قیصرانی

لائبریرین
شکریہ بلال بھیا! میرے اندر کہیں چھپ چھپا کر کوئی بیوی بیٹھی تھی، بول پڑی :)
نہ صرف چھپ چھپا بلکہ اچھی طرح جل کُڑھ کر

252719_3219659653587_484724984_n.jpg

ویسے اچھی شاعری ہے :)
 
اچھا تو یوں کہیں ناں کہ ادھر بھی مکھن لگانا بہت ضروری ہے ورنہ ناشتہ خود بنانا پڑے گا۔

اس پر ایک شعر یاد آ گیا بابا جی (پروفیسر انور مسعود) کا:

کرتا ہے خوشامد بھی بڑے رعب سے انور​
مکھن بھی لگائے تو لگاتا ہے چُھری سے​
۔۔۔۔۔
 
مہ جبین

محفلین
آپ کی ہمشیرہ کی شادی پہ جومیں نے دیا
چار کمبل، آٹھ تکیے، اک سرہانہ، یاد ہے؟

ایک مدت سے مجھے پابند گھر پر کر دیا
ابتدا میں روز گارڈن میں گھمانا یاد ہے:p

بہت زبردست امجد علی راجا بھائی :applause:

شکر ہے کہ کہیں تو 80 فیصد عورتوں کی نمائندگی بھی ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چاہے فرمائشی ہی سہی :D
آپ فکر نہ کریں آپ کو کوئی برادری سے باہر نہیں نکالے گا
ہم بہنیں آپ کی حمایت میں کھڑی ہیں
جو حق کے علمدار ہوں وہ بھلا حق بات کہتے ہوئے ڈرتے ہیں؟؟؟؟ :heehee:
 
آپ کی ہمشیرہ کی شادی پہ جومیں نے دیا

چار کمبل، آٹھ تکیے، اک سرہانہ، یاد ہے؟

واہ۔بھیا۔۔۔
شکیہ الشفاء
اور پتہ ہے عین موقع پر کیا کہا بیگم نے؟
چار کمبل، آٹھ تکیے رکھ دیئے میں نے کہاں؟
جو میں دے سکتی ہوں بس وہ اک سرہانہ یاد ہے :)
 
نہ صرف چھپ چھپا بلکہ اچھی طرح جل کُڑھ کر
ویسے اچھی شاعری ہے :)

آپ نے شاعری پسند فرمائی ہے یا میری کلاس لی ہے؟؟؟؟؟؟؟ :)
اگر شاعری پسند فرمائی ہے تو تہہ دل سے مشکور ہوں، اور اگر کلاس لینے کی گستاخی کی ہے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تخلیہ
 
آپ کی ہمشیرہ کی شادی پہ جومیں نے دیا
چار کمبل، آٹھ تکیے، اک سرہانہ، یاد ہے؟

ایک مدت سے مجھے پابند گھر پر کر دیا
ابتدا میں روز گارڈن میں گھمانا یاد ہے:p

بہت زبردست امجد علی راجا بھائی :applause:

شکر ہے کہ کہیں تو 80 فیصد عورتوں کی نمائندگی بھی ہوئی۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ چاہے فرمائشی ہی سہی :D
آپ فکر نہ کریں آپ کو کوئی برادری سے باہر نہیں نکالے گا
ہم بہنیں آپ کی حمایت میں کھڑی ہیں
جو حق کے علمدار ہوں وہ بھلا حق بات کہتے ہوئے ڈرتے ہیں؟؟؟؟ :heehee:

تو آپی آپ بھی ایک بار نعرہ لگا ہی دیں

ساڈی باجی - راجا باجی
ساڈی باجی - راجا باجی
آوئی آوے - فر نہ جاوے
ساڈی باجی - راجا باجی
 
مہ جبین

محفلین
تو آپی آپ بھی ایک بار نعرہ لگا ہی دیں

ساڈی باجی - راجا باجی
ساڈی باجی - راجا باجی
آوئی آوے - فر نہ جاوے
ساڈی باجی - راجا باجی

اب آپ خود ہی مردوں کی برادری سے نکل کر عورتوں کی برادری میں آنا چاہتے ہیں؟؟؟؟؟؟ :laugh:
 
اب آپ خود ہی مردوں کی برادری سے نکل کر عورتوں کی برادری میں آنا چاہتے ہیں؟؟؟؟؟؟ :laugh:
آپ نے بھائی کو اپنی برادری میں قبول کرنے کا وعدہ کیا ہوا ہے آپی جی۔ میں تو دونوں طرف اپنی لائن سیدھی رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں، کہیں ایسا نہ ہو کہ
نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم
نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے :)
 
شمشاد

لائبریرین
آپ نے شاعری پسند فرمائی ہے یا میری کلاس لی ہے؟؟؟؟؟؟؟ :)
اگر شاعری پسند فرمائی ہے تو تہہ دل سے مشکور ہوں، اور اگر کلاس لینے کی گستاخی کی ہے تو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ تخلیہ
مطلب یہ کہ سر عام کلاس نہ لی جائے، تخلیے میں لی جائے۔
 
مہ جبین

محفلین
آپ نے بھائی کو اپنی برادری میں قبول کرنے کا وعدہ کیا ہوا ہے آپی جی۔ میں تو دونوں طرف اپنی لائن سیدھی رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں، کہیں ایسا نہ ہو کہ
نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم
نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے :)
آپکو غلط فہمی ہوئی ہے بھائی
ہم نے حق بات کی حمایت میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا تھا :?
 
آپکو غلط فہمی ہوئی ہے بھائی
ہم نے حق بات کی حمایت میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا تھا :?

بعد اک جھگڑے کے بیگم نے مری مجھ سے کہا
فیصلہ حق پر کریں تو ساتھ دوں گی آپ کا
بعد از تحقیق، ثابت اس کی غلطی ہو گئی
چیخ اٹھی "یہ توقع تھی نہ مجھ کو بے وفا"
 
مہ جبین

محفلین
بعد اک جھگڑے کے بیگم نے مری مجھ سے کہا
فیصلہ حق پر کریں تو ساتھ دوں گی آپ کا
بعد از تحقیق، ثابت اس کی غلطی ہو گئی
چیخ اٹھی "یہ توقع تھی نہ مجھ کو بے وفا"
آجکا دن تو راجا بھائی نے بھائیوں کو خوش کرنے کے لئے مخصوص کر رکھا ہے نا ۔۔۔۔۔:)

کل اسکے برعکس بیان ہوگا :heehee:
 
Top