بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے مفید پھل "امرود"

محبوب الحق

محفلین
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ امرود بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید اور موءثر ایک ایسا پھل ہے جو فرحت بخش اور لذت سے بھرپور ہے ،امرود میں وٹا من اے اور سی کے علاوہ کیلشیم بھی پایا جاتا ہے جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں ۔امرود میں موجود اجزاء خون کی روانی کو کم کر کے بہاؤ کو متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات حاصل کرنے میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے ۔ امرود میں موجود کئی طرح کے وٹامنز جسم کی صحت برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ امرود جلد کی حفاظت ،ہاضمہ درست رکھنے ، بلند فشار خون کو معمول پر رکھنے اور وزن کو کم کرنے میں بھی مدد گار ہے۔
 

فاخر رضا

محفلین
ہاضمہ درست ہو تو بلند فشار خون کم ہوگا اور وزن کم ہونا تو بدیہی بات ہے (ہاضمے کی درستگی پر)
عام طور پر بلڈ پریشر کے مریضوں کو کم سوڈیم (عام نمک) استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے اور وہ غذا جس میں پوٹاشیم زیادہ ہو استعمال کرنے کا کہا جاتا ہے. پھل پوٹاشیم کا اچھا سورس ہیں. سوائے ان پھلوں کے جن میں چھوٹے بیج ہوں
 
Top