بڑے لوگوں کی بڑی باتیں

بڑے لوگوں کی بڑی باتیں
بہترین کی امید رکھو اور بدترین کے لیے تیار رہو۔ (انگریزی کہاوت)

تجربے سے ثابت ہوا کہ مشکل کے وقت صرف پختہ ارادہ ہی مدد دیتا ہے۔ (شیکسپیئر)

اپنے آپ پر اعتماد رکھنے والے ہی فتح حاصل کرتے ہیں۔ ( ول کاکس)

ہمیں کل کی کچھ خبر نہیں ۔ ہمارا کام آج خوش رہنا ہے۔ (سدنی اسمتھ)

عمر اور غموں کے مقابلے میں بے صبری خون کو زیادہ جلا دیتی ہے۔ (کلے کون)
 

قیصرانی

لائبریرین
اسی نام اور انہی خطوط کے ساتھ دوسرا دھاگہ موجود تھا جس کے 127 مناظر تھے، وہ ختم کر دیا ہے
 
‏ڈاکٹر جانسن نے ایک انگلش ڈکشنری شائع کی تو، چند دن کے بعد ان کے آفس میں ایک خاتون تشریف لائیں،
ڈاکٹر صاحب آپ نے اس لغت میں فحش الفاظ ‏بکثرت استعمال کیے ہیں،
ڈاکٹر صاحب نے جواب دیا،
محترمہ آپ نے تلاش ہی ایسے الفاظ کیے ہیں
 
بھوکا اور ننگا مزدور جب جبر و ظلم کے خلاف اٹھ کھڑا ہوتا ہے، تو بڑے بڑے بادشاہوں کے تاج اس کی ٹھوکر کی زد میں ہوتے ہیں.
(برٹرینڈرسل)
 
وحشی درندے بھی کسی کو تفریح طبع کے لیے ہلاک نہیں کرتے، صرف انسان ہی وہی جاندار ہے جو انسانوں کی موت اور تکلیف سے لطف اندوز ہوتا ہے.
(جےای فرؤاڈ)
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
لوگ دوست کو چھوڑ دیتے ہیں، بحث کو نہیں چھوڑتے۔
غافل کی آنکھ تب کھلتی ہے جب بند ہونے کو ہوتی ہے۔
ہم لوگ فرعون کی زندگی چاہتے ہیں اور موسیٰ کی عاقبت۔
زیادہ بولنے والا انسان مجبور ہوتا ہے کہ وہ سچ اور جھوٹ کو ملا کر بولے۔
غلام کو غلامی پسند نہ ہو تو کوئی آقا پیدا نہیں ہوسکتا۔
دولت کی محبت کم کر دو، اندیشے کم ہوجائیں گے۔
انسان جتنی محنت خامی چھپانے میں صرف کرتا ہے، اتنی محنت میں خامی دور ہوسکتی ہے۔
(واصف علی واصف)
 
تجربہ وہ کنگھی ہے جو زندگی میں ایسے وقت کام دیتی ہے جب سارے بال جھڑ چکے ہوتے ہیں.
دانش بیلجیئم

ہربیٹا اپنے باپ کی نظر میں یوسف ہوتا ہے.
دانش عرب

کپڑے کو کاٹنے سے پہلے سات بار ناپو، کیونکہ اسے کاٹنے کا ایک ہی موقع ہوتا ہے
روسی دانش
 
‏گناہ کا آغاز مکڑی کے تار کی مانند نازک ہوتا ہے لیکن انجام جہاز کے رسے کی مانند مضبوط اور نا قابل شکست ہوتا ہے..
ابو بکر بن داؤد
 
Top