بچوں کے لئے پروگرامنگ زبان

زیک

مسافر
میری بیٹی کئی سال سے سکریچ پر پروگرامنگ کر رہی ہے۔ اب وہ چاہتی ہے کہ کوئی عام پروگرامنگ لینگویج سیکھے۔

آپ کا کیا خیال ہے کونسی زبان سیکھنی آسان اور بہتر رہے گی÷

سی؟ سی پلس پلس؟ سی شارپ؟ پائتھن؟ یا کوئی اور؟
 
سی اور سی پلس پلس میری پسندیدہ ہیں مگر کیا یہ بچوں کو سکھانے کے لئے بہترین ہیں؟
بچوں کا تو آئیڈیا نہیں، مگر بیسکس کو سمجھنے کے لئے اچھی ہیں.
یہاں پاکستان میں لینگویج کم از کم میٹرک میں پڑھائی جاتی ہے، q basicِِ
اب اگر کورس بدل گیا ہو تو نہیں معلوم.
 
نایاب

لائبریرین
میری رائے میں پروگرامنگ بیسکس سیکھنے کے لئے سی سب سے بہتر ہے.
محترم بھائی آپ سے التجا ہے کہ وقت ملتے ہی اس موضوع پر مفصل تحریر لکھیں ۔
کہ کیسے یہ " پروگرامنگ بیسکس " سکھانے کا عمل شروع کیا جا سکتا ہے ۔۔۔
ڈھیروں دعائیں
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

آپ کے وہاں کا تعلیمی سسٹم پر میرا کوئی مطالعہ نہیں اس لئے اس پر اس پر کچھ کہنا مشکل ہے پھر بھی کوشش کرتا ہوں جس سے سمجھنے میں آسانی ہو۔

ہمارے یہاں جی سی ایس ای تعلیم ایئر 11 ہے، ایئر1 سے 11 کے دوران بچوں کو سکول میں بہت سے سکلز سکھائے جاتے ہیں جس پر سرٹیفکیٹ بھی دئے جاتے ہیں مگر اصل تعلیم کی بنیاد فائنل ایگزیم ہیں، اس کے بعد کالج کے لئے سکور ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ابھی اس کے لئے بہت وقت ہے۔ سکریچ پروگرامنگ اگر تو سلیبس کا حصہ ہے پھر تو بہتر اگر نہیں تو بیٹی ریگولر تعلیم پر زیادہ توجہ دے تو بہت بہتر ہو گا۔
یہ فری سکل کے لئے عمر 8 سے 15 سال ہے، اور 12 سال کی عمر میں بیٹی شائد ایئر7 میں ہو گی، اور مستقبل میں اگر آئی ٹی میں سیٹ ملتی ہے تو وہاں یہ سکل کام آئے گی اس پر ابھی بہت وقت ہے۔

ہمارے یہاں پائلٹ کیڈٹ کے لئے عمر 14 سال ہے، جس پر میرا چھوٹا بیٹا جس نے پائلٹ کیڈٹ اسی عمر میں جائن کی، اب وہ جی سی ایس ای سیکنڈ ائر اسی ستمبر میں ہو گا۔ سکول کی تعلیم الگ ہے اور ائر کیڈٹ کی الگ جس پر ہفتہ میں 10 گھنٹے جو دو دن میں مکمل کرنے ہوتے ہیں۔ کالج کے لئے ایم او ڈی نے آفر کی ہے کہ مکمل تعلیم ملٹری کی جانب سے، دوران تعلیم یہی نہیں اگر اس جیسی اور بھی کوئی آفرز ہوں جس سے تعلیم کے ساتھ کریئر کی بھی گارنٹی ہو تو فائدہ مند ہو گی۔

میری باتیں اگر سمجھ آئیں تو درست ورنہ تکرار سے بہتر ہے انہیں اگنور کر دیں!

