہ تردد نہیں کرنا پڑتا۔ تاج نستعلیق کے لیے ہمیں ایسی کوئی سہولت میسر نہیں ہے، چنانچہ جو بھی سوفٹویئر ہم استعمال کریں، اس میں متن کا پوائنٹ سائز، سطروں کے درمیان فاصلہ، اور عمودی "رِدھم" (rhythm) وغیرہ کی تفصیلات کا دھیان خود رکھنا پڑے گا۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ نوری نستعلیق سے "اخذ" کیے جانے والے فونٹس، مثلاً جمیل نستعلیق، کو اگر ٹائپ سیٹنگ کی تفصیلات متعین کیے بغیر کسی سوفٹویئر میں استعمال کیا جائے تو نتیجہ قابلِ استعمال تو شاید ہوتا ہے لیکن کچھ اتنا متاثر کُن نہیں ہوتا۔

ویسے مجھے یقین ہے کہ ایک تجربہ کار ٹائپوگرافر یا کاتب کے ہاتھ میں تاج نستعلیق کافی کار آمد ثابت ہو سکتا ہے۔ میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ شاعری کی کتب کے لیے تاج نستعلیق بہت موزوں ہے کیونکہ وہاں متن کی مقدار اتنی زیادہ نہیں ہوتی۔ (شاید یہیں محفل پر کچھ عرصہ پہلے کسی غزل یا نظم کا ایک خوبصورت نمونہ بھی پیش کیا گیا تھا جو تاج نستعلیق میں ٹائپ سیٹ کی گئی تھی۔)
 
شمزا

محفلین
تاج نستعلیق کے بارے میں کچھ دوستوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ سب کی آراء میں یقیناً وزن ہے لیکن شاید ہمیں پیش نظر رکھنا ہو گا کہ تاج نستعلیق حقیقی لاہوری سٹائل اردو نستعلیق میں ایک انتہائی اہم سنگ میل بھی ہے اور پہلا قدم بھی جو شاید بہت پہلے اٹھایا جانا چاہیے تھا لیکن دیر آید درست آید۔
دوسرے ہم سب شاکر القادری صاحب کےشکر گزار بھی ہیں کہ انہوں نے ایک ایسی بنیاد رکھ دی ہے جس پر مستقبل میں بہت سے فونٹس سامنے آتے رہیں گے
اور میں سمجھتا ہوں کہ ہر سوفٹ وئر کی طرح فونٹ بھی ایک سافٹ وئر ہے اور اس میں ہمیشہ اپڈیٹ ہوتی رہے گی لہذا توقع یہی ہے کہ اگر پہلی ریلیز میں فونٹ ہماری 100 فیصد توقعات پر پورا نہ بھی اترے لیکن ہماری آرا اور استعمال کے بعد تجاویز اور تجربات جب ہم شئیر کریں گے تو پھر آہستہ آہستہ اس میں ہر نئے ورژن کے ساتھ بہتری آتی جائے گی
اس لیے ہم سب کو اس میں ایک سرگرم کارکن کی حیثیت سے عملی حصہ ڈالنے کے لیے تیار رہنا پڑے گا کہ یہ ہم سب کا فونٹ ہے
 
arifkarim

معطل
میری ناقص رائے میں یہ معاملہ اس دھندلے سے فرق کا ہے جو خطاطی اور ٹائپوگرافی میں پایا جاتا ہے۔

خطاطی قلم یا برش کے ذریعے ہاتھ سے کی جاتی ہے (عموماً)، اور اس میں حروف اور الفاظ کی اشکال کی انفرادی جمالیاتی حیثیت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

ٹائپوگرافی مشینوں (یہاں مشین کی تعریف ابتدائی پرنٹنگ پریسز سے لے کر ڈیسکٹاپ پبلشنگ سوفٹویئر تک ہو سکتی ہے) کے ذریعے کیا جانے والا میکانیکی عمل ہے جو متن (ٹیکسٹ) کو ایک خاص ترتیب دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس میں متن کے اجزاء (سطریں، پیراگراف، وغیرہ) کے اجتماعی تاثر کا زیادہ خیال رکھا جاتا ہے۔

