بالوں میں سکری ختم کرنے کے لئے انتہائی آسان اور آزمودہ ٹوٹکا۔

ہادیہ

محفلین
سارے کو تو شمار نہ کریں۔
یہ دیکھیں بالوں والے :)

13124491_10208509512188764_2870405987979079853_n.jpg
ہاہاہا
یہ اتنی مزاحیہ تصویریں بنوانا آپ کا ہی شوق ہے؟
 
اگر آپ بالوں میں سکری کی وجہ سے پریشان ہیں تو ایک بار یہ ٹوٹکا ضرور آزما کر دیکھیں ۔
لسٹرین (ماوتھ واش) کسی بھی میڈیکل سٹور میں باآسانی مل جاتی ہے ، لیکن یاد رہے کہ لسٹرین (original) لیں ،جو کہ پیلے رنگ میں ہو۔ایک شاور بوتل میں لسٹرین ڈالیں ، نہانے سے آدھا گھنٹہ پہلے اپنے سر پر سپرے کریں ۔ یاد رہے کہ جڑوں میں لگانا ہے ۔پورے بالوں میں نہیں ۔ پھر کسی بھی شیمپو سے سر دھو لیں ۔ تین سے چار بار لگائیں آپ واضح فرق محسوس کریں گے۔
ناعمہ عزیزم ۔۔۔۔یہ ٹھیک ہے نا۔۔۔ہمیں بڑی پرابلم ہے سر میں خشکی کی۔۔۔
 
خشکی دماغ کی ہو یا کھوپڑی کی!
جسم کی ہو یا مزاج کی!
اس کو اوپر سے بالکل ختم نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس کا تعلق اندر سے ہوتا ہے۔
شیمپو، تیل، ٹوٹکے، انڈے، دہی کا پانی یا کچھ بھی یہ سب وقتی طور پر اثر دکھاتے ہیں۔
لیکن پھر جب اثر ختم ہوتا ہے اندر کی خشکی پھر غالب آجاتی ہے۔

خشکی کے مکمل خاتمے کے لیے اندورنی معاملات ٹھیک کرنے ضروری ہیں۔
جو کھانے پینے کی چیزوں کے ذریعے درست کیے جاسکتے ہیں۔
ہم متفق ہیں آپ کے ساتھ۔۔۔
جب تک اندر سے ختم نہ ہو کچھ بھی ٹھیک نہیں ہو سکتا۔۔
 
اس جادوئی کرشماتی نسخے کے بارے میں صرف اب یہی کہہ سکتے ہیں کہ؛
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
تُو بہت دیر سے مِلا ہے مجھے
ارے بھائی ہمارا مطلب تھا کے کہیں آپ بھی تو اس مسئلہ سے دوچار تو نہیں ۔۔۔اور آپ نے ہماری بات کو پر مزح قرار دے دیا۔۔
 

عینی مروت

محفلین
بہنا یہ تردد تو۔۔۔۔ان سروں کے لیے کرنا پڑتاہے جو۔۔"پروبال"رکھتے ہوں
بہتر ہے سر کو" فارغ البال"کردیا جائے ۔۔نہ رہے بانس نہ بجے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:atwitsend:
(ویسے یہ مشورہ صنف نازک کے لیے نہیں ہے )
:)
 
Top