برائے اصلاح: خوشی کی آرزو میں زندگی بھر غم کمائے ہیں

عاطف ملک

محفلین
بہت شکریہ :)
جی بعض حالات میں 'کہ' یا کے متبادل کے طور پر آ سکتا ہے۔ مذکورہ شعر میں بھی آ جائے گا اگر دوسرے مصرعے کے آخر میں ایک سوالیہ نشان بھی لگا دیں، "کہ ہم نے خود سے ہی یہ سارے مفروضے بنائے ہیں؟"
ویسے تو 'مفروضہ بنانا' پر بھی مزید غور ہونا چاہیے! :)
ایسا ہے تو پھر مجھے سنجیدگی سے شاعری چھوڑنے کے متعلق سوچنا پڑے گا :(
:p
خلیل کی اصلاح قبول کر لیں۔
البتہ مجھے تو ’تو‘ کا طویل کھینچا جانا بھی پسند نہیں آیا۔ متبادل سوچیں۔
بہت بہتر استادِ محترم!
۔ ۔ ۔ اعلٰی ۔ ۔ عمدہ اشعار۔ ۔ ہم نے کہا تھا نا ۔ آپ کی استعداد کا ۔ ۔ ۔ ۔ (باقی دوسرا نمکین ہنر اپنی جگہ بہترین ہے ) ۔ ۔ میں جس حوالے سے بات کر رہا تھا آپ شاید اسے مس کرگئے
کج فہمی آڑے آ گئ شاید۔
معذرت :)
یہ کسی مخصوص محفلین کی طرف اشارہ ہے تو ایسے شعر ذاتی مکالمے میں پوسٹ کر دیا کریں " اُنہیں " بہت اچھا لگے گا :LOL:
اب بیٹھے سوچتے رہیں :D

واہ ۔ واہ ۔ واہ

بہت ہی اعلیٰ اور لاجواب ۔۔ :khoobsurat::great::zabardast1:
:in-love::in-love::in-love:
آپ فکر نہ کیجیے۔
کسی کو یہاں کچھ خبر نہیں۔
سب اندھیرے میں "گلو بٹ مارکہ ڈنڈا" چلا رہے ہیں:redheart:
 
غزل اچھی ہے، عاطفؔ۔ اگر میں بھولتا نہیں تو اس پر ہم بات بھی کر چکے ہیں۔
(ترے ہی دعوے تھے نا ہم سے بے پایاں محبت کے؟
یا ہم نے خود سے ہی یہ سارے مفروضے بنائے ہیں)
اس شعر پر وارث بھائی اور خلیل بھائی کی آرا ذہن میں رکھنے کی ہیں۔ نا کو سببِ خفیف کے طور پر باندھنا مروج تو ہو گیا ہے مگر شاید اتنا اچھا نہیں۔ موجودہ صورت ہی میں بہتری لانی مقصود ہو تو میری تجویز کچھ یوں ہو گی:
تجھے دعویٰ کبھی تھا بھی بھلا ہم سے محبت کا
کہ ہم نے آپ ہی یہ سارے مفروضے بنائے ہیں؟​
اب مجھے یہ علم نہیں تھا کہ ایک ہی غزل میں اتنے مصرعے "کہ" سے شروع کرنا درست ہے یا نہیں؟
کوئی حرج نہیں۔
 
عاطف ملک

محفلین
غزل اچھی ہے، عاطفؔ۔ اگر میں بھولتا نہیں تو اس پر ہم بات بھی کر چکے ہیں۔
جی راحیل بھیا اس غزل پر بات ہوئی تھی لیکن نامکمل چھوڑ دی تھی تب۔
برائے اصلاح
اس شعر پر وارث بھائی اور خلیل بھائی کی آرا ذہن میں رکھنے کی ہیں۔ نا کو سببِ خفیف کے طور پر باندھنا مروج تو ہو گیا ہے مگر شاید اتنا اچھا نہیں۔ موجودہ صورت ہی میں بہتری لانی مقصود ہو تو میری تجویز کچھ یوں ہو گی:
تجھے دعویٰ کبھی تھا بھی بھلا ہم سے محبت کا
کہ ہم نے آپ ہی یہ سارے مفروضے بنائے ہیں؟​
بہت بہتر۔
استادِ محترم محمد خلیل الرحمٰن کی اصلاح لے لیتا ہوں کہ قبلہ اعجاز صاحب نے بھی یہی حکم دیا ہے۔
اور ان تمام نکات پر غور کرتا ہوں۔
:)
بہت شکریہ کہ آپ نے توجہ فرمائی۔
میں مزید بہتری کی کوشش کرتا ہوں۔
سلامت رہیں۔
 
Top