احباب ! السلام علیکم ایک غزل اصلاح کے لیے پیش کر رہا ہوں تمام احباب سے اصلاح کی گزارش ہے


وہ بنا کے دیوانہ بھول گئے
اور ہم مسکرانا بھول گئے


ہم کو عادت ہے بھول جانے کی
سو اسے ہم بھلانا بھول گئے


اس کو دیکھا نہیں کئی دن سے
طرز ہم شاعرانہ بھول گئے


طور اس کے وہی پرانے ہیں
ناز پر ہم اٹھانا بھول گئے


ایک ہی تو تھی جینے کی صورت
آپ صورت دِکھانا بھول گئے


شعر کہنے کو ہم ترستے ہیں
آپ کیوں دل دُکھانا بھول گئے؟


سوئے میخانہ کیوں نہ جائیں ہم
آنکھ سے وہ پلانا بھول گئے


کیا کمی آگئی جنوں میں مرے
لوگ پتھر اٹھانا بھول گئے


فتح کیسے نصیب ہو عمران
کشتیاں ہم جلانا بھول گئے
 

عاطف ملک

محفلین
احباب ! السلام علیکم ایک غزل اصلاح کے لیے پیش کر رہا ہوں تمام احباب سے اصلاح کی گزارش ہے


وہ بنا کے دیوانہ بھول گئے
اور ہم مسکرانا بھول گئے


ہم کو عادت ہے بھول جانے کی
سو اسے ہم بھلانا بھول گئے


اس کو دیکھا نہیں کئی دن سے
طرز ہم شاعرانہ بھول گئے


طور اس کے وہی پرانے ہیں
ناز پر ہم اٹھانا بھول گئے


ایک ہی تو تھی جینے کی صورت
آپ صورت دِکھانا بھول گئے


شعر کہنے کو ہم ترستے ہیں
آپ کیوں دل دُکھانا بھول گئے؟


سوئے میخانہ کیوں نہ جائیں ہم
آنکھ سے وہ پلانا بھول گئے


کیا کمی آگئی جنوں میں مرے
لوگ پتھر اٹھانا بھول گئے


فتح کیسے نصیب ہو عمران
کشتیاں ہم جلانا بھول گئے
سب سے پہلے تو محفل میں خوش آمدید!
اچھی لگی آپ کی غزل۔
فنی باریکیاں اساتذہ کرام ہی بتائیں گے۔
البتہ یہ عرض کر دوں کہ ٹیگ کرنے کے لیے جو طریقہ آپ نے استعمال کیا ہے،اس سے یہ محترم حضرات ٹیگ نہیں ہوں گے۔
آپ جہاں غزل پوسٹ کر رہے ہیں،وہاں @ لکھ کر جس کا نام لکھیں گے،اس کو ٹیگ کر پائیں گے۔
سلامت رہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
ںماشاء اللہ اچھی غزل ہے۔

وہ بنا کے دیوانہ بھول گئے
اور ہم مسکرانا بھول گئے
÷÷مکمل دیوانہ نہیں، ‘َوِوانا‘ وزن میں آتا ہے

ہم کو عادت ہے بھول جانے کی
سو اسے ہم بھلانا بھول گئے
۔۔واہم خوب

اس کو دیکھا نہیں کئی دن سے
طرز ہم شاعرانہ بھول گئے
÷÷پہلا مصرع جیسا ہے اس کے باعث بڑی کونصورت گرہ لگ سکتی ہے۔ اس شعر میں مزا نہیں آیا۔ شاعرانہ طرز کیسی ہوتی ہے؟

طور اس کے وہی پرانے ہیں
ناز پر ہم اٹھانا بھول گئے
÷÷دوسرا مصرع رواں نہیں۔ بہتر صورت ہو گی
ہم مگر ناز اٹھانا۔۔۔

ایک ہی تو تھی جینے کی صورت
آپ صورت دِکھانا بھول گئے
÷÷اچھا خیال اور الفاظ کا استعمال ہے، یعنی جینے کی صورت، لیکن الفاظ کی نشست کی وجہ سے روانی متاثر ہے۔ مصرع بدلیں

شعر کہنے کو ہم ترستے ہیں
آپ کیوں دل دُکھانا بھول گئے؟
÷÷ٹھیک

سوئے میخانہ کیوں نہ جائیں ہم
آنکھ سے وہ پلانا بھول گئے
۔۔۔ٹھیک

کیا کمی آگئی جنوں میں مرے
لوگ پتھر اٹھانا بھول گئے
÷÷ پہلے مصرع میں عیب تنافر بھی آ گیا ہے۔ مصرع بدلیں۔

فتح کیسے نصیب ہو عمران
کشتیاں ہم جلانا بھول گئے
÷÷واہ، خوب
 
ںماشاء اللہ اچھی غزل ہے۔

وہ بنا کے دیوانہ بھول گئے
اور ہم مسکرانا بھول گئے
÷÷مکمل دیوانہ نہیں، ‘َوِوانا‘ وزن میں آتا ہے

ہم کو عادت ہے بھول جانے کی
سو اسے ہم بھلانا بھول گئے
۔۔واہم خوب

اس کو دیکھا نہیں کئی دن سے
طرز ہم شاعرانہ بھول گئے
÷÷پہلا مصرع جیسا ہے اس کے باعث بڑی کونصورت گرہ لگ سکتی ہے۔ اس شعر میں مزا نہیں آیا۔ شاعرانہ طرز کیسی ہوتی ہے؟

طور اس کے وہی پرانے ہیں
ناز پر ہم اٹھانا بھول گئے
÷÷دوسرا مصرع رواں نہیں۔ بہتر صورت ہو گی
ہم مگر ناز اٹھانا۔۔۔

ایک ہی تو تھی جینے کی صورت
آپ صورت دِکھانا بھول گئے
÷÷اچھا خیال اور الفاظ کا استعمال ہے، یعنی جینے کی صورت، لیکن الفاظ کی نشست کی وجہ سے روانی متاثر ہے۔ مصرع بدلیں

شعر کہنے کو ہم ترستے ہیں
آپ کیوں دل دُکھانا بھول گئے؟
÷÷ٹھیک

سوئے میخانہ کیوں نہ جائیں ہم
آنکھ سے وہ پلانا بھول گئے
۔۔۔ٹھیک

کیا کمی آگئی جنوں میں مرے
لوگ پتھر اٹھانا بھول گئے
÷÷ پہلے مصرع میں عیب تنافر بھی آ گیا ہے۔ مصرع بدلیں۔

فتح کیسے نصیب ہو عمران
کشتیاں ہم جلانا بھول گئے
÷÷واہ، خوب


السلام علیکم محترم الف عین صاحب

آپ کا بہت بہت شکریہ بہت بہت ممنون ہوں

آپ کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے مصرے بدلی کرنے کی کوشش کرتا ہوں

سلامت رہیں
خوش رہیں
بہت دعائیں
 
Top