بیگم آخر تجھے ہوا کیا ہے (غالب سے معذرت)

اسکا مطلب تو یہ ہوا کہ مرد برادری میں اکثر لوگ نہ خود سچ بولتے ہیں نہ کسی کو بولنے دیتے ہیں :(
کیا آپ صرف اس ڈر سے ہی سچ لکھنے سے گریزاں ہیں؟؟؟؟؟

یعنی کہ کسی شاعر نے کیا خوب کہا تھا کہ
ہم بھی شاعر ہیں آخر اسی قوم کے​
جس کا ہر فرد بکنے کو تیا رہے​
سچ تو یہ ہے گزرتےہوئے وقت سے​
فائدہ جو اٹھالے وہ فنکار ہے​
ہم نہ سقراط ہیں ، ہم نہ منصور ہیں​
ہم سے سچ کی توقع بیکار ہے​
فصل آتی ہے جب حفظِ پندار کی​
سچ کے اظہار کی​
ہم حقائق سے نظریں چرائے ہوئے​
سر جھکائے ہوئے​
لوٹ جاتے ہیں ماضی کے صحراؤں میں​
بولتے بھی نہیں ، سوچتے بھی​
سہمے سہمے ہوئے لوگ ملتے ہوں جب​
ہر طرف زخم کے پھول کھلتے ہوں جب​
دوستو کم سے کم​
ایسے موسم میں ہم​
حرفِ حق تو کجا ، لب نہیں کھولتے​
ہم تو شاعر ہیں ہم سچ نہیں بولتے​
جہاں سچ بولنے سے کسی کا نقصان نہ ہوتا ہو وہاں تھوڑا سا سچ بولنے میں کوئی حرج نہیں ہے​
اس معاملے میں سب بہنیں آپ کے ساتھ ہیں​
ہمت کریں بھائی​

آپی آپ کے شاعر صاحب کے کلام نے تو دل جلا کے رکھ دیا۔ برداشت نہیں ہو سکا اس لئے جواب لکھنا پڑ گیا۔

گو کہ افراد ہیں ہم اسی قوم کے
جس کے افراد بکنے کو تیار ہیں
فن تو بِکتا ہے غربت کے بازار میں
جو خریدے نہ جائیں وہ فنکار ہیں

ہم بھی سقراط، منصور کے یار ہیں
ہم تو شاعر ہیں حق کے علمدار ہیں

فصل جیسی بھی ہو ہم تو کھاتے نہیں
ہم حقائق سے نظریں چراتے نہیں
سر کٹاتے ہیں ہم مسکراتے ہوئے
مسکراتے ہوئے سر جھکاتے نہیں

اپنی فطرت کے آگے تو لاچار ہیں
ہم تو شاعر ہیں حق کے علمدار ہیں

حق کے میزان میں وہ نہیں تولتے
اپنے حق کے لئے وہ نہیں بولتے
ہم تو بولیں گے چاہے زباں کاٹ دیں
وہ تو مردہ ہیں جو لب نہیں کھولتے

ہم تو لوگوں کے جذبوں کا اظہار ہیں
ہم تو شاعر ہیں حق کے علمدار ہیں
 
یعنی کہ ہمارے ساتھ بے وفائی شروع کر دی ہے آپ نے۔
آپ کے ساتھ بے وفائی کیسے ممکن ہے شمشاد بھیا! مرد برادری سے نکلنا کون کم بخت قبول کرے گا :)
آج ذرا بہنوں کو خوش ہو لینے دیں، کل دیکھیئے گا ;) ایک اور غزل پوسٹ کرنے والا ہوں اپنی برادری کو خوش کرنے کے لئے :warzish:
 

ملائکہ

محفلین
باجی جی، زندگی اکیلے بھی گزاری جا سکتی ہے، لیکن کیا کیجیئے آدم سے لے کر آج تک مرد کی غلطی کرنے والی عادت گئی نہیں :)
شاپنگ؟ نہیں آپ اسے ذخیرہ اندوزی کہیں، کپڑوں، جوتوں اور کاسمیٹکس کی :)

:heehee: :rolleyes: کوئی نہیں ہم استعمال بھی کرتی ہیں۔۔۔
 

مہ جبین

محفلین
آپی آپ کے شاعر صاحب کے کلام نے تو دل جلا کے رکھ دیا۔ برداشت نہیں ہو سکا اس لئے جواب لکھنا پڑ گیا۔

