بنانا بریڈ

فرحت کیانی

لائبریرین
اجزا:
کیلے (پکے ہوئے): 3 سے 4۔ اگر کیلوں کے شوقین ہیں تو ایک آدھ کا اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
میدہ: ڈیڑھ پیالی
چینی: تین چوتھائی کپ یا اگر دیسی و ہیلدی ٹچ دینا ہے تو شکر لیں۔ بہت میٹھا چاہیے تو تین چوتھائی پیالی۔ نارمل کے لیے مقدار کچھ کم کر دیں۔ میں اندازا کم کرتی ہوں۔
مکھن: ایک تہائی پیالی
نمک: آدھی چمچ
بیکنگ پاؤڈر: ڈیڑھ چمچ
بیکنگ سوڈا: آدھی چمچ
ونیلا ایسنس: آدھی چمچ
انڈہ: ایک عدد
دودھ: ایک چوتھائی پیالی

ترکیب اگلی فرصت میں۔ان شاءاللہ
 
نکتہ ور

محفلین
تب تک اشیاء ایکسپائر ہو جائیں گی۔

ایک آدمی کو جہاز اڑانے کی باتصویر کتاب ملی کتاب لے کر جہاز میں بیٹھ گیا کتاب سے دیکھ دیکھ کر اس نے جہاز کو فضا میں بلند کر لیا سوچا کہ جہاز اڑانا تو بہت آسان ہے کافی دیر ادھر ادھر جہاز اڑایا اب اتارنے کا وقت آیا تو کتاب دیکھی وہاں تحریر تھا کہ

اب جہاز کو اتارنے کا طریقہ دیکھنے کے لئے ہماری کتاب کا دوسرا حصہ ملاحظہ فرمائیے۔
 
یعنی اور بھی ایسے لوگ موجود ہیں دنیا میں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ترکیب:
میدہ, چینی, بیکنگ سوڈا, بیکنگ پاؤڈر, اور نمک , ایک برتن میں ڈالیں اور چمچے کی مدد سے اچھی طرح مکس کر لیں۔ برتن اگر گہرا بھی ہو تو زیادہ بہتر رہے گا کہ اجزاء مکس کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے۔
*مزید آسانی کے لیے چینی دانے دار ہے تو اسے پیس لیں۔ آسانی سے گھل جائے گی۔ مزید تر آسانی کے لیے اسے گرائنڈر میں پیسیں, سل بٹے پر نہیں۔ اور اس سے بھی ایک درجہ مزید آسانی کے لیے بازار سے پسی ہوئی چینی/کنفیکشنرز شوگر خرید لائیں۔
کیلوں کو اچھی طرح کچل لیں۔ (کچلنے سے پہلے چھیلنا نہ بھولیں )۔ کچلتے ہوئے واپڈا, سی این جی یا سوئی نادرن گیس کی کارکردگی کو ذہن میں لائیں۔ بہت اچھی طرح 'میش بلکہ سمیش' ہو جائیں گے۔
* آسانی کے لیے چوڑے چمچ کے ساتھ کچلیں۔ مزید آسانی کے لیے کیلے ایک ذپ لاک بیگ میں ڈالیں اور پھر کچل لیں۔ صفائی بھی رہے گی اور کیلے مکمل کچلے جائیں گے۔

بیگ کے ایک کونے کو قینچی سے ترچھا کاٹ لیں اور میدے میں شامل کر لیں۔
اب اس میں ونیلا ایسنس انڈہ, مکھن, دودھ شامل کریں۔ اور اچھی طرح ملانا شروع کریں۔ مکھن اگر فریج میں سے نکالیں تو اسے شامل کرنے سے پہلے اچھی طرح نرم ہونے دیں یا درکار مقدار ایک پیالی میں ڈال کر ہلکا سا مائیکرو ویو کر لیں۔ اس طرح اس کے ڈھیلے نہیں بنیں گے اور اچھی طرح مکس ہو جائے گا۔
اجزا کے مکمل یکجان ہونے تک انہیں ملاتے رہیں۔ beater کی مدد سے کریں تو آسانی ہو جائے گی۔ جب ایک کریمی سا مکسچر بن جائے اور کیلے و مکھن کے ٹکڑے اچھی طرح حل ہو جائیں تو سمجھ جائیں کہ بنانا بریڈ کے بنانے کا وقت آ پہنچا۔
اگر ترکیب میں تخریب کاری کرنا مقصود ہو تو اس آمیزے میں ڈرائی فروٹس, نٹس یا کشمش , چاکلیٹ چپس کچھ بھی شامل کر لیں۔ چاہے تو باریک کتر لیں یا تھوڑے بڑے ٹکڑے ڈال لیں۔
اوون کو F 350 پر سیٹ کریں۔
سانچے کو برش یا ٹشو پیپر کی مدد سے کھانے کا تیل سے کوٹنگ کریں۔ اس کے بعد اس میں آمیزہ شامل کریں اور ہلکے ہاتھ سے چمچے کی مدد سے سطح برابر کر لیں۔ اوپر نٹس ڈالنا چاہیں تو ڈال دیں۔
سانچے کو اوون میں رکھیں اور 50 منٹ پر ٹائمر سیٹ کر لیں۔ ٹائمر نہ ہونے کی صورت میں اپنے لیے الارم لگا لیں تا کہ بروقت چیک کر سکیں۔ عموما 50 منٹ یا زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے میں بریڈ ۔اچھی طرح بیک ہو جاتی ہے۔ لیکن بہتر طریقہ یہ ہے کہ آدھ گھنٹے کے بعد وقفے وقفے سے دیکھتے رہیں۔ ٹوتھ پک یا کانٹا (پھول والا نہیں بلکہ کھانا کھانے والا ) بریڈ میں لگا/ڈال کر چیک کریں
اگر باہر نکالنے پر صاف ہو تو سمجھیں کام مکمل ہو گیا۔ اگر اس کے کچھ آمیزہ لگ جائے تو اسے مزید کچھ وقت دیں۔
بیک ہونے کے بعد سانچا باہر نکالیں اور تھوڑی دیر کے لیے ٹھنڈا ہونے دیں۔ پھر ایک بڑی پلیٹ یا ٹرے میں پلٹ دیں۔ اگر لگے کہ سانچے سے چپکی ہوئی ہے تو مکھن والی چھڑی یا ربڑ کے چمچ کونوں سے ہلکا سا سانچے میں لے جائیں اور ایک سے دوسرے سرے تک نرمی سے الگ کر لیں۔ اب پلیٹ میں پلٹ لیں۔ اور جس ڈیزائن میں چاہے, کاٹ لیں۔ کاٹنے کے لیے مکھن والی چھری بہتر رہتی ہے۔
تازہ کھانے کے علاوہ اسے سٹور بھی کیا جا سکتا ہے۔
سٹور کرنے کا طریقہ اگلی فرصت میں۔
تصویر بھی اگلی فرصت میں ان شاءاللہ۔

پس نوشت: موبائل سے ٹائپ کرنے کی وجہ سے اگر کہیں 'ہو' کو 'پو' لکھا گیا تو اسے 'ہو' ہی پڑھا جائے۔
 
آخری تدوین:

فہیم

گڑ ہوگیا۔
 
Top