بہاریں روٹھ جائیں گی (محکمہء موسمیات)

جاسمن

لائبریرین
جب سے اس دھاگے کو پڑھا،ذہن میں خوف بڑھ گیا۔یہ منصوبے بناتی رہی کہ اگلے ہفتے سے کافی پودے بھی لگاوں گی اور ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی کہنا شروع کرتی ہوں۔میں اپنے حصے کا کام تو کروں۔۔۔لیکن خوف کم نہیں ہوا۔
پھر ذہن میں آیا کہ اللہ کا کلام پڑھا جائے کہ خوف کم ہو۔
الَّذِي أَطْعَمَهُم مِّن جُوعٍ وَآمَنَهُم مِّنْ خَوْفٍ ( 4 ) قریش - الآية 4
جس نے ان کو بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن بخشا
بس اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں معاف فرمائے اور باوجود ہمارے گناہوں کے،ہمیں ہر طرح کے خوف میں امن نصیب کرے،ہمیں ہماری خطاوں کے برے نتائج سے محفوظ رکھے۔ہمیں ہر نقصان پہنچانے والی شے سے پناہ دے۔ہمیں اچھے موسم عطا فرمائے۔ہماری دنیا کو،ہمارے وطن کو سرسبز و شاداب کرے۔امن کا گہوارہ بنا دے۔ آمین!ثم آمین!
 
الف نظامی

لائبریرین
بلاشبہ شجر کاری انتہائی اہم مہم ہے تاہم یہ سارا مسئلہ حل نہیں کر سکتی۔
گرین ہاوس گیسز کے اخراج کے اہم ترین ذرائع صنعتی آلودگی اور گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ہے۔ کیا اس سے نبردآزما ہونے کے لیے کوئی موثر مہم موجود ہے ؟
تھرمل ذرائع سے بجلی نہ بنا کر ہم اس مسئلہ کو حل کر سکتے ہیں. خیبر پختونخواہ میں بجلی کے تمام منصوبے ہائیڈل ہیں.
کی ورڈ:
گرین انرجی
 
الف نظامی

لائبریرین
اگر اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں میں سے ہر ایک 20 درخت لگائے تو 5 سال کے اندر ہم پانی کی قلت ، گلوبل وارمنگ عالمی حدت ، اور ماحولیاتی مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔
یعنی ہمیں
180000000 * 20 = 3600000000
پاکستان میں تین ارب ساٹھ کروڑ درخت اگانے ہیں۔

you can plant any of the following trees:
نیم --- Azadirachta indica
شیشم یا ٹاہلی --- Dalbergia sissoo
املتاس --- Cassia fistula
سکھ چین --- Millettia pinnata
کیکر , چیڑ , دیودار , چنار , پیپل ، کاہو ، ارجن ، آم , مالٹا , سیب
جامن --- Syzygium cumini
سرس --- Albizzia lebbeck
کچنار --- Bauhinia variegata
زیتون --- Olive
بکائن یا دھریک --- Melia azedarach
آملہ --- Phyllanthus emblica
شہتوت
بیری
برگد
جنڈ
کریر
سنبل ، پھلاہی ، كیل، پڑتل ، صنوبر ، اخروٹ ، مازو، چلغوزہ

بلوچستان میں شجر کاری کے لیے موزوں درخت:
نیم ، کیکر ، کنڈی ، پیلو ، گوگل، بیر ، جنگلی جلیبی ،املی، امریکی کیکر ،
tropical almond

ساحلی علاقوں میں سمندر کے ساتھ ساتھ تمر یا مینگروز کے پودے لگانا سمندری ماحولیات کے لیے بہت بہتر ہے۔

صوبہ سندھ کا سرکاری درخت نیم ہے۔
صوبہ پنجاب کا سرکاری درخت شیشم ہے۔

Tree Plantation season:
موسم بہار: جنوری فروری مارچ
Jan-Feb-March (spring)
18 Aug: National Tree Plantation Day
موسم برسات: وسط جولائی تا وسط ستمبر

آپ مندرجہ ذیل جگہوں پر درخت لگا سکتے ہیں
گھر میں
پارک میں
اپنے ادارے میں
سکول کالج یونیورسٹی گراونڈ میں
ہسپتال گراونڈ میں
سڑک کے کنارے اور درمیان میں موجود خالی جگہ میں
دریا ، نہر ، ندی ، نالے ، سمندر کے کنارے
موٹر وے کے اطراف میں
کھیت کے کنارے
جنگل میں
شاملات دیہہ میں
بنجر زمین میں
ریلوے لائن کے اطراف میں
قبرستان میں