گو کہ افراد ہیں ہم اسی قوم کے
جس کے افراد بکنے کو تیار ہیں
فن تو بِکتا ہے غربت کے بازار میں
جو خریدے نہ جائیں وہ فنکار ہیں

ہم بھی سقراط، منصور کے یار ہیں
ہم تو شاعر ہیں حق کے علمدار ہیں

فصل جیسی بھی ہو ہم تو کھاتے نہیں
ہم حقائق سے نظریں چراتے نہیں
سر کٹاتے ہیں ہم مسکراتے ہوئے
مسکراتے ہوئے سر جھکاتے نہیں

اپنی فطرت کے آگے تو لاچار ہیں
ہم تو شاعر ہیں حق کے علمدار ہیں

حق کے میزان میں وہ نہیں تولتے
اپنے حق کے لئے وہ نہیں بولتے
ہم تو بولیں گے چاہے زباں کاٹ دیں
وہ تو مردہ ہیں جو لب نہیں کھولتے

ہم تو لوگوں کے جذبوں کا اظہار ہیں
ہم تو شاعر ہیں حق کے علمدار ہیں


واہ واہ کیا بات ہے
بہت زبردست جواب لکھا ہے امجد علی راجا بھائی

کمال ہی کردیا :applause:
 

مہ جبین

محفلین
لو اتنا سنجیدہ ہونے کو کس نے کہا تھا۔ ارے بہن اوپر تو دیکھیں یہ طنزو مزاح کا زمرہ ہے پر قسم سے میں نے طنز نہیں کیا تھا۔ مجھ کو پتہ ہے آپ بہت اچھی ساس ہیں۔ آپ کی تحریریں پڑھ پڑھ کر اب ایسا بھی نہیں کہ آپ کے مزاج کو نہ سمجھا جاسکے۔ خیر یہ تو آپ مانیں کے نند بھاوج دیورانی جٹھانی اور ساس بہو کی جنگیں پانی پت کی جنگوں کی طرح بہت مشہور ہیں پر اب تک سسر اور داماد سالے بہنوئی کی لڑائی کہیں رپورٹ نہیں ہوئی بلکہ سالے بہنوئی کا تو ایسا اٹل رشتہ ہے کہ اسکے لئے ساری دنیا کو ایک طرف رکھ دیا جاتا ہے اتنی محبت ہوتی ہے آپس میں

:heehee::heehee::heehee::heehee:
جہاں سنجیدہ بات کہنی ہو وہاں تو سنجیدگی ضروری ہے نا میر انیس بھائی

جج صاحب غور فرمائیں اس سرخ جملے پر
اپنی برادری کی ناک نہ کٹے اس لئے "رپورٹ نہیں ہوئی " :jokingly::jokingly:
 

مہ جبین

محفلین
آپ کے کہنے پر "بیگم کا شکوہ" کے نام سے "طنزومزاح" میں نیا دھاگہ شروع کیا ہے، آپ چل کر دیکھیں تب تک میں میر انیس بھیا کی ڈانٹ کھا لوں :)
آپی جی، جو لکھا، آپ کے کہنے پر لکھا، اب مجھے تنہا مت چھوڑ دینا، میری مرد برادری نے مجھے بے دخل کر دیا تو میں کہاں جائوں گا؟، کم از کم وہاں تو جانے سے رہا جہاں کی دھمکی انیس بھیا نے دی تھی۔ :cry2:

امجد علی راجا مجھے حیرت ہورہی ہے کہ عورتوں کی حمایت میں ایک مزاحیہ غزل لکھنے پر اتنا ڈر؟؟؟؟؟؟؟؟؟

حد ہوگئی بھئی
جون ایلیا نے کیا خوب کہا تھا

آدمی سے ڈرتے ہو؟
آدمی تو تم بھی ہو؟
 
امجد علی راجا مجھے حیرت ہورہی ہے کہ عورتوں کی حمایت میں ایک مزاحیہ غزل لکھنے پر اتنا ڈر؟؟؟؟؟؟؟؟؟

