بلاگسپاٹ پر کس نے اردو بلاگ بنانا ہے؟

آج سے تین چار سال پہلے مجھے قدیر احمد رانا نے اپنے بلاگ سپاٹ کے بلاگ کا تھیم دیا تھا۔ پر وہ تھیم پرانا ہو چکا ہے اور فائرفاکس کے ساتھ کمپیٹیبل بھی نہیں ہے۔ کیا آپ کے پاس بلاگ سپاٹ پر اردو بلاگ کاکوئی تھیم موجود ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمیل تمہارے بلاگ پر فونٹ ٹھیک نظر نہیں آ رہا ہے۔ لگتا ہے کہ تم نے پوسٹس پر مختلف فونٹ لگایا ہوا ہے۔ اسے ٹھیک کر دو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مغل صاحب، اگر آپ کو کوئی تھیم پسند ہے تو اس کے بارے میں بتائیں۔ اگرممکن ہوا تو اس کو اردو کے لیے کسٹمائز کرنے کوشش کروں گا۔ میں آج کل اردو پریس کا نیا ورژن تیار کرنے پر کام کر رہا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید دل پاکستانی۔۔ اپنا تعارف دیں ذرا۔۔ دل تو ہے کیا جوتا بھی جاپانی ہے؟
 
بہت شکریہ جناب۔ دل پاکستانی ہو تو جوتا کیسے جاپانی ہو سکتا ہے :sad2: مجھے اپنے وطن سے ہی نہیں اس کی ہر شے سے پیار ہے۔
میرا نام سعد ہے اور میں کھیتی باڑی کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
دل پاکستانی، خوش آمدید۔ اعجاز اختر صاحب ہمارے محترم اور بزرگ دوست ہیں اور ان کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ آپ غالباً ان کا لطیف اشارہ سمجھ نہیں پائے۔ ان کا مطلب ذیل کا گانا تھا:

 

گرائیں

محفلین
نبیل اور جہانزیب، ایک مرتبہ پھر میں آپ سے درخواست کررہا ہوں کہ مجھے بھی کچھ راہ سُجھا دیں۔ میرا پچھلا تجربہ بالکل ناکام ہو گیا تھا۔
ایک بلاگ کے بنانے کا سوال ہے۔۔ :nailbiting:
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی گرائیں، آپ کو بلاگ بنانے میں کیا مسئلہ پیش آ رہا ہے؟ کیا آپ نے بلاگر ڈاٹ کام پر اکاؤنٹ بنا لیا ہے؟
 

گرائیں

محفلین
نہیں، نبیل۔
اکاؤنٹ بنانا مشکل کام نہیں۔ ابھی بنا لیتا ہوں۔
پچھلی مرتبہ اردو ٹیک پہ بنایا تھا، پھر ایک دوست نے بلاگ ہوسٹ کر دیا۔۔ وہاں پر اردو فونٹس کا مسئلہ تھا۔ جہانزیب نے مشورہ دیا کہ یونیکوڈ کے ساتھ انسٹالیشن کی جائے ، یا اس سے ملتا جلتا مشورہ تھا۔۔ مگر دوست پریشان ہو گیا۔ ظاہر ہے اپنی ڈومین کی سیکیورٹی کا ہر ایک کو خیال ہوتا ہے۔ اس کی پریشانی کا احساس کرتے ہوئے میں نے بھی دباؤ نہیں ڈالا۔ حالانکہ کوشش کی میں نے کہ بات کی وضاحت ہو جائے، مگر بے سود۔
اردو ٹیک والا بھی میں مٹا چکا تھا۔ اب بلاگ کے بغیر ہوں۔

