تاسف بانی اردو مجلس فورم برادرم عبد الرحمٰن ابن عمر کی رحلت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
کچھ دیر قبل کسی کے توسط سے یہ خبر ہم تک پہونچی کہ اردو مجلس فورم کے بانی و مہتمم برادرم عبدالرحمٰن ابن عمر داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ گو کہ مرحوم سے ہمارا براہ راست کبھی کوئی رابطہ نہیں رہا لیکن ویب پر اردو کے فروغ میں اردو مجلس اور اس کے بانیان کے نمایاں کردار سے انکار ممکن نہیں۔ ہم اردو محفل کی جانب سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور ان کے پس ماندگان کو صبر جمیل کی دعا دیتے ہیں۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین
 

نبیل

تکنیکی معاون
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
نہایت صدمہ ہوا یہ خبر سن کر۔ عبدالرحمن سے کسی زمانے میں میرا کافی رابطہ رہتا تھا۔ اردو مجلس پر وی بلیٹن میں اردو انٹگریشن میں نے ہی مکمل کی تھی اور جب اردو محفل فورم وی بلیٹن پر منتقل ہوئی تو اس کے لیے اردو ترجمہ بھی عبدالرحمن نے فراہم کیا تھا۔ وہ میرا بہت احترام کرتے تھے اور میں بھی ان سے بہت محبت رکھتا تھا۔ بعد میں سنا تھا کہ وہ کسی حادثے کے شکار ہونے کے باعث اپنی یادداشت کھو بیٹھے تھے اور ان کے جسمانی قوی بھی متاثر ہوئے تھے۔ اس کے بعد میرا ان سے رابطہ نہیں رہا تھا۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے۔ آمین۔
 

محب اردو

محفلین
إناللہ وإنا إلیہ رجعون ۔
إن للہ ما أخذ و لہ ما أعطی وکل شئ عنده بأجل مسمى -
الله پسماندگان و لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس مصیبت کو بلندی درجات کا ذریعہ بنائے ۔
اردو مجلس کی شکل میں بہترین صدقہ جاریہ چھوڑ گئے ہیں رہتی دنیا تک لوگ مستفید ہوتے رہیں گے اور بانی کے نامہ اعمال کو نیکیوں سے سیراب کرتے رہیں گے ۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ذی شان ہے کہ : من دل علی خیر فلہ مثل أجر فاعلہ
جو کسی کے لیے نیکی کا ذریعے بنتا ہےاللہ اس کو نیکی کرنے والے کی مثل ہی صلہ دیتا ہے ۔
 
اللهم إن عبدالرحمن ابن عبدالجبار في ذمتك و حبل جوارك فقه من فتنة القبر و من عذاب النار و أنت أهل الوفاء والحق فاغفر له و ارحمه إنك أنت الغفور الرحيم .
اللهم عبدك و ابن أمتك احتاج إلى رحمتك و أنت غني عن عذابه إن كان محسنا فزد في إحسانه و إن كان مسيئا فتجاوز عنه يا رب العالمين يا ارحم الراحمين .
اللهم اغفر لعبدك عبدالرحمن وارفع درجته في المهديين و اخلفه في عقبه في الغابرين واغفرلنا وله يا رب العالمين وافسح له في قبره و نور له فيه.
اللهم اغفر لأخي عبدالرحمن و ارحمه و عافه و اعف عنه وأكرم نزله و وسع مدخله و اغسله بالماء والثلج و البرد و نقه اللهم من الخطايا كما نقيت الثوب الأبيض من الدنس و أبدله دارا خيرا من داره وأهلا خيرا من أهله و زوجا خيرا من زوجه و أدخله الجنة و أعذه من عذاب القبر و من عذاب النار .
اللهم اغفر لحينا و ميتنا و شاهدنا و غائبنا و صغيرنا و كبيرنا و ذكرنا و أنثانا ، اللهم من أحييته منا فأحيه على الإسلام و من توفيته منا فتوفه على الإيمان ، اللهم لا تحرمنا أجره و لا تضلنا بعد أخينا الكريم .
 
