بول ٹی وی چینل کی نشریات کا آغاز

لیں جی "بول" کی نشریات کا آغاز"علامہ ڈاکٹر عامر لیاقت" نے کر دیا ہے۔ وغیرہ وغیرہ
CvEZAc7WEAAnAl5.jpg
 
arifkarim

معطل
آخری تدوین:

وجی

لائبریرین
انکا بھی وہی حال ہے جو باقی چینلوں کا ہے
اپنے منہ میاں مٹھو ۔
خود سے نمبر 1 ٹی وی چینل بھی بن گیا ۔ اور ایچ ڈی نہیں بلکہ الٹرا ایچ ڈی نشریات ۔
اللہ ہی خیر کرے اس قوم کا۔
 
یہ ہے ایک عام پاکستانی کا نظریہ ضرورت۔ ادارے کی بدنامی کی کوئی فکر نہیں بس چونکہ مال اچھا ملتا ہے اسلئے یہیں کام کروں گا :)
ایسی حتمی رائے دے کر کم و بیش 19 کروڑ 99 لاکھ عام پاکستانیوں کی توہین نا کریں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ ہے ایک عام پاکستانی کا نظریہ ضرورت۔ ادارے کی بدنامی کی کوئی فکر نہیں بس چونکہ مال اچھا ملتا ہے اسلئے یہیں کام کروں گا :)

نیرنگ خیال بھائی نے مذکورہ بات مذاق میں کہی تھی اور باقی احباب نے بھی اسے اسی پیرائے میں لیا۔ (ریٹنگز دیکھ سکتے ہیں آپ۔)

پاکستان اور پاکستانیوں پر طنز کرنے کا وطیرہ عارف کریم بھائی کا آج سے نہیں بہت پرانا ہے۔ بس موقع ملنا چاہیے۔ کبھی کبھار موقع نکال بھی لیتے ہیں۔ :)
ایسی حتمی رائے دے کر۔۔۔۔

حتمی رائے دینا واقعی مناسب نہیں ہے۔ :)
 
قبلہ مزاح میں کی گئي بات کو عارف نے تو حتمی رائے قرار دیا نہیں۔ وہ تو آپ اسے زیادہ اچھال رہے ہیں۔ پر مزاح کی ریٹنگ سے وہ بات پر مزاح بن جاتی نہ کے حتمی رائے۔ اور حتمی ہو بھی تب بھی وہ فقط ایک شخص کی ذاتی رائے ہے۔ اب ہم کسی کو اپنی ذات میں خوش بھی نہیں رہنے دے سکتے؟ اب بات کا بھرتا ہم خود بنانا شروع کریں گے تو اپنا بھی سکون غارت اور اس کی خوشی بھی گئي۔۔۔۔۔۔ اس کی رائے کو رائے رہنے دیں ہم نے خود اسے فیصلے کا درجہ دیا ہے۔۔۔۔۔۔ کیا خیال ہے؟
 
محمداحمد

لائبریرین
قبلہ مزاح میں کی گئي بات کو عارف نے تو حتمی رائے قرار دیا نہیں۔
حتمی بات وہ ہوتی ہے جس میں کسی قسم کی لچک نہیں ہوتی۔

وہ تو آپ اسے زیادہ اچھال رہے ہیں۔
جناب! جب ہم پہنچے تو بات ہوا میں ہی تھی اور حتمی اور غیر حتمی اور توہین کی بحث چل رہی تھی۔
پھر بھی آپ کہتے ہیں تو ہم مان لیتے ہیں کہ ہم نے بات اُچھالی۔

پر مزاح کی ریٹنگ سے وہ بات پر مزاح بن جاتی نہ کے حتمی رائے۔

یہاں آپ نے دو باتوں کو مدغم کر دیا۔
ریٹنگ کا ذکر نیرنگ خیال بھائی کی پوسٹ پر تھا۔
اور حتمی رائے، عارف کریم بھائی کی پوسٹ کو کہا گیا تھا

اور حتمی ہو بھی تب بھی وہ فقط ایک شخص کی ذاتی رائے ہے۔ اب ہم کسی کو اپنی ذات میں خوش بھی نہیں رہنے دے سکتے؟

فرض کیجے کہ ایک پبلک فورم پر "میں کہوں کہ فلاں زبان بولنے والے لوگ لالچی ہوتے ہیں"۔ تو کیا لوگ میری اس رائے کو ذاتی رائے کہہ کر چھوڑ دیں گے؟
اپنی ذات میں خوش رہنا اور ہوتا ہے اور پبلک فورم پر رائے زنی اور۔

اب بات کا بھرتا ہم خود بنانا شروع کریں گے تو اپنا بھی سکون غارت اور اس کی خوشی بھی گئي۔۔۔۔۔۔

اتنے عرصے میں ہماری اور عارف بھائی کی یہ سب باتیں چلتی رہی ہیں۔ وہ بھی سکون سے ہیں اور ہم بھی۔
آپ کو تکلیف پہنچی تو آپ سے معذرت!