حد ہوگئی بھئی
جون ایلیا نے کیا خوب کہا تھا

آدمی سے ڈرتے ہو؟
آدمی تو تم بھی ہو؟
ارے آپی، لکھنے والے بھلا کہاں ڈرتے ہیں، جو بیگم سے نہ ڈرا، بھلا وہ کسی اور سے کیا ڈرے گا :)۔​
لکھنے کے ڈر کا اظہار کرنے میں مزاح کا تڑکا لگانے کے لئے یہ سٹیٹمنٹ دی تھی، سمجھا کریں نا۔​
 
آپ کہتے ہیں تو مان لیتا ہوں ورنہ میرا ذاتی خیال ہے کہ سقراط ذہانت میں شاید مجھ سے کچھ ہی زیادہ تھا :rollingonthefloor:
جی یقینا، میرا دوست، میرا یار، میرا شاگرد سقراط آپ سے ذہانت میں زیادہ ہی تھا، چاہے کچھ ہی زیادہ تھا، لیکن تھا زیادہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی جی وہ تو آپ کی تحریر سے اندازہ ہو گیا ہے کہ آپ خوف الٰہی و اہلیہ سے کانپتے رہتے ہیں۔
 
جی جی وہ تو آپ کی تحریر سے اندازہ ہو گیا ہے کہ آپ خوف الٰہی و اہلیہ سے کانپتے رہتے ہیں۔
خوف ہے اللہ کا پر وہ بڑا رحمٰن ہے
ایک توبہ سے ہے ہوتا نامئہ اعمال صاف
اہلیہ کا ڈر زیادہ اس لئے بھی ہے مجھے
اہلیہ تو ایک بھی غلطی نہیں کرتی ہے معاف
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
امجد علی راجا مجھے حیرت ہورہی ہے کہ عورتوں کی حمایت میں ایک مزاحیہ غزل لکھنے پر اتنا ڈر؟؟؟؟؟؟؟؟؟

حد ہوگئی بھئی
جون ایلیا نے کیا خوب کہا تھا

آدمی سے ڈرتے ہو؟
آدمی تو تم بھی ہو؟

گستاخی معاف لیکن یہ ن م راشد نے کہا تھا۔
یہ دیکھیے محفل پہ موجود خوبصورت نظم کا لنک
 

bhatkal

محفلین
آپ کے اشعار پڑھنے کے بعد مجھے غالب کی زمیں میں لکھے ہوے میرےکچھ اشعار یاد آے۔
میری بیگم تجھے ہوا کیا ہے
مجھ پہ غصہ یہ ماجرا کیا ہے
روز جاتی ہے اپنے وہ میکے
آکے پوچھے کے بھئی پکا کیا ہے
میں ہوں مجبور اور وہ ناراض
مفلسی کی میری دوا کیا ہے
دیکھتی ہے وہ عکس شیشے میں
مجھ کو دیکھو یہ آئنہ کیا ہے
جھنجھلاہٹ چبھن تیرا بیلن
اور قسمت میں میری کیا کیا ہے
روز لاتی ہے وہ نئے کپڑے
میری بیوی کو یہ ہوا کیا ہے
تیرے انسو ہیں یہ مگرمچھ کے
کہہ دے مجھ سے کے مدعا کیا ہے
میری حسرت ہے مرغ بریانی
دال روٹی اور یہ چنا کیا ہے
اس کے ڈیڈی نے مجھ کو مارا ہے
وہ نہیں جانتی ہوا کیا ہے
کتنا معصوم ہے میرا محبوب
پوچھتا ہے کے چاہتا کیا ہے
زر پرستوں کو پوجتے ہیں سبھی
کون جانے کے اب خدا کیا ہے
کوئی بتلادے آکے اب مجھ سے
آج کے دور میں وفا کیا ہے
(سید ابوبکر مالکی)
 

عاطف ملک

محفلین
میری بیگم سے لڑ کے دیکھ ذرا
مجھ کو ڈرپوک مارتا کیا ہے
:notworthy::rollingonthefloor:
وہ نہیں تھی ترے مقدر میں
اس کے شوہر کو گھورتا کیا ہے
ہائے اوئے!
:cry2::cry2:
حور جیسی تھی رات کو دلہن
صبح بستر سے یہ اُٹھا کیا ہے
شاعری میں تمہاری اے امجد
بیوی، بیگم سے ماسوا کیا ہے؟
بہت خوب۔
واہ :LOL::LOL::LOL:
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
لاجواب۔۔۔۔بہت سی داد۔
بہت سی دعائیں۔
 
Top