1) Contact your city development authority about tree plantation site
2) If there is some forest , then plant tree there as it will decrease deforestation
3) You can also use Google earth to locate suitable place in your city for tree plantation

محکمہ جنگلات کی نرسریوں سے شجر کاری کے لیے ایک پودا 2 روپے اور ایک قلم 50 پیسے میں حاصل کی جاسکتی ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ہمیں کہیں جگہ مل جائے تو ہم بھی پودے لگائیں۔۔۔

آپ مندرجہ ذیل جگہوں پر درخت لگا سکتے ہیں
  • گھر میں
  • پارک میں
  • اپنے ادارے میں
  • سکول کالج یونیورسٹی گراونڈ میں
  • ہسپتال گراونڈ میں
  • سڑک کے کنارے اور درمیان میں موجود خالی جگہ میں
  • دریا ، نہر ، ندی ، نالے ، سمندر کے کنارے
  • موٹر وے کے اطراف میں
  • کھیت کے کنارے
  • جنگل میں
  • شاملات دیہہ میں
  • بنجر زمین میں
  • ریلوے لائن کے اطراف میں
  • قبرستان میں
 
محمد امین

لائبریرین
کراچی: اندھیر نگری چوپٹ راج۔۔۔ واقعی سب کچھ ہی تو چوپٹ ہے اور عوام کو چپت لگ رہی ہے، وہ بھی مسلسل۔۔۔
 
سید عمران

محفلین
آٹھ سال سے جو حکومت راج کررہی ہے اس کے دور میں ایک بھی سڑک نہیں بنی... نہ مرمت کی گئی... نہ کچرا اٹھا... نہ گٹر صاف ہوئے... صرف سرکاری خزانہ صاف ہوا...
نتیجہ یہ کہ آج کراچی کھنڈر سڑکوں کی گرد اور کچرے کے ملبے میں دبا پڑا ہے...
 
فکس اٹ کا ساتھ دیجیے.
 
محمداحمد

لائبریرین
جب سے اس دھاگے کو پڑھا،ذہن میں خوف بڑھ گیا۔یہ منصوبے بناتی رہی کہ اگلے ہفتے سے کافی پودے بھی لگاوں گی اور ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی کہنا شروع کرتی ہوں۔میں اپنے حصے کا کام تو کروں۔۔۔لیکن خوف کم نہیں ہوا۔
پھر ذہن میں آیا کہ اللہ کا کلام پڑھا جائے کہ خوف کم ہو۔
الَّذِي أَطْعَمَهُم مِّن جُوعٍ وَآمَنَهُم مِّنْ خَوْفٍ ( 4 ) قریش - الآية 4
جس نے ان کو بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن بخشا
بس اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں معاف فرمائے اور باوجود ہمارے گناہوں کے،ہمیں ہر طرح کے خوف میں امن نصیب کرے،ہمیں ہماری خطاوں کے برے نتائج سے محفوظ رکھے۔ہمیں ہر نقصان پہنچانے والی شے سے پناہ دے۔ہمیں اچھے موسم عطا فرمائے۔ہماری دنیا کو،ہمارے وطن کو سرسبز و شاداب کرے۔امن کا گہوارہ بنا دے۔ آمین!ثم آمین!

آمین۔۔۔!
 
محمداحمد

لائبریرین
کراچی میں یہ سب چوپٹ ہے۔۔۔

ویسے الف نظامی صاحب نے جو باتیں بتائی ہیں اُن میں سے کسی ایک آدھ جگہ تو بات بن سکتی ہے تاہم مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں فرصت ہی نہیں ملتی کہ ہم پودے لگائیں اور اُن کی آبیاری کرنے کا وقت دے سکیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
کراچی: اندھیر نگری چوپٹ راج۔۔۔ واقعی سب کچھ ہی تو چوپٹ ہے اور عوام کو چپت لگ رہی ہے، وہ بھی مسلسل۔۔۔

آٹھ سال سے جو حکومت راج کررہی ہے اس کے دور میں ایک بھی سڑک نہیں بنی... نہ مرمت کی گئی... نہ کچرا اٹھا... نہ گٹر صاف ہوئے... صرف سرکاری خزانہ صاف ہوا...
نتیجہ یہ کہ آج کراچی کھنڈر سڑکوں کی گرد اور کچرے کے ملبے میں دبا پڑا ہے...

درست!!!
 
اب تو پی پی نے کچھ سڑکیں بنوا دی ہیں جن کی بنیاد پر یہ انتخابات میں اپنی 'پروگریس شو' کریں گے۔ :)
 
الف نظامی

لائبریرین
x21034_18160459.jpg.pagespeed.ic.mZ2ytpoC28.jpg
 
Top