:(
 

گرائیں

محفلین
نبیل،

براہِ مہربانی اس ربط کو دیکھ لیں۔ میں نے کوشش کی ہے کہ آپ نے اور جہانزیب نے جو ہدایات دی ہیں اُن پہ مِن و عن عمل کروں۔ مجھے احساس ہے کہ بہت کھ نہیں کر سکا، اگر اس بارے میں بھی رہنمائی ہو جائے تو۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بلاگ کا آغاز کرنے پر آپ کو مبارک ہو گرائیں۔ بلاگ کی شکل نکلنے میں کچھ وقت لگتا ہے۔ آپ کو وقت کے ساتھ ساتھ بلاگ کی کسٹمائزیشن کے بارے میں پتا چلتا جائے گا۔ میرا مشورہ تو یہی ہوگا کہ فی الحال اپنے بلاگ پر معیاری مراسلات شائع کرنے پر توجہ دیں۔ اس کے ساتھ ہی دوسرے بلاگز پر تبصرے بھی چھوڑیں، اس طرح آپ کے نیٹورک میں اضافہ ہوگا۔ بلاگ کا ایک اہم جزو بلاگ رول ہے، یعنی دوسرے بلاگز کے روابط کی فہرست۔ آپ جن بلاگز کے روابط اپنے بلاگ پر شامل کریں، ان بلاگرز سے درخواست کریں کہ وہ بھی آپ کے بلاگ کا ربط اپنے بلاگ پر شامل کرلیں۔ اور آپ جتنی باقاعدگی سے پوسٹ کریں گے، اتنا ہی آپ کے بلاگ کی افادیت میں اضافہ ہوگا۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
گزشتہ کچھ روز سےاردوٹیک کا سرور بار بار بند ہورہا ہے۔ جب کل لمبے عرصے کے لیے بند ہوا تو میں اردومحل پر بلاگر پر بلاگ بنانے کے طریقہ معلوم کرنے آیا اور یہاں جہانزیب صاحب کےٹیٹوریئل سے بھی کچھ حد تک مدد ملی اور نبیل کا بلاگر کےلیے اردوایا ہوا ٹیمپلیٹ بھی مل گیا اور اس طرح بلاگر پر بلاگ بنانے کی پہلی کوشش کی جس میں بہت وقت اور محنت خرچ ہوئی اور اردوٹیک کی اصل قدروقیمت بھی معلوم ہوئی. لیکن کچھ مسائل کے علاوہ بلاگر پر کچھ حد تک تسلّی بخش نتائج ملےگئے.

http://imaazad.blogspot.com

اب مندرجہ ذیل مسائل میں مدد درکار ہے

1۔ کیا اردواوپن پیڈ بلاگر کے ڈیش بورڈ میں ا ینٹی گریٹ ہوسکتا ہے؟
2۔ میں اپنے بلاگ کی Post Body font بھی جمیل نوری نستعلیق یا علوی نستعلیق میں کرانا چاہتا ہوں لیکن ہونہیں رہا ؟
3۔ میں جب بلاگر کے ٹیمپلیٹس اردواتا ہوں تو فائرفوکس پر تو صحیح نظر آتا لیکن IE پر بیک گراؤنڈ وغیرہ کے گرافکس غائب ہوجاتے ہیں ۔
4۔ کیا اردواوپن پیڈ نوٹ پیڈ طرح انفرادی طور پر آف لائن استعمال ہوسکتا ہے، میں چاہتا ہوں اردواوپن پیڈ میں تحریر لکھ کر کاپی پیسٹ کردوں بلاگر پر، ایسے ہوسکتا ہے؟ کیونکہ اردو لکھنا بڑا مسلہ ہے بلاگر پر۔
 
نبیل برادر
میں نے بلاگ اسپاٹ پر آپ کا ایک راؤنڈر سانچہ چڑھا دیا ہے مجھے صرف اردو پیڈ کی سمجھ نہیں آ رہی کہ اس کو اس میں کیسے ایمبیڈ کیا جائے کیا ایسا کوئی حل ہے کہ ٹیمپلیٹ کے ساتھ ہی ویب پیڈ بھی شامل کر دیا جائے، اگر اس کا لنک بھی فراہم کر سکیں ہدایات کے ساتھ تو میرا کام آسان ہو جائے گا۔

http://urdusukhan.blogspot.com/2009/04/blog-post.html

انیس
 

نبیل

تکنیکی معاون
بلاگسپاٹ بلاگز کے تبصرے کے خانے میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنا فی الحال ممکن نہیں ہے۔ آواز دوست بلاگ پر اس کا حل یہ نکالا گیا ہے کہ وہاں ایک علیحدہ ٹیکسٹ باکس شامل کرکے اس میں اردو ایڈیٹر مہیا کر دیا گیا ہے جہاں سے اردو متن ٹائپ کرکے کاپی پیسٹ کیا جا سکتا ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ اس کا طریقہ بھی جلد فراہم کر دوں۔
 
Top