والسلام
 
پروگرامنگ تو شوقیہ ہے سکول سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ اس کا مقصد کوئی خاص پیشہ اختیار کرنا نہیں کہ اس میں ابھی کافی وقت ہے بلکہ الگورتھمز اور پروگرامنگ کا علم اور ہنر حاصل کرنا اور اسے کھیل کے طور پر انجوائے کرنا ہے
 
قیصرانی

میرا مشورہ ہے کہ پائتھن یا روبی آن ریلز
سی وغیرہ جیسی زبانیں بہت بنیادی چیزیں کرنے میں ہی وقت لگا دیتی ہیں اور ان کو امپلی منٹ کرنا بچوں کے لیے کافی مشکل ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر پہلے بچوں کو لائبریریز کا تصور دیا جائے، پھر اس کا استعمال، پھر ان پٹ سٹیٹمنٹ، پھر آؤٹ پٹ کے بارے اور پھر اس لیکچر کے بعد بچے ایک لائن پرنٹ کرنے کے قابل ہوں
 
روبی آن ریلز کے لئے یہ درست ہے۔ پائتھن کے لئے کم۔

یہ بھی خیال رہے کہ بیٹی کو پروگرامنگ کے بنیادی فیچر جو سکریچ جیسی بلاک بیسڈ زبان میں ہیں وہ آتے ہیں
 
مجھے سکریچ کا علم نہیں۔ اس لیے اس بارے کچھ نہیں کہہ سکتا
 
پروگرامنگ تو شوقیہ ہے سکول سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ اس کا مقصد کوئی خاص پیشہ اختیار کرنا نہیں کہ اس میں ابھی کافی وقت ہے بلکہ الگورتھمز اور پروگرامنگ کا علم اور ہنر حاصل کرنا اور اسے کھیل کے طور پر انجوائے کرنا ہے
ایچ ٹی ایم ایل بھی دلچسپی کا سامان ہو سکتا ہے۔ خاص کر اس لحاض سے کہ اس کی مدد سے بہت آسانی سے گرافکل انٹرفیس اور مواد مع اسٹائل سامنے آ جاتا ہے۔ گو کہ ایک پروگرامنگ زبان نہیں لیکن وہ کمی جاوا اسکرپٹ سے پوری ہو جاتی ہے اور ایچ ٹی ایم ایل بچوں میں ڈاکیومنٹ اسٹرکچر کی صلاحیتیں جگانے کے بھی مفید ہو سکتا ہے۔ :) :) :)
 
حسیب

محفلین
بچوں کا تو آئیڈیا نہیں، مگر بیسکس کو سمجھنے کے لئے اچھی ہیں.
یہاں پاکستان میں لینگویج کم از کم میٹرک میں پڑھائی جاتی ہے، q basicِِ
اب اگر کورس بدل گیا ہو تو نہیں معلوم.
ابھی بھی میٹرک میں جی ڈبلیو بیسک اور انٹر میں سی ہے
 
سی اور سی پلس پلس میری پسندیدہ ہیں مگر کیا یہ بچوں کو سکھانے کے لئے بہترین ہیں؟

میرا خیال ہے بچوں کو چھوڑ کر بڑوں کو بھی اس زبان سے پہلے روشناس نہیں کروانا چاہیے۔

اسکرپٹنگ زبانوں سے آغاز ہو تو کافی آسانی رہتی ہے اور اگر کوئی ان میں آسانی محسوس کرنے لگے تو پھر کوئی بھی زبان سیکھنا مشکل نہیں رہتا۔

میرے خیال میں پائتھون یا جاوا سکرپٹ کافی مقبول بھی ہیں اور ہمہ جہت بھی۔
 
زیک

مسافر
سوچ رہا ہوں کرسمس کی چھٹیوں میں بیٹی کو پائتھن سکھانے کا آغاز کر دوں۔

کیا آپ کے علم میں کوئی ایسی ویب سائٹ یا کتاب ہے جس کا فوکس بچوں کو پائتھن سکھانا ہو؟

کیا کوئی ایسا انٹگریٹڈ پیکج ہے پائتھن کا جو سیکھنے کے اس عمل کو کچھ آسان کر دے؟
 
Jupyter اور IPython اچھے ٹول ہیں اور مکمل IDE مہیا کرتے ہیں۔ Jupyter کو انسٹال بھی کر سکتے ہیں اور براؤزر میں استعمال کر سکتے ہیں بغیر انسٹال کیے اس لنک سے۔

اس کے علاوہ اگر اپنے سسٹم پر لائبریریوں کی سپورٹ اور ایک عمدہ IDE
(Spyder) کے ساتھ پائتھون پر کام کرنا ہے تو اس کے لیے ایناکونڈا Anaconda بہترین ہے۔
 
Top