جہاں تک خطاطی کا تعلق ہے تو تاج نستعلیق ایک لاجواب ٹائپ فیس ہے۔ مختصر مقدار کے متن اور سرخیاں وغیرہ کے لیے میرے خیال میں یہ انتہائی موزوں ہے (جیسا کہ پچھلی پوسٹس میں موجود امیجز سے بھی ظاہر ہے)۔ لیکن ٹائپوگرافی، خصوصاً جہاں متن کی مقدار زیادہ ہو، وہاں فی الحال نوری نستعلیق ہی کا پلہ بھاری نظر آتا ہے۔ (یہ بات میں دل پہ پتھر رکھ کر کہہ رہا ہوں کیونکہ میں نوری نستعلیق سے کافی عاجز ہو چکا ہوں، :) اور حتّی الامکان نفیس نستعلیق کو استعمال کرتا ہوں۔) "خط کا تسلسل" نظر آنے کے لیے ٹائپ فیس کا تھوڑا سا میکانیکی تاثر رکھنا ضروری ہے کیونکہ متن کی اجتماعی خوبصورتی اسی وجہ سے ابھر کر سامنے آتی ہے ۔اور شاید یہی وجہ ہے کہ نستعلیق ٹائپوگرافی زیادہ بڑھ نہیں سکی، کیونکہ ٹائپوگرافی کی کچھ ضروریات نستعلیق کی نستعلیقیت اتار کر رکھ دیتی ہیں۔

ویسے میرے خیال میں ٹائپوگرافی کے حوالے سے نوری اور تاج نستعلیق کا آپس میں موازنہ کرنا تاج نستعلیق کے ساتھ تھوڑی سی زیادتی بھی ہے۔ نوری نستعلیق کا سب سے جاندار نکتہ یہ ہے کہ اس کو استعمال کرنے کے لیے ایک خاص سوفٹویئر یعنی انپیج موجود ہے، جس کی ڈیفالٹ سیٹنگز ہی کافی حد تک نوری نستعلیق کو اتنا سپورٹ کرتی ہیں کہ ٹائپ سیٹنگ کے لیے زیادہ تردد نہیں کرنا پڑتا۔ تاج نستعلیق کے لیے ہمیں ایسی کوئی سہولت میسر نہیں ہے، چنانچہ جو بھی سوفٹویئر ہم استعمال کریں، اس میں متن کا پوائنٹ سائز، سطروں کے درمیان فاصلہ، اور عمودی "رِدھم" (rhythm) وغیرہ کی تفصیلات کا دھیان خود رکھنا پڑے گا۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ نوری نستعلیق سے "اخذ" کیے جانے والے فونٹس، مثلاً جمیل نستعلیق، کو اگر ٹائپ سیٹنگ کی تفصیلات متعین کیے بغیر کسی سوفٹویئر میں استعمال کیا جائے تو نتیجہ قابلِ استعمال تو شاید ہوتا ہے لیکن کچھ اتنا متاثر کُن نہیں ہوتا۔

ویسے مجھے یقین ہے کہ ایک تجربہ کار ٹائپوگرافر یا کاتب کے ہاتھ میں تاج نستعلیق کافی کار آمد ثابت ہو سکتا ہے۔ میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ شاعری کی کتب کے لیے تاج نستعلیق بہت موزوں ہے کیونکہ وہاں متن کی مقدار اتنی زیادہ نہیں ہوتی۔ (شاید یہیں محفل پر کچھ عرصہ پہلے کسی غزل یا نظم کا ایک خوبصورت نمونہ بھی پیش کیا گیا تھا جو تاج نستعلیق میں ٹائپ سیٹ کی گئی تھی۔)