ہم اردو محفل کی جانب سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور ان کے پس ماندگان کو صبر جمیل کی دعا دیتے ہیں۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
بھیا اللہ تعالی آپ کی عمر میں برکت دے ، اللہ کرے آپ کی یہ دعائیں ہم سب کے دلوں کا مرہم بنیں ۔ اللہ ہم سب کو صبر دے ۔
 

Ukashah

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
اللھم اغفر لہ وارحمہ وادخلہ فی جنت النعیم
بہت شکریہ ابن سعید بھائی
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
نہایت صدمہ ہوا یہ خبر سن کر۔ عبدالرحمن سے کسی زمانے میں میرا کافی رابطہ رہتا تھا۔ اردو مجلس پر وی بلیٹن میں اردو انٹگریشن میں نے ہی مکمل کی تھی اور جب اردو محفل فورم وی بلیٹن پر منتقل ہوئی تو اس کے لیے اردو ترجمہ بھی عبدالرحمن نے فراہم کیا تھا۔ وہ میرا بہت احترام کرتے تھے اور میں بھی ان سے بہت محبت رکھتا تھا۔ بعد میں سنا تھا کہ وہ کسی حادثے کے شکار ہونے کے باعث اپنی یادداشت کھو بیٹھے تھے اور ان کے جسمانی قوی بھی متاثر ہوئے تھے۔ اس کے بعد میرا ان سے رابطہ نہیں رہا تھا۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے۔ آمین۔
آمین ۔ نبیل بھائی ایسا کچھ نہیں تھا ۔ یاداشت نہیں البتہ فالج کا حملہ ہوا تھا جس کی وجہ سے دو سال تک بیمار رہے ۔ پھر الحمد للہ ، اللہ عزوجل نے صحت دی ۔ ابھی کچھ دن قبل دوبارہ اسی فالج کے حملہ میں ان کی وفات ہوئی ۔ میرے بہت ہی عزیز دوست تھے ۔ آپ سے روابط کا کافی دفعہ ذکر کیا اور وہ بھی آپ کا بہت احترام کرتے تھے اور آپ کو ہمیشہ اچھا لفظوں میں یاد کیا ۔ لیکن مصروفیت کی وجہ سے فورم کی دنیا سے دور ہو گئے ۔ اس طرح رابطہ نہیں رہا ۔
 

باذوق

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں انہیں جگہ دے۔ آمین۔
یہ ذاتی طور پر میرے لیے صدمہ کی خبر رہی۔ کیونکہ ایک طویل عرصہ تک ہمارا ساتھ رہا تھا۔ حتیٰ کہ کچھ سال قبل ایک مکمل دن ان کے گھر پر ان کے ساتھ گزرا تھا۔ ایک وقت تھا کہ گھنٹوں روزمرہ کی گوگل چیٹ ہمارا معمول بنی رہی۔
آپ سے روابط کا کافی دفعہ ذکر کیا اور وہ بھی آپ کا بہت احترام کرتے تھے اور آپ کو ہمیشہ اچھا لفظوں میں یاد کیا ۔ لیکن مصروفیت کی وجہ سے فورم کی دنیا سے دور ہو گئے ۔
اس کی گواہی تو میں بھی دوں گا۔ اس دن کی آپسی ملاقات میں اردو محفل کے متعلق کافی گفتگو ہوئی تھی۔ نبیل کے احسانات کا ذکر کئی بار کیا۔ زیک ، آصف ، شمشاد اور بھی کئی پرانے اراکین کے بارے میں ان کی معلومات وسیع اور مثبت تھیں۔
بہرحال میرے لیے یہ خبر اب بھی ناقابل یقین ہے۔ اتنی کم عمری میں کوئی دوست اچانک بچھڑ جائے تو سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کہا جائے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top