بچوں کے لیے ویب سائٹ کی تجویز!

نبیل

تکنیکی معاون
یہ تجویز کافی عرصہ قبل مہوش علی پیش کر چکی ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں میں اس بات کو آگے بڑھا رہا ہوں۔ اس بات کا ذکر پہلے بھی ہو چکا ہے کہ ویب پر خاص بچوں کے لیے اردو میں مواد بالکل مفقود ہے۔ اگر تھوڑا بہت مواد کہیں موجود ہے تو وہ بھی تحریری شکل میں جبکہ بچے متحرک تصاویر اور صوتی مواد میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔ یہ بات بھی ظاہر ہے کہ بچوں کے لیے اس قسم کا مواد تخلیق کرنا نسبتاً مشکل کام ہے۔ عام انیمیشن پر فلیش کے ذریعے عبور حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن ساؤنڈ ٹریک بنانے کے لیے میوزک کمپوز کرنا اور (ahem) ۔۔ویل۔۔ گانا بھی گانا آنا چاہیے۔

اس پراجیکٹ کی تفصیلات پر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ یہ ایک non-trivial کام ہے اور اس کے لیے کافی بڑی مشترکہ کاوش کی ضرورت ہو گی۔ ایک ایسی ویب سائٹ تشکیل دینے کے لیے جہاں انیمیشن اور ملٹی میڈیا کونٹینٹ منیج کیا جا رہا ہو، ایک ایسے کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کی ضرورت پڑے گی جو خاص فلیش کونٹینٹ کے ساتھ کام کرتا ہو۔

یہ پراجیکٹ بی سی ایس کے فائنل پراجیکٹ‌ کے طور پر موزوں ہو سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، آپ کی بات ٹھیک ہے۔ اگر یہ پراجیکٹ واقعی academics کے فریم ورک میں ہو تو اسے فائن آرٹس اور کمپیوٹر سائنس کے سٹوڈنٹس کو مل کر کرنا چاہیے۔
 
نبیل بھائی واقعی اس پر فورم میں گفتگو ضرور کی جانی چاہئے۔ اگر چند لوگ مل کر پروجیکٹ شروع کریں تو بہت اچھا رہے گا۔ مثلاََ کوئی مواد تیار کرے ، کوئی تصاویر اکٹھی کرے۔ جن کی آواز اچھی ہے، وہ Voice Over کے لئے سائونڈ فائلز تیار کریں۔ گرافکس ڈئزائنر اور کارٹون بنانے کے ماہر اگر کرداروں کی بنیادی اشکال ہی بنادیں تو میں انھیں Storyboard کے مطابق متحرک یا Animate کر نے کا ذمہ لے سکتا ہوں۔ غرض یہ پروجیکٹ پورے انتظام و انصرام سے کیا جانا چاہیے اور پہلے پلاننگ کرنی چاہیے کہ ہمیں بنانا کیا ہے؟۔۔۔۔۔تاکہ پروجیکٹ کے درمیان مشکل پیش نہ آئے!
ویسے میں نے پڑھا ہے کہ مکمل فلیش ویب سائٹس کے لئے میکرومیڈیا (اب ایڈوب) کی سرور سائیڈ زبان “ColdFusion“ بہترین ہے جس کیextension ویب برائوزر میں cfm شو ہوتی ہے۔ ویسے یہ ضروری بھی نہیں ہے مگر چونکہ یہ میکرومیڈیا کی ہی زبان ہے اس لئے ظاہری بات ہے فلیش کو مکمل سپورٹ کرتی ہے۔ ویسے میں صرف پڑھا ہی ہے۔ پروگرامنگ سے میں بالکل ناواقف ہوں۔
 
کافی چیلنجز

یہ فورم بھی اچھا ہے اور نبیل تجویز بھی زبردست ہے مگر اس کام میں واقعی کافی چیلنجز ہیں کیونکہ بچوں کے لیے کے گئے کام میں بچوں کی نفسیات کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے۔ اب دیکھیں کون اس کی ہمت پکڑتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شوبی سے میں یہ کہنا چاہوں گا کہ کم از کم سرور سائیڈ پر تو ہم اوپن سورس ٹیکنالوجیز یعنی php اور MySQL پر ہی کام کر سکتے ہیں۔ دوسرے کولڈ فیوژن ایک سرور سائیڈ ٹیکنالوجی ضرور ہو گی لیکن ہمیں ایک باقاعدہ کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کی ضرورت ہوگی جو کہ اس قسم کا ملٹی میڈیا کونٹینٹ ترتیب دے سکے۔
 
میری صلاح ہوگی کہ فلیش سے دور ہی رہا جائے تو بہتر ہے۔ کیوں کہ اسے اوپن کمیونٹیز میں ہمیشہ ترک کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔

اجاکس بیسڈ ایپلیکیشن اس کا بہترین متبادل ہو سکتا ہے۔ سرور سائڈ اسکرپٹنگ کے لئے پی ایچ پی یا روبی آن ریلس بہت موزوں ہونگے۔ جاوا اسکرپٹ کا ماہرانہ استعمال ایک بہت ہی عمدہ اور ریسپانسیو ایپلیکیشن پیدا کر سکتا ہے۔

