باضمیر لوگ زندہ ہیں

ساجداقبال

محفلین
بحوالہ: یہ تیرا گھر یہ میرا گھر
تو لیجیئے ان کے گھر کا بھی ایک شخص نے انتظام کر دیا ہے۔ آج صبح ہی ایک شخص نے جس نے اپنا نام چوہدری رشید نصر اللہ بتایا بی بی سی لندن کو فون کر کے کہا کہ اس کے پاس لاہور میں آٹھ گھر ہیں اور وہ بے لوث جذبے کے تحت یہ گھر جج صاحبان کو پیش کرنا چاہتا ہے چاہے وہ ان میں تمام عمر رہیں۔ وہ پاکستان کے ان باضمیر ججوں کے لیے جان تک دینے کے لیے تیار ہے۔ میرے کہنے پر اس نے نہ صرف اپنا لندن میں ٹھکانا اور فون نمبر بتایا بلکہ یہ بھی کہا کہ اس نے پاکستان میں اپنے سب رشتہ داروں سے مشورہ کرنے کے بعد یہ پیشکش کی ہے۔ رشید صاحب آپ کا جذبہ سر آنکھوں پر، ہم نے آپ کا پیغام آگے پہنچا دیا ہے اب آپ جانیے، جج صاحبان اور انکم ٹیکس والے۔ ہم نے اپنا کام کر دیا۔
شاید ایسے ہی اللہ کا خوف رکھنے والے لوگوں کے دم سے یہ ملک قائم و دائم ہے، ورنہ ہم نے اسکا کباڑا کرنے میں کوئی کسر چھوڑ نہیں رکھی۔ لعنت ہے ایسے دولتمندوں پر جن کا کام اپنی تجوریاں بھرنا ہے۔۔۔
 
سچ کا ساتھ دینے والوں کے ساتھ سلوک چاہے جیسا بھی ہو ر ہا ہو ۔ ۔ ۔

لوگ ان کے لئے بہت اچھا جذبہ رکھتے ہیں ۔ ۔ ۔قابل رشک

کیا غلط کرنے والے کبھی یہ تصور کرسکتے ہیں کوئی ان کے لئے اپنا سب دینے کو تیا ر ہو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
Top