سبق بنیادی کورس ۔ Data Type

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
Data Types

ڈیٹا ٹائپ سے مراد ہے کہ جو بھی ڈیٹا پروگرام میں استعمال ہو گا وہ کسی خاص قسم سے متعلق ہوگا جس کا تعین مواد کی قیمت سے ہوگا ۔ یعنی اگر ڈیٹا نمبروں کی شکل میں ہے تو اس کی ٹائپ نمبر ہوگی اور اگر وہ حروف اور الفاظ پر مشتمل ہے تو وہ ٹائپ اسٹرنگ سے متعلق ہوگا۔ اس طرح ان کی مزید تقسیم بھی ہے ۔


پائتھون میں دو بنیادی ٹائپ ہیں ڈیٹا کی ۔
  • نمبر Number
  • اسٹرنگ String
Number
اعداد یا نمبر کی پائتھون میں مزید تین اقسام ہیں
  1. integers
  2. float point number
  3. complex numbers
integer

ایسے اعداد ہوتے ہیں جن میں اعشاریہ نہیں ہوتا یعنی مکمل اعداد ہوتے ہیں جیسے
1، 10 ، 345

floats
ایسے اعداد ہوتے ہیں جو مکمل نہیں ہوتے اور ان میں اعشاریہ کے بعد بھی اعداد ہوتے ہیں جیسے
3.42
52.3E-4 (یہاں E ظاہر کر رہی ہے 10 کی طاقت منفی چار کو )

Complex Number
پیچیدیہ یا تخیلاتی اعداد جو کم کم ہی استعمال ہوں گے مگر ان کا استعمال ممکن ہے پائتھون میں ۔ مثال
5+4j-
52.4-4.5j

Type Command

Type کمانڈ ڈیٹا کی ٹائپ معلوم کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔

مثلاً کسی ویری ایبل میں موجود ڈیٹا کس ٹائپ کا ہے یہ معلوم کرنے کے لئے ہم Type کمانڈ استعمال کرتے ہیں۔

PHP:
>>> a = "text"
>>> type (a)
<class 'str'>
 
>>> a = 55 # Now type of 'a' is number
>>> type (a)
<class 'int'>
 
>>> a = 5.10 # Now type of 'a' is float
>>> type(a)
<class 'float'>
 
>>> a = True # Now type of 'a' is boolean.
>>> type (a)
<class 'bool'>
جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہم نے ایک ویری ایبل میں بالترتیب پہلے ٹیکسٹ، پھر نمبر اور پھر بولین ویلیو اسائن کی۔ اور پھر فوراً بعد اُس کی ٹائپ معلوم کی۔ جس سے ٹائپ میں ہونے والی تبدیلیوں کا اندازہ ہو رہا ہے۔

str : String Data
int: Integer Data
float: Float Data
bool: Boolean Type
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top