اجاکس براؤزر پر کی گئی ہر حرکت کی رپورٹ ایسنکرونسلی سرور تک بھیج سکتا ہے اور خاموشی سے پیج کے کسی بھی حصے میں خاطر خواہ تبدیلیاں کر سکتا ہے۔ جاوا اسکرپٹ کی بیشمار لائبریریز ہیں جو ویب ایپلیکیشنس سے کے لئے ڈیسکٹاپ ایپلیکیشن جیسے خوبصورت انٹرفیس اور ڈریگ ڈراپ جیسی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بچوں کے ایپلیکیشن میں آڈیو ویژول مواد کی زیادہ ضرورت ہوگی نیز بچے کی بورڈ کے بجائے ماؤس کا استعمال زیادہ کریں گے۔

پہلے احباب اس بات کا فیصلہ کر لیں کہ ایپلیکیشن ڈیویلوپمینٹ فریم ورک کیا ہوگا تو چند پروجیکٹ آئڈیاز بھی بیان کروں گا انشاء اللہ!!
 

damsel

معطل
یہ تو ساری تکنیکل باتیں ہیں کوئی ایسی بات جو آسان ہو وہ اگر ہمین بھی سمجھائی جائے تو شاید شاید مین بھی کوئی ہاتھ بٹا سکوں۔ content کی بات کر رہے تھے زیک تو کوئی اور مزید تفصیل بتائے گا؟
 
اپیا آپ کم از کم یہ تو صلاح دے ہی سکتی ہیں کہ بچوں کی سائٹ میں کیا ہونا چاہئے؟ اور اسے لک اینڈ فیل کی حد تک کیسا ہونا چاہئے؟ مواد کی فراہمی میں بھی آپ بخوبی شرکت کر سکی ہیں پر پہلے یہ سوچنا ہے کہ ہونا کیا ہے اس پورٹل میں۔ :)
 

damsel

معطل
اپیا آپ کم از کم یہ تو صلاح دے ہی سکتی ہیں کہ بچوں کی سائٹ میں کیا ہونا چاہئے؟ اور اسے لک اینڈ فیل کی حد تک کیسا ہونا چاہئے؟ مواد کی فراہمی میں بھی آپ بخوبی شرکت کر سکی ہیں پر پہلے یہ سوچنا ہے کہ ہونا کیا ہے اس پورٹل میں۔ :)

ہاں ضرور میں کام کرنا چاہون گی اس پر لیکن کوئی مجھے کوئی specific کام بتائے کیونکہ اس میں بہت سارے پہلو ہیں جن پر کام ہوسکتا ہے لیکن شروعات تو ایک سے کرنی ہے تو کوئی ایک مجھے بتا دے۔
لیکن میں کام کروں گی with islamic integration صرف ایک یہی شرط ہے میری
 

اجنبی

محفلین
ڈیمسیل: آپ کا نام پتہ نہیں کیا ہے ، بہرحال جو بھی ہے :) آپ یہ بتائیے کہ آپ کس طرح کا کام کر سکتی ہیں؟ فلیش؟ آڈیو نظمیں ریکارڈ کرنا؟ بچوں کے لیے کہانیاں لکھنا؟ پھر اس پر مزید بات ہو سکتی ہے ۔رہی بات اسلامی تعلیمات کی شمولیت کی ، اس سلسلے میں میرے پاس آئیڈیا ہے ، میری اگلی تحریر اسی پر ہوگی ، آپ ابھی یہ دیکھیے ۔http://urdublog.tuzk.net/2008/04/education-and-training-of-children-02.html
 

الف عین

لائبریرین
تکنیکی کام تکنیکی لوگ جانیں۔ مواد کی فراہمی میں بہت لوگ سمانے آ سکتے ہیں۔ مجھے بھی شامل سمجھیں، کم از کم تحریری حد تک۔

اور



ویلکم بیک قدیر۔۔۔۔ میں یہاں تزکِ قدیری کے بارے میں پوسٹ کرنے کی سوچ ہی رہا تھا کہ تم نے اس کا ہی ربط دے دیا ہے۔
نئے ارکان کو بتا دوں کہ یہ وہی مشہور و معروف ہستی قدیر احمد ہیں جنہوں نے اردو محفل کا پہلا ترجمہ کیا تھا، یعنی پی ایچ پی بی بی کا۔ کچھ عرصے پہلے یہ ’اجنبی‘ عرفیت کے ساتھ‌آ رہے تھے۔ اب پھر اپنا مکھوٹا اتار کر اچھے بچوں کی طرح آ گئے ہیں۔
 

damsel

معطل
ڈیمسیل: آپ کا نام پتہ نہیں کیا ہے ، بہرحال جو بھی ہے :) آپ یہ بتائیے کہ آپ کس طرح کا کام کر سکتی ہیں؟ فلیش؟ آڈیو نظمیں ریکارڈ کرنا؟ بچوں کے لیے کہانیاں لکھنا؟ پھر اس پر مزید بات ہو سکتی ہے ۔رہی بات اسلامی تعلیمات کی شمولیت کی ، اس سلسلے میں میرے پاس آئیڈیا ہے ، میری اگلی تحریر اسی پر ہوگی ، آپ ابھی یہ دیکھیے ۔http://urdublog.tuzk.net/2008/04/education-and-training-of-children-02.html

کوئی بھی تکنیکل کام سے معذرت کے جس کا کام اسی کو ساجھے
البتہ مواد وغیرہ کے سلسلے میں اور کوشیش کروں گی کے کچھ اور لوگوں کو بھی ساتھ ملا سکوں۔ انشاء اللہ
 

اجنبی

محفلین
کامکس کو اردو میں پیش کرنا بہت اچھا خیال ہے۔

میں حال ہی میں سندھ سے واپس آیا ہوں ۔ جون کے پہلے ہفتہ میں امتحان ہیں، اس کے بعد اس پر کام کروں گا ۔
 
Top