اس کی رائے کو رائے رہنے دیں ہم نے خود اسے فیصلے کا درجہ دیا ہے۔۔۔۔۔۔

کس نے کہا؟
'حتمی رائے' کہا گیا نہ کہ 'حتمی فیصلہ'!

خیال نیک ہے۔ :)
آپ خوش رہا کیجے کہ آپ کی ناراضگی سے ڈر لگتا ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
عامر لیاقت شاید جیو میں تھا اس لئے پوچھا!!!
ویسے بھی موصوف چینل بدلنے میں مشہور ہیں۔

اصلی ہے۔ اس پروگرام میں عامر لیاقت صاحب کو میں نے خود دیکھا ہے کل۔

چینل بدلنا کوئی اتنی بُری بات بھی نہیں ہے۔ پیشہ ورانہ زندگی میں یہ ایک عام سی بات ہے۔
 
حتمی بات وہ ہوتی ہے جس میں کسی قسم کی لچک نہیں ہوتی۔
اور حتمی ہو بھی تب بھی وہ فقط ایک شخص کی ذاتی رائے ہے
جناب! جب ہم پہنچے تو بات ہوا میں ہی تھی اور حتمی اور غیر حتمی اور توہین کی بحث چل رہی تھی۔
پھر بھی آپ کہتے ہیں تو ہم مان لیتے ہیں کہ ہم نے بات اُچھالی۔
قبلہ ہمارا الزام بہر حال پر ہی رکے گا کہ یارانہ آپ سے ہے۔۔۔۔۔
سمجھا کریں نا
ریٹنگ کا ذکر نیرنگ خیال بھائی کی پوسٹ پر تھا۔
اور حتمی رائے، عارف کریم بھائی کی پوسٹ کو کہا گیا تھا
مدغم نہیں کیا، فقیر کی رائے میں اس مراسلے کو بھی پر مزاح قرار دے کر آگے بڑھ جایا جا سکتا تھا۔۔۔۔
فرض کیجے کہ ایک پبلک فورم پر "میں کہوں کہ فلاں زبان بولنے والے لوگ لالچی ہوتے ہیں"۔ تو کیا لوگ میری اس رائے کو ذاتی رائے کہہ کر چھوڑ دیں گے؟
کم از کم میں تو چھوڑ ہی دوں گا، تآنکہ اس میں دلائل اور مستند حوالہ جات ہوتے۔۔۔ ہوائی بات پر کیا بھرتا۔
اتنے عرصے میں ہماری اور عارف بھائی کی یہ سب باتیں چلتی رہی ہیں۔ وہ بھی سکون سے ہیں اور ہم بھی۔
آپ کو تکلیف پہنچی تو آپ سے معذرت!
گو کہ ہمیں بھرتا پسند ہے لیکن باتوں کا نہیں۔۔۔۔ تکلیف بالکل نہیں پہنچی۔۔۔۔ سکون۔۔۔ عمومی انداز میں بات کہنا چاہی کہ اگر یہ رویہ ہو تو معاشرے میں اس قدر تناؤ نہ ہو۔۔۔
کس نے کہا؟
'حتمی رائے' کہا گیا نہ کہ 'حتمی فیصلہ'!
قبلہ حتمی فیصلہ آپ نے کہا، فقیر کی رائے میں حتمی رائے تقریبا فیصلہ کے مترادف ہی ہے۔۔۔۔
خیال نیک ہے۔ :)
آپ خوش رہا کیجے کہ آپ کی ناراضگی سے ڈر لگتا ہے۔
ہماری خوشی آپ کی خوشی میں ہے۔۔۔ الحمدللہ ہم کسی سے ناراض نہیں ہوتے قبلہ۔۔۔۔!!
مرد کبھی ڈرا نہیں کرتے
 
محمداحمد

لائبریرین
عارف کریم بھائی سے بھی تلخی کی معذرت!!!

کہیں وہ یہ نہ کہیں کہ آپس میں ہی سب نمٹا کر بیٹھ گئے۔ :)
عارف بھائی بھی معذرت کرنا چاہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہ ہوگا۔ :)
 
Top