آپکی رائے سے ۱۰۰ فیصد اتفاق کرتا ہوں۔ جب ہمنے فیض نستعلیق پر کام کیا تھا تو اسوقت اس چیز کا ادراک نہیں تھا کہ انپیج کا اپنے فانٹس کو ہینڈل کرنے اور باقی یونیکوڈ فانٹس کا دوسرے سافٹوئیرز میں چلنے میں خاصا فرق ہے۔ ظاہر ہے کرننگ کی کمزوری ،لگیچرز کی زیادتی کے باوجود ایک صارف کو اچھا نستعلیق فانٹ مہیا نہیں کر سکتی۔ اب جبکہ جمیل نوری نستعلیق میں بین الالفاظ کرننگ ۱۰ فیصد مکمل ہے تو ہمیں کچھ آئیڈیا ہو گیا ہے کہ مستقبل میں اس چیلنج کو کیسے نبٹایا جائے گا۔ اور اس سے متعلق گائڈ لائنز بھی بفضل تعالیٰ تیار ہیں۔ بس اس پراجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے میں کچھ تاخیر ہو رہی ہے۔ لیکن انشاءاللہ یہ کام ہو جائےگا۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
میں آپ تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں کہ آپ نہایت دلچسپی سے گفتگو میں حصہ لے لیے ہیں جو یقینا میرے لیے رہنمائی کا باعث بھی ہے اور حوصلہ افزائی کا موجب بھی ۔
تاج محل کو گرا کر اس کے ملبے سے دوبارہ تاج محل تعمیر کرنا ہو یا نیا تاج محل بنانا ہو دونوں کام انتہائی محنت طلب اور مشکل ہیں ، ہمیں یاد رہنا چاہیئے کہ نوری نستعلیق کے لگیچرز ایک ایسے ادارے نے تیار کیے تھے جو کہ اپنے وسائل اور تیکنیکی مہارت میں اپنا ثانی نہیں رکھتا پھر ایک طویل عرصہ تک ان لگیچرز کے حامل پبلشنگ سافٹ ویئرز نے ایسا بزنس کیا جسکی مثال نہیں ملتی نوری کتابت کا سسٹم 80 لاکھ روپے سے لیکر 80 ہزار روپے تک میں فروخت ہوتا رہا اور اس کو صرف بڑے بڑے قومی اخبارات ہی خرید نے کے متحمل ہو سکتے تھے پھر اس کے کریک شدہ ورزن بھی 10 ہزار 5 ہزار روپے میں بکتے رہےتقریبا تین دہائیوں سے یہ سافٹ ویئر اپنے گاہگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپ ڈیٹ کیے جا رہے ہیں اور اب بھی ان پیج 24 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
جبکہ تاج نستعلیق کے لگیچرز اٹک جیسے پسماندہ علاقہ کی ایک تنگ و تاریک گلی میں بیٹھا ایک بوڑھا آدمی تیار کر رہا ہے اور وسائل کی صورت حالات یہ ہے کہ اسے لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کے لیے ایک یوپی ایس بھی دستیاب نہیں اللہ کریم کا شکر ہے کہ اس بوڑھے آدمی کوایک نوجوان معاون ہاتھ آگیا میری مراد اشتیاق علی قادری سے ہے۔ اشتیاق فیصل آباد میں ہے اور میں اٹک میں گوکہ انٹر نیٹ پر رابطہ رہتا ہے لیکن کام کے سلسلہ میں مشاورت کے لیےجس قسم کے رابطہ اور بالمشافہہ گفتگو کی ضرورت پڑتی ہے ہم لوگ اس سے بھی محروم ہیں کئی کئی مرتبہ فائلوں کا تبادلہ ہونے کے بعد ایک فائل فائنل ہوتی ہے اور فونٹ میں چند سو ترسیموں کا اضافہ ہو جاتا ہے
ابھی تو تاج نستعلیق کے ترسیمے بھی مکمل نہیں ہوئے اور اس کا بیٹا یا پوتا:) ورزن بھی ریلیز نہیں ہوا اور کسی نے اس کو ٹیسٹ بھی نہیں کیا لہذا اس مرحلہ پر تاج کا نوری نستعلیق کے ساتھ موازنہ کرنا قرین انصاف ہی نہیں ہاں! جب اس کا نقش اول سامنے آئے گاتو اس وقت ایسا کرنا مناسب ہوگا
اور محترم شمزا فطامی کا کہنا بجا ہے کہ:

تاج نستعلیق حقیقی لاہوری سٹائل اردو نستعلیق میں ایک انتہائی اہم سنگ میل بھی ہے اور پہلا قدم بھی جو شاید بہت پہلے اٹھایا جانا چاہیے تھا لیکن دیر آید درست آید۔
ہماری پہلی ترجیح یہ ہے کہ تاج محل کی تعمیر کے لیے مال و اسباب مہیا کر دیا جائے یعنی لاہوری نستعلیق کے ترسیمے فراہم ہو جائیں اس کے بعد ٹائیپوگرافی کے ماہرین ان ترسیموں کی بہتر ہینڈلنگ کے لیے اپنی اپنی تیکنیکی مہارتیں کام میں لاتے رہیں گے اور اس کی ٹائپ سیٹنگ بہتر سے بہتر ہوتی جائے گی
پھر بھی میرے لیے یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ تاج نستعلیق کا موازنہ ایک ایسے فونٹ سے کیا جا رہا ہے جس کے پیچھے تیس سال کی ریاضت کارفرما ہے جبکہ تاج نستعلیق ابھی بطن مادر میں ہی ہے اس سے ہی تاج کی خوبیوں کا اندازہ کیا جا سکتا ہے
میں چونکہ فونٹ پر کام کر رہا ہوں اور یہ میرے زیر استعمال ہے اس لیے میں بجا طور پر اس کی خوبیوں کا اندازہ کر سکتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ یہ فونٹ اپنی نوعیت کے اعتبار سے منفرد بھی ہو گا اور مقبول بھی
آخر میں آپ سب کا ایک بار پھر شکریہ
 
شاکرالقادری

لائبریرین
عارف یہ دو تصاویر دیکھ ان سے تمہیں "خط کے تسلسل اور ایک ہی خط کے نمایاں پن" کے بارے میں کچھ اندازہ تو ضرور ہو جائے گا یاد رہے کہ ان تصاویر میں جو الفاظ درست طور پر نہیں ظاہر ہو رہے ان کے لگیچر ابھی تیار نہیں ہوئے
پہلی تصویر میں سادہ فونٹ ہے جب کہ دوسری میں تطویل کا استعمال کیا گیا ہے
96201025316am.png

تاج نستعلیق تطویل کے ساتھ لیکن یاد رہے کہ تطویل کو ابھی بہتر نہیں بنایا گیا ہماری پہلی ترجیح ترسیمے مکمل کرنا ہے اور اس کے بعد تطویل اور کرننگ پر توجہ دی جائے گی
96201030039am.png
 
arifkarim

معطل
لاجواب! مجھے اسی قسم کے نمونے کا انتظار تھا۔ انشاءاللہ یہ ایک ٹکر کا خط ہوگا۔ اپنا کام جاری رکھئے۔
 
dxbgraphics

محفلین
عارف یہ دو تصاویر دیکھ ان سے تمہیں "خط کے تسلسل اور ایک ہی خط کے نمایاں پن" کے بارے میں کچھ اندازہ تو ضرور ہو جائے گا یاد رہے کہ ان تصاویر میں جو الفاظ درست طور پر نہیں ظاہر ہو رہے ان کے لگیچر ابھی تیار نہیں ہوئے
پہلی تصویر میں سادہ فونٹ ہے جب کہ دوسری میں تطویل کا استعمال کیا گیا ہے
96201025316am.png

تاج نستعلیق تطویل کے ساتھ لیکن یاد رہے کہ تطویل کو ابھی بہتر نہیں بنایا گیا ہماری پہلی ترجیح ترسیمے مکمل کرنا ہے اور اس کے بعد تطویل اور کرننگ پر توجہ دی جائے گی
96201030039am.png

اردو کی اس گراں ترین خدمت کے لئے آپ احباب کی کوششوں کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے۔ یقینا آنے والے وقتوں میں آپ احباب کا نام انشااللہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
تمام احباب کا اپنی آراء سے آگاہ کرنے کا بہت شکریہ۔ تہہ دل سے بہت خوشی ہوئی کہ آپ احباب تاج نستعلیق سے اتنی محبت کرتے ہیں۔ اور کیوں نہ ہو۔ آخر تین دہائیوں کے بعد ایک خالص لاہوری خط بننے جا رہا ہے۔ میں استاد محترم جناب شاکر القادری صاحب کا بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے اس کام کی تکمیل کے لیے مجھ جیسے اناڑی شخص کو چنا ۔ اور لمحہ بہ لمحہ میری رہنمائی بھی فرمائی۔
 
Top