بزمِ شائقین ِ فوٹوگرافی

یاز

محفلین
اس لڑی میں کوشش کی جائے گی کہ انٹرنیٹ کے اجتماعی دانش کے تصور کو بروئے کار لاتے ہوئے فوٹوگرافی سے متعلق رہنمائی، اہم معلومات اور ہدایات کا تبادلہ کیا جا سکے۔
امید ہے کہ اس سے سب شائقینِ فوٹوگرافی کو کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا، اور فوٹوگرافی کی صلاحیت میں بہتری آئے گی۔ اور ماہر حضرات مجھ جیسے نوآموز اراکین کو کچھ سکھانے میں ضرور کامیاب ہوں گے :glasses-cool:۔
زیک
arifkarim
سید عاطف علی
نیرنگ خیال
ثامر شعور
قیصرانی
 
یاز

محفلین
زیک بھائی! سب سے پہلے تو اس پہ روشنی ڈالیں کہ آپ سب سے زیادہ کونسی اپرچر ویلیو استعمال کرتے ہیں اور کیوں؟
 
زیک

مسافر
زیک بھائی! سب سے پہلے تو اس پہ روشنی ڈالیں کہ آپ سب سے زیادہ کونسی اپرچر ویلیو استعمال کرتے ہیں اور کیوں؟
صورتحال پر منحصر ہے۔ اپرچر ویلیو اکیلے میں سیٹ نہیں کی جا سکتی اس کا شٹر سپیڈ اور آئی ایس او سے گہرا تعلق ہے۔

فی الحال دو اہم صورتیں جہاں اپرچر خود اہم ہوتا ہے۔

ایک تو کم depth of field تاکہ آپ کا سبجیکٹ فوکس میں ہو مگر بیک گراؤنڈ فوکس سے باہر۔ اس کام کے لئے جتنا اپرچر کھلا رکھ سکیں رکھیں۔ میرا 50 ایم ایم لینز 1.4 تک جاتا ہے۔ مگر اکثر میں اسے 1.8 یا 2 پر استعمال کرتا ہوں کہ پورے کھلے اپرچر سے تصویر کچھ سافٹ ہو جاتی ہے۔

دوسرے جب ہم چاہتے ہیں کہ تمام تصویر فوکس میں ہو۔ اس وقت اپرچر کو 16 یا زیادہ رکھیں۔
 
یاز

محفلین
میرا 50 ایم ایم لینز 1.4 تک جاتا ہے۔ مگر اکثر میں اسے 1.8 یا 2 پر استعمال کرتا ہوں کہ پورے کھلے اپرچر سے تصویر کچھ سافٹ ہو جاتی ہے۔

اففف :daydreaming:۔
50mm 1.4G کبھی کبھار خواب میں دیکھا کرتا ہوں :cowboy:۔ کمال کا لینز ہے خصوصاً سپورٹس یا موشن فوٹوگرافی کے لئے۔
 
یاز

محفلین
صورتحال پر منحصر ہے۔ اپرچر ویلیو اکیلے میں سیٹ نہیں کی جا سکتی اس کا شٹر سپیڈ اور آئی ایس او سے گہرا تعلق ہے۔
فی الحال دو اہم صورتیں جہاں اپرچر خود اہم ہوتا ہے۔
ایک تو کم depth of field تاکہ آپ کا سبجیکٹ فوکس میں ہو مگر بیک گراؤنڈ فوکس سے باہر۔ اس کام کے لئے جتنا اپرچر کھلا رکھ سکیں رکھیں۔ میرا 50 ایم ایم لینز 1.4 تک جاتا ہے۔ مگر اکثر میں اسے 1.8 یا 2 پر استعمال کرتا ہوں کہ پورے کھلے اپرچر سے تصویر کچھ سافٹ ہو جاتی ہے۔
دوسرے جب ہم چاہتے ہیں کہ تمام تصویر فوکس میں ہو۔ اس وقت اپرچر کو 16 یا زیادہ رکھیں۔

میرا اصل سوال یہی تھا کہ درمیان کی اپرچر ویلیوز کا استعمال کب کب کیا جائے۔
 
یاز

محفلین
Top