بھولی چِڑیا - پروفیسر قیوم نظر

فرحت کیانی

لائبریرین
بھولی چِڑیا
سُن ری چِڑیا بھولی بھالی
تُو پھرتی ہے ڈالی ڈالی
تیرے پیچھے تیرے بچے
ننھی ننھی چونچیں کھولے
تُجھ کو بُلائیں چُوں چُوں کر کے
کالا کوا ہر دَم بُھوکا
اُن کو دیکھے چُھپ کر بیٹھا
تُو جلدی سے گھر واپس جا


کلام: پروفیسر قیوم نظر
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت خوب شراکت پر ڈھیروں دعائیں محترم بہنا
بہت شکریہ نایاب بھائی :)

شکریہ

لگتا ہے آج بچپن کی بہت یاد آئی ہے آپ کو۔
بہت شکریہ شمشاد بھائی!
جی واقعی۔ ایسا ہی تھا :)۔
قیوم نظر بہت اعلیٰ شاعر تھے اور بچوں کے لئے ان کی نظمیں بہت خوب ہیں۔ شکریہ فرحت!
شکریہ سخنور ! :) ۔ ان کی کافی ساری نظمیں تو مجھے ابھی بھی یاد ہیں۔


بہت شکریہ قیصرانی :)
 
Top